دار العلوم وقف دیوبند
جامعہ اسلامیہ دار العلوم وقف دیوبند (معروف بہ:دار العلوم وقف دیوبند) دیوبند میں واقع ایک اسلامی ادارہ ہے۔ سنہ 1980 سے 1982ء کے درمیان دار العلوم دیوبند میں رونما ہونے والے انتظامی اختلافات کے نتیجے میں محمد سالم قاسمی و انظر شاہ کشمیری کی سربراہی میں علمائے کرام نے اسے قائم کیا تھا۔
قسم | جامعہ اسلامیہ |
---|---|
قیام | 1982 |
بانیان | محمد سالم قاسمی، انظر شاہ کشمیری |
ریکٹر | محمد سفیان قاسمی |
پتہ | دیوبند، سہارنپور، ، بھارت |
ویب سائٹ | www.dud.edu.in |
3 ستمبر ، 2014 کو دار العلوم وقف کے مجلس شوری نے محمد سفیان قاسمی کو ادارہ کا مہتمم مقرر کیا۔ [1]
تاریخ
ترمیم1980 سے 1982 کے دوران دارالعلوم دیوبند کو انتظامی اختلافات کا سامنا ہوا، جس پر مفتی محمد تقی عثمانی نے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا۔[2] یہ اختلافات اس کے دو حصوں میں ہونے کا باعث بنے۔ دارالعلوم دیوبند ایک جماعت کے زیر انتظام رہا، جب کہ محمد سالم قاسمی اور انظر شاہ کشمیری کی سر براہی میں 1982ء میں دار العلوم وقف نامی ایک نیا مدرسہ قائم کیا گیا۔[3][4][5]
محمد سالم قاسمی اس ادارہ کے اول و سابق مہتمم تھے۔[6][7] محمد سفیان قاسمی 3 ستمبر 2014ء سے ادارے کے مہتمم ہیں۔[1]
حجۃ الاسلام اکیڈمی
ترمیمحجۃ الاسلام اکیڈمی؛ دار العلوم وقف کا ایک تحقیقی شعبہ ہے۔ اس اکیڈمی میں دیوبندی اسکالرشپ کا انگریزی اور عربی میں ترجمہ کرنے کے ساتھ ساتھ محمد قاسم نانوتوی کے نظریات و مباحث کی عکاسی کرنے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔[8]
اشاعتیں
ترمیمدار العلوم وقف دیوبند سے شائع ہونے والے رسائل و جرائد:
- ندائے دار العلوم وقف (ماہانہ اردو رسالہ).[9]
- وحدت الامہ (دو سالہ عربی جریدہ)
- وائس آف دار العلوم (سہ ماہی انگریزی رسالہ)
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "Advisory Council constituted in Darul Uloom (Waqf), Deoband"۔ www.milligazette.com (بزبان انگریزی)۔ 30 ستمبر 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2023ء
- ↑ محمد تقی عثمانی۔ "قاری محمد طیب"۔ نقوش رفتگاں (اپریل 2007 ایڈیشن)۔ کراچی: مکتبۃ المعارف۔ صفحہ: 193-194
- ↑ مولانا ندیم الواجدی۔ "مولانا سالم قاسمی"۔ بصیرت آن لائن۔ 25 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مئی 2020
- ↑ نور عالم خلیل امینی۔ پس مرگ زندہ (PDF)۔ Archive.org۔ ادارہ علم و ادب، دیوبند۔ صفحہ: 798–818
- ↑ محمد اللّٰہ خلیلی قاسمی (28 اکتوبر 2010)۔ "Mawlana Anzar Shah Kashmiri: A Tribute to His Life and Services"۔ IlmGate.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2019
- ↑ "Deoband rector Maulana Salim Qasmi no more"۔ RisingKashmir.com۔ 24 جولائی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جون 2019
- ↑ Gerhard Bowering، Patricia Crone، Mahan Mirza، Wadad Kadi، Muhammad Qasim Zaman، Devin J. Stewart (2013)۔ The Princeton Encyclopedia of Islamic Political Thought۔ ISBN 978-0691134840
- ↑ "حجۃ الاسلام اکیڈمی، دار العلوم وقف دیوبند"۔ dud. edu. in
- ↑ ندائے دارالعلوم دیوبند مارچ 2017ء (مارچ 2017ء ایڈیشن)۔ دار العلوم وقف دیوبند
بیرونی روابط
ترمیم- Dietrich Reetz (2008)۔ "Change and Stagnation in Islamic Education: The Dar al-ʿUlum of Deoband after the Split in 1982"۔ The Madrasa in Asia۔ Amsterdam University Press۔ صفحہ: 71–104۔ ISBN 9789053567104۔ JSTOR j.ctt46n10w.6۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2020