جمالا
سوزانا جمالادینووا (Susana Jamaladinova) ((تتاریہ قرمیہ: Susana Camaladinova); یوکرینی: Сусана Джамаладінова) جو اپنے اسٹیج نام جمالا ((تتاریہ قرمیہ: Camala)، یوکرینی: Джамала) سے بہتر جانی جاتی ہے ایک یوکرینی گلوکارہ، اداکارہ اور نغمہ نگار ہے۔ [3] اس نے یوکرین کی نمائندگی کرتے ہوئے 2016ء کے یوروویژن نغموں کے مقابلے میں شامل ہوئی اور اپنے نغمے 1944 کے ساتھ فاتح رہی ہے۔
جمالا Jamala | |
---|---|
جمالا، 2016 | |
ذاتی معلومات | |
پیدائشی نام | سوزانا جمالادینووا |
پیدائش | اگست 1983 (عمر 41 سال)اوش، کرغیز سوویت اشتراکی جمہوریہ، سوویت اتحاد |
اصناف | |
پیشے |
|
سالہائے فعالیت | 2005–تاحال |
ریکارڈ لیبل |
|
ویب سائٹ | jamalamusic |
ابتدائی زندگی
ترمیمسوزانا جمالادینووا اوش، کرغیز اشتراکی جمہوریہ میں کریمیائی تاتار باپ اور آرمینیائی ماں کے یہاں پیدا ہوئی تھی۔۔[4][5][6][7][8][9] اس کے کریمیائی تاتار آباواجداد جبرًا ملک بدر کیے گئے تھے۔ یہ واقعہ جوزف اسٹالن کے دور مین دوسری جنگ عظیم کے دوران میں پیش آیا تھا جب ان لوگوں کو وسط ایشیائی جمہوریہ میں منتقل کیا گیا باوجود اس کے کہ وہ لوگ سوویت یونین کی طرف سے ہی نبرد آزما تھے۔[10]
جمالا روسی کو بطور مادری زبان استعمال کرتی ہے جبکہ وہ یوکرینی کو وہ روانی سے بولتی ہے جسے اس نے اپنی نوجوانوں کے دنوں میں سیکھا تھا۔ حالانکہ وہ کریمیائی تاتاری میں بھی کچھ نغمے لکھ چکی ہے، وہ اس زبان میں زیادہ گفتگو نہیں کرسکتی ہے۔[11]
اس کے ماں باپ چار سال تک زیر طلاق رہے تاکہ اس کی ماں اپنے پیدائشی نام سے کریمیا میں اپنے پیدائشی نام کے ساتھ گھر خرید سکے۔[12] اس دور میں سوویت ارباب مجاز کی جانب سے جمالا کے باپ کی طرح تاتاروں کو کریمیا میں زمین خریدنے سے روک دیا گیا تھا۔[12]
کام
ترمیمابتدائی رجحان
ترمیمجمالا بچپن سے موسیقی کی شوقین تھی۔ اس نے نو سال کی عمر میں پیشہ ورانہ ریکارڈنگ شروع کی، جس میں 12 بارہ لوک اور بچوں کے کریمیائی تاتار نغمے شامل تھے۔ وہ سمفیروپول موسیقی کالج میں شریک ہوئی۔[13] اس کے بعد وہ چائیکووسکی نیشنل میوزک اکیڈمی آف یوکرین سے اوپرا گلوکارہ کے طور پر تعلیم مکمل کی، مگر اس نے پاپ موسیقی کو ذریعہ روزگار بنایا۔[2]
2010–11: فار ایوری ہارٹ
ترمیم14 فروری 2010ء کو جمالا نے اپنا پہلا یگانہ نغمہ تم محبت سے بنے ہو اپنی پہلی اسٹوڈیو البم فار ایوری ہارٹ سے جاری کیا۔ اسی سال 18 اکتوبر کو اس نے یہ میں، جمالا ہوں جاری کیا۔ اس کے اگلے مہینے کی 23 تاریخ کو اس نے مسکان جاری کیا۔ 2011ء میں اس نے یوکرین کے انتخابی مقابلے برائے وسیع تر یوروویژن مقابلہ نغمہ جات میں اپنے نغمے مسکان کے ساتھ حصہ لیا۔[14] یہ نغمہ مجمع میں مقبول رہا اور جمالا مقابلے کے اخری مرحلے تک رسائی کر سکی۔[14] تاہم وہ بعد میں دستبردار ہو گئی۔[15] 12 اپریل 2011 کو اس نے اپنا پہلا یگانہ البم فار ایوری ہارٹ مون ریکارڈز یوکرین کے ذریعے جاری کیا۔
2012–14: آل آر نتھنگ اور تھینک یو
ترمیم8 نومبر 2012ء کو جمالا نے "Ya Lyublyu Tebya" (روسی: "Я Люблю Тебя"، اردو: " مجھے تم سے محبت ہے") جاری کیا کہ جو اس کی دوسری البم آل آر نتھنگ کا حصہ ہے۔ اس نے اس کے بعد زخم خوردہ جاری کیا اور پھر کیکٹس (یوکرینی: "Кактус"، انگریزی: "Cactus") کو 6 مارچ 2013ء کو جاری کیا جو اسی البم کا تیسرا اور آخری یگانہ نغمہ ہے۔ اسی مہنیے کی 19 کو اس نے آل آر نتھنگ البم مون ریکارڈز یوکرین کے ذریعے جاری کیا۔
25 ستمبر 2014ء کو اس نے زاپ لُو تالاس (یوکرینی: "Заплуталась"، اردو: "الجھن میں") اپنی دوسری البم تھینک یو سے جاری کیا۔ اس البم کو 1 اکتوبر 2014ء کو اینجائے ریکارڈز کے ذریعے جاری کیا۔
2015 پوڈیخ
ترمیم26 مارچ 2015ء کو اوخیما (یوکرینی: "Очима"، اردو: "آنکھیں") جمالا کے تیسرے البم سے جاری کیا گیا تھا۔ شلیاخ دو دو منہ (یوکرینی: "Шлях додому"، اردو: "گھر کا راستہ") اس کے بعد 18 مئی 2015ء کو جاری ہوا۔ اسی سال 15 جون کو پوڈیخ (یوکرینی: "Подих"، اردو: "سانس") جاری ہوا۔ اس نے اسی نغمے کی مناسبت سے اپنی البم سال کے اخیر میں یعنی 12 اکتوبر کو جاری کی۔ یہ البم اینجائے ریکارڈز کے ذریعے جاری ہوئی ہے۔
جمالا یوروویژن نغموں کے مقابلے 2016ء میں
ترمیمجمالا نے کامیاب انداز میں یوکرین کی یوروویژن نغموں کے مقابلے 2016ء میں نمائندگی کی۔ اس کے نغمے کا عنوان 1944 تھا۔[16] یہ نغمہ کریمیائی تاتاریوں کی جبری ملک بدری کے بارے میں ہے جو 1944ء کا واقعہ تھا۔ اس المیے میں بطور خاص اس پردادی متاثر ہوئی تھی جو اپنی بیٹی وسط ایشیا منتقلی کے دوران میں کھو چکی تھی۔[13][17][18] جمالا نے یہ نغمہ 2014ء میں لکھا تھا۔ [2] 14 مئی 2016ء کو یہ اعلان کیا گیا کہ وہ مقابلہ 534 پوائنٹ سے جیت چکی ہے۔[19]
جمالا کے نغمے کو روسی ذرائع اور ماہرین قانون 2014ء میں روس کے کریمیا پر قبضے اور روس اور یوکرین کے بیچ ڈانباس میں جاری فوج کشی پر تنقیدی نگاہ ہے۔ [20][21] اس جیت کے بعد جمالا کو یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے اسے یوکرینی عوام کی فنکار کا خطاب دیا۔ [22]17 مئی 2016ء کو پوروشینکو نے اعلان کیا کہ یوکرین کی وزارت خارجہ جمالا کو یونیسیف کے خیرسگالی سفیر کے طور نامزد کرے گی۔ [23]
ڈسکوگرافی
ترمیماسٹوڈیو البم
ترمیمعنوان | تفصیلات |
---|---|
فار ایوری ہارٹ |
|
آل آر نتھنگ |
|
پوڈیخ (پوڈیخ) |
|
1944[24] |
|
راست البم
ترمیمعنوان | تفصیلات | نوٹس |
---|---|---|
راست ایرینا کانسرٹ پلازا پر |
|
|
یگانہ نغمے
ترمیمعنوان | سال | اعظم ترین چارٹ کا موقف | البم | ||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
یوکرین [25] |
آسٹریا [26] |
فرانس [27] |
روس [28] |
ہسپانیہ [29] |
سویڈن [30] |
سویٹزرلینڈ [31] |
مملکت متحدہ [32] | ||||||||||
"یو آر میڈ آف لَو" | 2010 | — | — | — | 239 | — | — | — | — | فار ایوری ہارٹ | |||||||
"ایٹس می، جمالا" | — | — | — | 298 | — | — | — | — | |||||||||
"مسکان" | — | — | — | 189 | — | — | — | — | |||||||||
"Я Люблю Тебя" ("مجھے تم سے محبت ہے") | 2012 | — | — | — | — | — | — | — | — | آل آر نتھنگ | |||||||
"ہرٹ" | — | — | — | — | — | — | — | — | |||||||||
"Кактус" ("ککیٹس") | 2013 | — | — | — | — | — | — | — | — | ||||||||
"Заплуталась" ("الجھن میں") | 2014 | — | — | — | — | — | — | — | — | تھینک یو | |||||||
"Злива" ("شَوَر") | — | — | — | — | — | — | — | — | Non-album singles | ||||||||
"Чому?" ("کیوں؟") | — | — | — | — | — | — | — | — | |||||||||
"Очима" ("آنکھیں") | 2015 | — | — | — | — | — | — | — | — | Подих | |||||||
"Шлях додому" ("دی دے ہوم") | — | — | — | — | — | — | — | — | |||||||||
"Подих" ("سانس") | — | — | — | — | — | — | — | — | |||||||||
"1944" | 2016 | 2 | 54 | 49 | 135 | 32 | 46 | 73 | 289 | 1944 | |||||||
"—" کا مطلب یہ ہے کہ چارٹ خالی ہے یا اس علاقے میں جاری نہیں ہوا۔ |
فلمیں
ترمیمسال | نغمہ | ہدایت کار |
---|---|---|
2009 | تاریخ دہرا رہی ہے | ایلن بدوئیو |
2010 | تم محبت سے بنے ہو + (روسی میں) | کاٹیا زاریک |
2010 | یہ میں، جمالا ہوں + (یوکرینی میں) | |
2011 | مسکان | میکس کسجونڈا |
2011 | مجھے تلاش کرو | جان ایکس کیری |
2012 | Я люблю тебя (روسی میں) | سرگیئ ساراخانوو |
2013 | Кактус (روسی میں) | ڈینیس زخاروو |
2013 | ساری آسان چیزیں | |
2013 | آپ پر منحصر + (روسی میں) | ویکٹر ویلکس |
2014 | Чому квіти мають очі? (یوکرینی میں) | اولیس سنین |
2015 | Я заплуталась (یوکرینی میں) | تولیک سچیوکو |
2015 | Иные (روسی میں) | میکھائیلو ییمیلیانوو |
2016 | Шлях додому (یوکرینی میں) | اینا کوپی لووا |
سال | عنوان | کردار |
---|---|---|
2014 | دی گائیڈ | اولگا |
2014 | ایلیس ایڈوینچرز اِن ونڈرلینڈ | کیٹرپیلر |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت "Джамала розповіла، чим їй не вгодила Коляденко"۔ ٹیبلو آئی ڈی (بزبان الأوكرانية)۔ 10 جون 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2016
- ^ ا ب پ "جب اجنبی آپ کے گھر آ رہے ہوں (روسی)، از ایلیکزینڈر زیٹسیف، لینٹا ڈاٹ آر یو
- ↑ "When strangers are coming into your home (Russian)، by Alexander Zaitsev, lenta.ru
- ↑ "خوش آمدید در یوکرین"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2016
- ↑ Editor۔ "یوکرین کی کریمیائی تاتار گلوکارہ پوتین کو شرمندہ کر کے اسٹالین کے جرائم کو یوروویژن مقابلے میں اجاگر کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2016
- ↑ "Журнал: день с певицей Джамалой"۔ Vogue UA۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2016
- ↑ روبان، ماریہ۔ "Джамала: "Хочу пишне кримсько-татарське весілля" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ukr.segodnya.ua (Error: unknown archive URL)"۔ Cегодня۔UA۔ فروری 10، 2015. ماخوذ اپریل 20، 2015. (یوکرینی میں)
- ↑ "Джамала: Моя мама христианка-армянка، папа крымский татарин-мусульманин آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ua-report.info (Error: unknown archive URL)"۔ یو اے- رہورٹ۔ فروری 25، 2011. ماخوذ اپریل 20، 2015. (روسی میں)
- ↑ "http://thenordar.com/jamala-interview-public-talk/ Интервью с Джамалой на Public Talk"۔ Арт-журнал Thenordar۔ اگست 27، 2014. ماخوذ اپریل 20، 2015. (روسی میں)
- ↑ کولین فریمین، (14 مئی 2016)۔ "ان لوگوں نے تم سب کو قتل کیا: کیا وجہ تھی کہ یوکرینی یوروویژن فاتح جمالا نے روس کو اپنے 1944 نغمے سے روس کو غصہ دلایا۔"۔ دی ٹیلی گراف۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2016
- ↑ Кристина Худенко (18 مارچ 2016)۔ "Джамала: "Не могу петь в России، пока в Крыму пропадают татары"" (بزبان روسی)۔ delfi.lv۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2016
- ^ ا ب "'اسٹالن نے میرے ماں باپ کو طلاق کے لیے مجبور کیا: یوروویژن فاتح بتاتی ہے کہ کس طرح سوویت آمر نے اس کی پردادی کو اذیتیں پہنچائی، دودھ پیتی لڑکی کا قتل کیا اور خاندان کے لیے صدمے کا ورثہ چھوڑا از ویل اسٹوئرٹ، ڈیلی میل، 16 مئی 2016، ماخوذ 18 مئی 2016
- ^ ا ب Viktoria Veselova، Oleksandra Melnykova (11 فروری 2016)۔ "کریمیائی گلوکارہ یوروویژن مقابلے میں یوکرین کی نمائندگی کرنے کوشاں"۔ theguardian.com۔ دی گارڈین۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2016
- ^ ا ب "Ukraine: a new final!"۔ Eurovision.tv۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2016
- ↑ وکٹر ہونڈل (2011-03-01)۔ "یوکرین: جمالا قومی مقابلے کے آخری مرحلے سے دستبردار ہو چکی ہے۔"۔ EscToday.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 مارچ 2011
- ↑ "کریمیائی گلوکارہ یوروویژن میں یوکرین کی نمائندگی کرنے کے لیے قطار میں کھڑی ہے"۔ the Guardian۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2016
- ↑ "جمالا یوروویژن نغموں کے مقابلے 2016ء کے انتخاب میں داخل"۔ QHA.com.ua۔ 26 جنوری 2016۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری
- ↑ یوروویژن:یوکرین کی مقابلہ کار کا نشانہ روس، بی بی سی نیوز (22 فروری 2016)
- ↑ "یوروویژن نغموں کا مقابلہ 2016ء جیت چکی ہے۔"۔ BBC News۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2016
- ↑ ٹیلی گراف ریپورٹرس (15 مئی 2016)۔ "یوروویژن 2016ء:غصے میں روس یوکرین پر جمالا کے مخالف کریملن نغمے کے خلاف بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔"۔ دی ٹیلی گراف۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2016
- ↑ ہائیڈی اسٹیونس۔ "جمالا کی جیت سیاسی طور پر حساس 1944ء کے ساتھ1944"۔ دی گارڈین۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2016
- ↑ اینتھونی گرینگر (16 مئی 2016)۔ "یوکرین:جمالا یوکرینی عوام کی فنکار کے خطاب سے نوازی گئی"۔ یورووائس۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اکتوبر 2016
- ↑ "یوکرین کی وزارت خارجہ جمالا کو یونیسیف خیرسگالی سفیر کے طور نامزد کرے گی"۔ ویکٹر ڈاٹ نیوز۔ 16 مئی 2016۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اکتوبر 2016
- ↑ "جمالا کا 1944ء آئی ٹیونز پر"۔ iTunes۔ Apple۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جون 2016
- ↑ Peak positions for singles on the Ukrainian Airplay Chart:
- For "1944": FDR Ukraine Airplay Chart: 14 مارچ 2016 آرکائیو شدہ 2014-11-14 بذریعہ archive.today
- ↑ Steffen Hung۔ "Discographie Jamala"۔ Austrian Charts Portal. Hung Medien (Steffen Hung)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2016
- ↑ Steffen Hung۔ "Discographie Jamala"۔ French Charts Portal. Hung Medien (Steffen Hung)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2016
- ↑ Исполнитель - Jamala[مردہ ربط]
- ↑ Steffen Hung۔ "Discography Jamala: Songs"۔ Spanish Charts Portal. Hung Medien (Steffen Hung)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2016
- ↑ Steffen Hung۔ "Discography Jamala"۔ Swedish Charts Portal. Hung Medien (Steffen Hung)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2016
- ↑ Steffen Hung۔ "Discography Jamala"۔ Swiss Charts Portal. Hung Medien (Steffen Hung)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2016
- ↑ Peak positions in the United Kingdom:
- For "1944": BuzzJack Entertainment Forums۔ "Music forums focusing on chart music with chart and entertainment discussion."۔ www.buzzjack.com (بزبان انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2016
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر جمالا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |