"مسیح الزماں خان" کے نسخوں کے درمیان فرق

بھارتی مسلمان عالم
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 06:24، 8 جولائی 2021ء

مسیح الزماں خان (1840 - 17 دسمبر 1910) ایک بھارتی عالم دین تھے، جنھوں نے دار العلوم ندوۃ العلماء کے دوسرے چانسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ میر لائق علی خان اور محبوب علی خان کے استاد تھے۔


مسیح الزماں خان
دار العلوم ندوۃ العلماء کے دوسرے چانسلر
برسر منصب
20 جولائی 1903 سے 21 اپریل 1905 تک
پیشرومحمد علی مونگیری
جانشینخلیل الرحمن سہارنپوری
ذاتی
پیدائش1840
وفات17 دسمبر 1910(1910-12-17) (عمر  69–70 سال)
مذہباسلام
فقہی مسلکحنفی
مرتبہ
استاذاحمد علی شاہ آبادی

سوانح

مسیح الزماں خان 1840 (1256 ہجری) میں شاہجہاں پور میں پیدا ہوئے۔[1] انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم احمد علی شاہ آبادی سے حاصل کی ، اور پھر اپنے ہی بھائی محمد زماں خان ہی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کے لیے حیدرآباد چلے گئے۔[1]

تعلیم کی تکمیل کے بعد مسیح الزماں خان؛ میر تراب علی خان، سالار جنگ اول کے دونوں بیٹوں میر لائق علی خان اور میر سعادت علی خان کے استاذ بن گئے۔ محرم 1293 ہجری میں وہ چھٹے نظام حیدرآباد محبوب علی خان کے استاذ مقرر ہوئے۔[2] تین سال بعد وہ نظام کے تمام تعلیمی امور کا ناظم مقرر ہوئے۔[2] سن 1300 ہجری میں میر تراب علی خان کی وفات کے بعد ، ایک نئی کونسل تشکیل دی گئی اور خورشید جاہ اور نریندر پرشاد اس کے ممبر مقرر ہوئے۔ وہ مسیح الزماں خان سے ناراض ہوگئے اور ان کا عہدہ کم کر دیا اور 4 محرم 1301 ہجری کو پنشن وارنٹ ارسال کر دیا۔[3] چار ماہ بعد وہ شاہجہاں پور واپس آگئے۔[3]

مسیح الزماں خان 1895 میں لکھنؤ میں ندوۃ العلماء کے دوسرے اجلاس عام میں شریک ہوئے اور انھیں رکنِ انتظامیہ مقرر کیا گیا۔[4] 19 جولائی 1903 کو محمد علی مونگیری کے استعفٰی کے بعد تین سال کے لیے انھیں ندوۃ العلماء کا ناظم عبوری (چانسلر) مقرر کیا گیا۔[5][6] ندوۃ العلماء کا جریدہ الندوہ شاہجہاں پور سے شروع کیا گیا تھا۔[7] انھوں نے 21 اپریل 1905 کو ندوۃ العلماء سے استعفٰی دے دیا۔[8] ان کا انتقال 17 دسمبر 1910 کو ہوا۔[9]

حوالہ جات

  1. ^ ا ب شمس تبریز خان۔ تاریخ ندوۃ العلماء۔ 2۔ صفحہ: 19 
  2. ^ ا ب شمس تبریز خان۔ تاریخ ندوۃ العلماء۔ 2۔ صفحہ: 20 
  3. ^ ا ب شمس تبریز خان۔ تاریخ ندوۃ العلماء۔ 2۔ صفحہ: 21–22 
  4. شمس تبریز خان۔ تاریخ ندوۃ العلماء۔ 2۔ صفحہ: 27 
  5. شمس تبریز خان۔ تاریخ ندوۃ العلماء۔ 2۔ صفحہ: 31 
  6. سید محمد الحسنی (مئی 2016)۔ سیرت حضرت مولانا محمد علی مونگیری: بانی ندوۃ العلماء (4 ایڈیشن)۔ لکھنؤ: مجلس صحافت و نشریات، ندوۃ العلماء۔ صفحہ: 238 
  7. شمس تبریز خان۔ تاریخ ندوۃ العلماء۔ 2۔ صفحہ: 35 
  8. شمس تبریز خان۔ تاریخ ندوۃ العلماء۔ 2۔ صفحہ: 39 
  9. شمس تبریز خان۔ تاریخ ندوۃ العلماء۔ 2۔ صفحہ: 25 

کتابیات

  • شمس تبریز خان (2015)۔ "مولانا مسیح الزماں خان کا دورِ نظامت"۔ تاریخ ندوۃ العلماء۔ 2۔ لکھنؤ: مجلس صحافت و نشریات، ندوۃ العلماء۔ صفحہ: 19–39