حمد الٰہ و مدح محمد
حمدِ الہٰ ومدحِ محمد ﷺ معروف نعت گو شاعر اور صنف’’صنعتِ توشیح‘‘ میں واحد معروف ہستی خورشیداحمد ناظر کی صنعت توشیح وغیرمنقوط میں لاجواب مجموعہ حمد و نعت ہے۔
حمد الٰہ و مدح محمدﷺ | |
---|---|
مصنف | خورشید ناظر |
زبان | اردو |
اصل زبان | اردو |
ناشر | اردو مجلس بہاولپور |
تاریخ اشاعت | 2022ء |
پیش کش | |
صفحات | 230 |
درستی - ترمیم |
صنعت توشیخ و غیر منقوط
ترمیمصنعت توشیح وغیرمنقوط میں حمدِ الہٰ ومدحِ محمد ﷺ ایسی کتاب ہے جسے خورشید ناظر کی اس فن پرپختگی ہونے کا بھی پتہ لگتا ہے۔ اس کتاب کے دو حصے ہیں: 1۔حمدِ الہٰ 2۔مدحِ محمدﷺ۔ پہلے حصے میں اللہ پاک کے غیر منقوط 21اسمائے جلیل کو شاعر نے کم از کم دو دو توشیحات میں منظوم ہدیہ پیش کیا ہے کیونکہ صرف 21 اسماء الہی غیر منقوط ہیں اور دوسرے حصے میں آقائے نامدارﷺ کے 71 اسمائے پاک کو توشیحات میں نعتیہ نذرانہ پیش کیا گیا ہے جو غیر منقوط ہیں۔ 11 نومبر 2022ء کو اس کی تقریب رونمائی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہوئی [1] اس کتاب میں مذکورہ صنعتوں کے علاوہ دیگر کئی خوبصورت صنعتیں آمد کی شکل میں اس طرح در آئی ہیں کہ شاعری کا چمن مہک اُٹھا ہے۔ یہ کتاب بھی بہرحال اپنی نوعیت کی واحد کتاب ہے جو ہر طرح لاجواب ہے۔ پورے اردو ادب میں 230 صفحات پر مشتمل اپنے طرز کی بے مثال کتاب کا درجہ رکھتی ہے جسے اردو مجلس بہاول پور نے شائع کیا ہے۔[2]
نمونہ کلام
ترمیمبطور مثال ان کی اس کتاب کے صفحہ 147 سے لفظ عامل ﷺ کو غیر منقوط اور صنعت توشیح میں لکھا گیا
ع۔علو والا محمد سا کہاں کوئی | الف۔ الگ ہر طور وہ عالِم الگ امی | |
م۔ معطر وہ معلم وہ وہی ماحی | ل۔ لہک والے مہک والے ولی والی |
تصانیف
ترمیمحمدِ الہٰ ومدحِ محمد ﷺ، کے علاوہ نعتیہ شاعری پر مشتمل اورتنقید پر کتابیں شائع ہو چکی ہیں
- 1۔ کلام فرید اور مغرب کے تنقیدی رویے
- 2خواجہ فرید کی کافیوں میں قوافی کافنی جائزہ
- 3۔بلغ العلی بکمالہ (منظوم سیرت النبی ﷺ مکمل)
- 4منظوم شرح اسماءالحسنی
- 5۔ہرقدم روشنی (سفر نامہ حج )
- 6۔پانچ درسی کتب
- 7۔حسنت جمیع خصالہ (حضرت محمد ﷺ کے پاک ناموں کی منظوم شرح)
- 8۔وللہ الحمد (غیر منقوط حمدیہ کلام)
- 9۔ توشیح اسمائےمحمدﷺ۔
- 10۔ہرقدم روشنی
- 11۔کشف الدجی بجمالہ (آزاد ہیئت میں لکھی گئی اولین سیرتِ پاک)
- 12۔توشیح اسماء الحسنٰی
- 13۔ملاک و محور عالم محمدﷺ(غیر منقوط نعتیہ کلام)[4]
- 14۔مالک عالم سرور عالم غیر منقوط مجموعہ حمد و نعت
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ پندرہ روزہ حقیقت 16 تا 30 نومبر 2022ء بہاولپور پاکستان
- ↑ ماہنامہ اخبار اردو اسلام آباد اکتوبر 2023ء
- ↑ حمد الہ و مدح محمد
- ↑ حمدِ الہٰ ومدحِ محمد ﷺ، خورشید ناظر، اردو مجلس بہولپور