سید محمد انظر شاہ کشمیری

دیوبندی مکتب فکر کے بلند پایہ محدث
(انظر شاہ کشمیری سے رجوع مکرر)

محمد انظر شاہ کشمیری (1927 – 2008ء) ایک بھارتی دیوبندی عالم دین، دارالعلوم وقف دیوبند کے بانیان میں سے ایک اور جامعہ امام محمد انور شاہ، دیوبند کے بانی تھے۔

فخر المحدثین، مولانا

محمد انظر شاہ کشمیری
ذاتی
پیدائش6 دسمبر 1927ء
وفات26 اپریل 2008(2008-40-26) (عمر  80 سال)
مدفنمزارِ انوری، نزد عیدگاہ، دیوبند
مذہباسلام
والدین
دور حکومتبھارت
فرقہسنی
فقہی مسلکحنفی
معتقداتماتریدی
تحریکدیوبندی
بنیادی دلچسپیفقہ، حدیث
قابل ذکر کامتذکرۃ الاعزاز، اسمائے حسنیٰ کی برکات
پیشہعالم دین
بانئدار العلوم وقف دیوبند، جامعہ امام محمد انور شاہ، دیوبند
مرتبہ
اعزازات2003ء کا صدارتی ایوارڈ (عربی زبان و ادب)
قاری محمد طیب ایوارڈ

سوانح ترمیم

کشمیری 6 دسمبر 1927 کو دیوبند میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد انور شاہ کشمیری ایک عظیم محدث تھے۔[1] کشمیری دار العلوم دیوبند سے فارغ التحصیل ہوئے, جہاں انھوں نے اعزاز علی امروہوی اور حسین احمد مدنی سے تعلیم حاصل کی۔[1]

محمد طیب قاسمی کے بیٹے محمد سالم قاسمی کے ساتھ انظر شاہ کشمیری نے 1982ء میں دار العلوم وقف دیوبند قائم کیا۔ بعد میں 1997ء میں انھوں نے اپنے مرحوم والد انور شاہ کشمیری کی یاد میں جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند قائم کیا۔[1][2] کشمیری کو 2004 میں اترپردیش کانگریس کا نائب صدر منتخب کیا گیا تھا۔ عربی زبان و ادب کے میدان میں ان کی خدمات کے لیے انھیں 2003ء میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ [1][2]

وفات اور وراثت ترمیم

کشمیری کچھ سالوں سے دل اور گردے کی تکلیف میں مبتلا تھے اور دہلی کے سر گنگا رام ہسپتال میں زیر علاج تھے۔[1][3] 26 اپریل 2008ء بہ روز ہفتہ؛ دہلی میں ان کا انتقال ہو گیا۔[1][3]

انھیں دیوبند میں اپنے والد انور شاہ کشمیری کی قبر کے پاس سپرد خاک کر دیا گیا اور اپنے پیچھے انھوں نے بیوی کے علاوہ چھ بیٹیاں اور ایک بیٹا احمد خضر شاہ کشمیری چھوڑا، احمد خضر جامعہ امام محمد انور شاہ، دیوبند کے موجودہ مہتمم ہیں۔[1][3][2]

قلمی خدمات ترمیم

انظر شاہ کشمیری کی بعض کتابوں کے نام درج ذیل ہیں:

  • تقریرِ شاہی (تفسیر)
  • الفیض الجاری (عربی)
  • اسمائے حسنی کی برکات[4]
  • نوادرات امام کشمیری[5]
  • تذکرۃ الاعزاز (اعزاز علی امروہی کی سوانح عمری)۔
  • لعل و گُل
  • نقشِ دوام
  • خیر المجالس

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج محمد اللّٰہ خلیل قاسمی۔ "Mawlana Anzar Shah Kashmiri: A Tribute to His Life and Services"۔ IlmGate.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2019 
  2. ^ ا ب پ نور عالم خلیل امینی۔ پسِ مَرگ زندہ (PDF)۔ Archive.org (بزبان Urdu)۔ دیوبند: ادارہ علم و ادب۔ صفحہ: 798–818 
  3. ^ ا ب پ "Moulana Anzar Shah passes away"۔ Greater Kashmir۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2019 
  4. علامہ سید محمد انظر شاہ کشمیری۔ "اسمائے حسنی کی برکات"۔ islamicbookcenter.org۔ ادارہ اسلامیات، پاکستان۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2019 [مردہ ربط]
  5. مولانا سید انظر شاہ کشمیری۔ "نوادرات امام کشمیری" (PDF)۔ Archive.org (بزبان Urdu)۔ میمن اسلامک بُکس، کراچی۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2019 

مزید دیکھیے ترمیم