جواگل سری ناتھ
جواگل سری ناتھ (پیدائش: 31 اگست 1969ء) ایک سابق ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی اور فی الحال آئی سی سی کے میچ ریفری ہیں۔ انھیں ہندوستان کے بہترین تیز گیند بازوں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 300 سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے بھارتی تیز گیند باز ہیں۔ [1] سری ناتھ اپنی ریٹائرمنٹ تک ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فرنٹ لائن فاسٹ بولر تھے اور 200 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دوسرے ہندوستانی تیز گیند باز (کپیل دیو کے بعد) تھے۔ دیو کے بعد، انھوں نے 9 سال سے زائد عرصے تک ہندوستانی تیز گیند بازی کی قیادت کی۔ سری ناتھ 315 (انیل کمبلے کے 337 کے بعد دوسرے) کے ساتھ ہندوستان کے دوسرے سب سے زیادہ ون ڈے وکٹ لینے والے اور ہندوستان کے لیے 300 ون ڈے وکٹیں لینے والے پہلے بولر ہیں۔ انھوں نے 1992ء 1996ء 1999ء اور 2003ء کے کرکٹ عالمی کپ میں 44 وکٹیں حاصل کیں۔[2] سری ناتھ عالمی کپ مقابلے میں ظہیر خان کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ہندوستانی کھلاڑی ہیں جنھوں نے 2003ء 2007ء اور 2011ء کے ٹورنامنٹس میں اتنی ہی وکٹیں حاصل کیں۔[3] وہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، جہاں انھوں نے 39 وکٹیں حاصل کیں۔ سری ناتھ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے گیارہ گیند بازوں میں سے ایک ہیں اور 300 وکٹیں لینے والے واحد ہندوستانی تیز گیند باز ہیں۔ سری ناتھ نے جنوبی افریقہ میں 2003ء کے عالمی کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | جواگل، کرناٹک، بھارت | 31 اگست 1969|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 193) | 29 نومبر 1991 بمقابلہ آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 30 اکتوبر 2002 بمقابلہ ویسٹ انڈیز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 81) | 18 اکتوبر 1991 بمقابلہ پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 23 مارچ 2003 بمقابلہ آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 22 جولائی 2017 |
ذاتی زندگی
ترمیمسری ناتھ کرناٹک کے ایک کنڑ بولنے والے خاندان میں 31 اگست 1969ء کو جواگل، ہاسن ضلع، کرناٹک میں پیدا ہوئے تھے اور وہ چھوٹی عمر میں ہی کرکٹ کی طرف راغب ہوئے تھے۔[4][5] اس نے میسور کے ماریملپا ہائی اسکول اور کالج میں تعلیم حاصل کی اور میسور کے سری جے چاماراجندرا کالج آف انجینئرنگ (SJCE) سے آلات سازی میں بیچلر آف انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ سری ناتھ نے کالج کے پہلے دو سال ہاسن کے ملناڈ کالج آف انجینئرنگ میں گزارے۔ ان کی طلاق کے بعد، انھوں نے 2008ء میں صحافی مادھوی پتراولی سے شادی کی۔
ریفری
ترمیماپریل 2006ء میں سری ناتھ کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے بطور میچ ریفری منتخب کیا اور 2007ء کے ورلڈ کپ کے دوران خدمات انجام دیں۔.[6] انھوں نے 35 ٹیسٹ میچز، 194 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ریفری کی ہے۔[7][8][9][10]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Cricket Records-India-ODI-Most Wickets"۔ Cricinfo۔ 28 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2014
- ↑ "Rediff on the NeT: Srinath strikes, India pull off sensational victory in first Test"
- ↑ "Cricket Records – World Cup – Most Wickets"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2014
- ↑ TNN | Jan 30، 2001، 11:04 Ist۔ "Swalpa Kannada speak maadtheera? | Bengaluru News - Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اکتوبر 2020
- ↑ S. Giridhar، V. J. Raghunath (2016)۔ From Mumbai to Durban: IndiaÕs Greatest Tests (بزبان انگریزی)۔ Juggernaut Books۔ ISBN 978-93-86228-07-9
- ↑
- ↑ "Javagal Srinath"۔ ESPNCricinfo
- ↑ Scyld Berry (September 3, 2019)۔ "Ashes captains face fortnight of destiny for their place in history - ICC match referee Javagal Srinath will oversee the two blazered captains"۔ روزنامہ ٹیلی گراف
- ↑ Jon Long (April 25, 2016)۔ "Javagal Srinath joins Emirates Elite Panel of ICC Referees"۔ ESPN
- ↑ "Elite Panel of ICC Match Referees"۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل