جیاسدھا
جیاسدھا (انگریزی: Jayasudha) (ولادت: 17 دسمبر 1958ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جنھوں نے بنیادی طور پر تیلگو سنیما میں کام کیا ہے۔[4] وہ سکندرآباد سے کانگریس کی سابقہ رکن پارلیمان بھی رہ چکی ہیں۔ جیاسدھا تمل، ملیالم، ہندی اور کنڑ فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ ان کو ڈاکٹر بی آر آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا ہے۔ جیاسدھا کو فلم دنیا میں خاص طور پر جنوبی فلموں میں سہاجا نٹی کے نام سے مشہور ہیں۔
جیاسدھا | |
---|---|
(تیلگو میں: జయసుధ) | |
مناصب | |
رکن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی | |
برسر عہدہ 30 مئی 2009 – 16 مئی 2014 |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 دسمبر 1958ء (66 سال)[1][2] چنئی |
شہریت | بھارت |
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس |
شریک حیات | نتن کپور (1985–14 مارچ 2017)[3] |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، ادکارہ |
مادری زبان | تیلگو |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو ، ملیالم |
اعزازات | |
نندی اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ فلم فیئر اعزاز جنوبی |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیمجیاسدھا ممتاز اسکالر اور ادبی تاریخ دان، نڈوڈولو وینکٹارا اور گڈگو کرشنا مورتی کی پوتی ہیں۔ ان کی شادی مشہور سنیما پروڈیوسر وڈے رمیش کے بہنوئی راجندر پرساد سے وجئے واڑہ میں ہوئی تھی۔ بعد میں یہ شادی طلاق پر ہی ختم ہو گئی۔[5] اس کے بعد ، انھوں نے 1985ء میں اداکار جتیندر کے کزن ، پروڈیوسر نتن کپور سے شادی کی اور ان دو بیٹے، نہار اور شریان تھے۔
جیاسدھا کی فلمی دنیا میں سہیلیاں ہیں، جیسے رادھیکا سرتھکمار اور جیا پردا ، جن کے ساتھ انھوں نے اڈوی راموڈو اور میگھاسندرسیم جیسی متعدد فلموں میں اداکاری کی تھی۔[6][7] انھوں نے 2001 میں عیسائیت قبول کی اور 2009ء کے آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں سکندرآباد حلقہ سے کانگریس کے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں۔[8] 2014ءکے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں وہ الیکشن ہار گئیں اور تیسرے نمبر پر رہیں۔
جیاسدھا کے شوہر نتن کپور نے 14 مارچ 2017ء کو ایک عمارت کے اوپر سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔[9] بتایا گیا تھا کہ وہ کئی سالوں سے افسردگی کے شکار تھے، لیکن ان کی خودکشی کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔[10]
ایوارڈ
ترمیمفلم فیئر ایوارڈز ساؤتھ
ترمیم- 1976ء- فلم فیئر اعزاز برائے بہترین تیلگو اداکارہ، فلم جیوتی کے لیے
- 1977ء- فلم فیئر اعزاز برائے بہترین تیلگو اداکارہ، فلم آتما کتھا کے لیے
- 1981ء-فلم فیئر کا خصوصی جیوری ایوارڈ برائے بہترین کارکردگی ، فلم پریمبھیشکم کے لیے
- 1982ء- فلم فیئر اعزاز برائے بہترین تیلگو اداکارہ، فلم گروہ پرویسام کے لیے
- 2003ء- فلم فیئر اعزاز برائے بہترین تیلگو معاون اداکارہ، فلم اماں نانا اے تمیلہ امائی کے لیے
- 2008ء- فلم فیئر اعزاز برائے بہترین تیلگو معاون اداکارہ، فلم کوتھا بنگارو لوکم کے لیے
- 2010ء- فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ۔ ساؤتھ
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0419707/ — اخذ شدہ بتاریخ: 10 جنوری 2016
- ↑ بنام: Jayasudha — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/167255
- ↑ Jayasudha's husband Nitin Kapoor commits suicide — اخذ شدہ بتاریخ: 20 مئی 2020
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Jayasudha"
- ↑ "Exclusive biography of #Jayasudha and on her life."۔ FilmiBeat۔ 03 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2020
- ↑ "Nilacharal"۔ 05 نومبر 2006 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2006
- ↑ "Stars : Star Interviews : JAYASUDHA"۔ 15 فروری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2008
- ↑ "Andhra Pradesh / Hyderabad News : Jayasudha to join Congress today"۔ The Hindu۔ 15 October 2008۔ 05 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2012
- ↑ "Archived copy"۔ 15 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2017
- ↑ "Nitin Kapoor, Jeetendra's cousin and Telugu actor Jayasudha's husband, found dead- Entertainment News, Firstpost"۔ Firstpost۔ 2017-03-15۔ 03 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2020