جیوتی باسو
جیوتی باسو معروف بھارت کے بنگالی کمیونسٹ سیاستدان اور رہنما اور مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ تھے۔
جیوتی باسو | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(بنگالی میں: জ্যোতি বসু) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 8 جولائی 1914ء [1] کولکاتا |
||||||
وفات | 17 جنوری 2010ء (96 سال)[2][1] کولکاتا |
||||||
وجہ وفات | نمونیا | ||||||
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
||||||
جماعت | بھارتیہ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (1964–) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (1940–1964) |
||||||
مناصب | |||||||
وزیر اعلی مغربی بنگال (6 ) | |||||||
برسر عہدہ 21 جون 1977 – 5 نومبر 2000 |
|||||||
| |||||||
رکن گیارہویں مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی | |||||||
رکن مدت 1991 – 1996 |
|||||||
پارلیمانی مدت | گیارہویں مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی | ||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ کلکتہ | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | بنگلہ ، انگریزی [3] | ||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
ابتدائی سیاست
ترمیمجیوتی باسو کی پیدائش 8 جولائی 1914 کو مشرقی بنگال (جو اب بنگلہ دیش ہے) کے ایک خوش حال متوسط خاندان میں ہوئی تھی۔ انھوں نے لندن سے وکالت کی تعلیم حاصل کی اور 1930 کے عشرے میں کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ریلوے ورکرز فیڈریشن میں اپنی سرگرمیوں کے سبب پہلی بار نوٹس میں آئے۔
وزیر اعلیٰٰ
ترمیمجیوتی باسو سنہ انیس سو ستتر سے سنہ دو ہزار تک مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ رہے اور جب ان کی صحت خراب ہونے لگی تو ان کی جگہ موجودہ وزیر اعلیٰ بدھ دیو بھٹا اچاریہ نے لی۔ اس طرح وہ دنیا کے سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والے پہلے منتخب کمیونسٹ رہنما تھے۔
دور حکومت
ترمیمجیوتی باسو کے دور اقتدار میں دس لاکھ سے زیادہ بے زمین کسان زمینوں کے مالک بن گئے۔ حکومت دیہی علاقوں میں محض بیس برس کے عرصے میں غربت میں 25 فی صد کمی لانے میں کامیاب ہوئی۔ اس نے گاؤں اور مقامی سطح پر خود انتظامی کے نظام پر توجہ دے کر عام لوگوں کے جمہوری حقوق کو تقیوت بخشی۔ یہی نہیں حکومت نے مغربی بنگال کی زرعی اور مچھلیوں کی پیداوار میں زبردست اضافہ کیا۔
کنارہ کشی
ترمیمدنیا کے دیگر ملکوں کے کمیونسٹ رہنماؤں کے برعکس باسو 23 برس تک اقتدار میں رہنے کے بعد اپنی مقبولیت کے عروج پر اپنی مرضی سے سیاست سے کنارہ کش ہو گئے۔
انتقال
ترمیمکلکتہ میں نمونیے کی وجہ سے سترہ جنوری دو ہزار دس کو ان کا انتقال ہوا۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Jyoti-Basu — بنام: Jyoti Basu — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ https://web.archive.org/web/20110713025020/http://www.indiablooms.com/NewsDetailsPage/newsDetails170110b.php — سے آرکائیو اصل
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb146121372 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر جیوتی باسو سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |