دربار (خطا ترجمہ: {{En}} یہ محض فائل نام فضا میں استعمال ہو گا۔ اس کی بجائے {{lang-en}} یا {{in lang|en}} استعمال کریں۔) 2020ء کی ایک بھارتی تمل زبان کی ایکشن تھرلر فلم ہے۔ جس کے مصنف اور اور ہدایت کار اے آر مروگاداس ہیں اور لائیکا پروڈکشن کے بینر تلے ایلی راجہ شوبھاسکرن نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں رجنی کانت، نین تارا، نویداتھامس اور سنیل شیٹی نے کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی موسیقی انی رودھ روی چندر نے ترتیب دی ہے جبکہ سنیماگرافی اور ایڈیٹنگ بالترتیب سنتھوش سیون اور اے سریکر پرساد کر رہے ہیں۔ یہ فلم 9 جنوری 2020ء کو تھائی پونگل کے تہوار پر دنیا بھر میں جاری کی گئی ۔

دربار
Theatrical release poster
ہدایت کارAR Murugadoss
پروڈیوسراے شوبھاسکرن
منظر نویسAR Murugadoss
ستارے
موسیقیAnirudh
سنیماگرافیSantosh Sivan
ایڈیٹرA. Sreekar Prasad
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارLyca Productions
تاریخ نمائش
  • 9 جنوری 2020ء (2020ء-01-09)
(بھارت)
دورانیہ
150 minutes[1]
ملکبھارت
زبانتمل زبان

کہانی

ترمیم

فلم شروعات ممبئی کے کمشنر آئی پی ایس آدتیہ ارونا چالم ( رجنی کانت) سے ہوتی ہے جو ممبئی کے گینگسٹر اور مجرموں پر قہر بن کر پڑتا ہے اور بڑی بے رحمی کے ساتھ ایک ہی رات میں کئی غنڈوں کا اینکاؤنٹر کردیتا ہے۔ اگلے ہی دن ممبئی میں جرائم کے خاتمے کے لیے ان کے پرتشدد رویے کے بارے میں انسانی حقوق کے افسران ان سے پوچھ گچھ کرنے آتے ہیں۔ جس کے لیے وہ انسانی حقوق کے افسر کے وکیل کو انکار کرتا ہے اور تھپڑ مارتا ہے اور اس افسر کو گن پوائنٹ پر رپورٹ میں ردوبدل کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ آدتیہ اروناچلم کو جاننے والی یہ ہومن رائٹس آفیسر اس کے رویے پر حیرت کرتی ہے اور اس کا ماضی بیان کرتی ہے کہ آدتیہ اروناچلام اپنی بیٹی ولی ( نیوٹھا تھامس ) کے ساتھ رہ رہا تھا، جب ولی محض دو سال کی تھیں تو اس کی اہلیہ انتقال کرگئی تھی۔ آدتیہ اروناچلم اپنی بیٹی ولی اور اپنے اسسٹنٹ کوشک ( یوگی بابو ) کے ساتھ کمشنر پولیس کے عہدے پر فائز ہونے ممبئی پہنچتا ہے۔ آدتیہ اروناچلم کو منشیات کی لعنت کے بارے میں معلوم ہوا ہے جو ممبئی کے اکثر نوجوانوں میں پھیل رہا ہے۔ اسے پتہ چلتا ہے کہ چیف سکریٹری کی بیٹی کو منشیات فروشوں نے اغوا کیا ہے۔ وہ دو گھنٹوں میں چیف سکریٹری کی بیٹی کو بچالیتا ہے لیکن چیف سیکٹری سے یہی کہتا ہے کہ اس کی بیٹی کی تلاش ابھی جاری ہے، جبکہ وہ اس صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چیف سکریٹری کے آرڈر پر تمام ممبئی کے منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارتا ہے اور ہزاروں اغوا کی گئی لڑکیوں کو بازیاب کراتا ہے۔ اس مشن کے دوران ، اسے معلوم ہوتا ہے کہ صنعتکار وجے ملہوترا ( نواب شاہ ) کے بیٹے اجے ملہوترا ( پرتیک ببر ) کے ذریعہ کچھ نابالغ لڑکیوں کو اغوا کرکے منشیات کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ آدتیہ نے انلڑکیوں کو بچایا اور اجے ملہوترا کو گرفتار کر لیا۔ آدتیہ ارونا چالم کی ملاقات اتفاقاً للی (نین تارا ) سے اس وقت ہوتی ہے، جب وہ اپنی بیٹی ولی کو رشتہ ڈھونڈے کے لیے رضامند کرنے کے چکر میں شرط لگاتا ہے۔

ادھر ، جب اروناچلم اجے ملہوترا سے پوچھ گچھ کے لیے جیل پہنچتا ہے، تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ وہاں اجے ملہوترا کی جگہ کوئی اور پراکسی شخص ، اجے کی شناخت استعمال کرتے ہوئے جیل میں سزا کاٹ رہاہے، وہ عدالت اور اعلیٰ افسران کو مطلع کرتا ہے۔ لیکن صنعتکار وجے ملہوترا اپنی طاقت اور دولت کے زور پر اعلیٰ افسران کی سطح پر تفتیش میں ردوبدل کردیتا ہے اور اس بات کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

آدتیہ اروناچلم کو معلوم ہوتا کہ اجے تھائی لینڈ فرار ہوا ہے، چنانچہ وہ تھائی لینڈ کی حکومت سے اجے کو واپس ہندوستان جلاوطنی کرنے کی درخواست کرتا ہے۔ آدتیہ اروناچلم اجے کو ہندوستان واپس لانے میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے اور تھائی لینڈ کی حکومت سے درخواست کرنے سے قبل جیل میں اس کے پراکسی کو گولی مار کر اجے کی موت کی خبر میڈیا میں پھیلا دیتا ہے۔

اب اعلیٰ افسران کو اجے کی نعش کو میڈیا کے سامنے پیش کرنا پڑتا ہے اور وہ اپنی نوکری اور عزت بچانے کے لیے تھائی لینڈ سے اجے کو خفیہ طور پر جیل میں منتل کرکے گولی مار دیتے ہیں۔ اجے کی آخری رسومات پر وجئے ملہوترا اپنے ساتھیوں انکشاف کرتا کہ اجے اس کا بیٹا نہیں تھا بلکہ وہ ہری چوپڑا ( سنیئل شیٹی ) کا اصل بیٹا ہے ، جو بدنام زمانہ بین الاقوامی ڈرگز اسمگلر ہے اور 27 برس قبل ممبئی کے کئی پولیس افسران کو زندہ جلا کر فرار ہو گیا تھا۔

ہری چوپڑا کو اپنے بیٹے کی موت کا پتہ چلتا ہے تو وہ آسام میں بنگلہ دیش و بھارت کی سرحد سے ذریعے گھس کر غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوتا ہے اور اپنے بیٹے کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے پر وجئے ملہوترا کو مار ڈالتا۔ وہ ایک ٹو ٹرک سے کار کا ایکسیڈنٹ کرواکر آدتیہ اروناچلم کو مارنے کا منصوبہ بناتا ہے جس سے آدیتیہ اور اس کی بیٹی ولی زخمی ہوجاتی ہے۔ آدتیہ اروناچلم کا علاج کرنے والا ڈاکٹر ولی پر انکشاف کرتا ہے کہ آدتیہ تو محفوظ ہیں اور پانچ گھنٹے میں ہوش میں آجائے گا، تاہم خود ولی اس کے سر میں لگی شدید چوٹ اور دماغ میں بلیڈنگ کی وجہ سے وہ صرف دو گھنٹے زندہ رہ سکتی ہے۔ اگلے دن جب آدتیہ اروناچلم کو ہوش آتا ہے اور اسے اپنی بیٹی کی موت کے بارے میں پتہ چلتاہے تووہ ذہنی طور پر ڈسٹرب ہوجاتا ہے۔ ۔ آدتیہ اروناچلم اپنی بیٹی کا بدلہ لینے کے لیے وجے ملہوترا کو مارنے جاتا ہے، لیکن جاکر معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی مارا جاچکا ہے۔ اس واقعے سے مایوس ہوکر وہ ممبئی انڈرورلڈ میں منشیات فروشوں اور غنڈوں کو مارنے نکل پڑتا ہے۔ اس کے بے رحمانہ اور پرتشدد رویے کی بنا پر اسے معطل کر دیا جاتا ہے، ممبئی سے روانگی سے قبل اسے ولی کا موبائل فون ملتا ہے جس میں ولی کی ویڈیو کلپ پیغام دیکھتا ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں ولی نے انکشاف کیا ہے کہ وجے ملہوترا کی جان کو خطرہ ہے اور اس پر حملہ کرنے والا قاتل دراصل وہ ہے جس نے وجے ملہوترا کو مارا تھا۔ اس سے آدتیہ اروناچلم کو اپنی بیٹی کی موت پر مزید غور کرنے اور ممبئی پولیس میں دوبارہ شامل ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔

آخر میں ، آدتیہ اروناچلم کو اس ہری ہارن "ہری" چوپڑا اور وجے ملہوترا اور اجے ملہوترا سے ان کے لنک کے بارے میں پتہ چل جاتا ہے۔ آدتیہ اروناچلم اسی پولیس اسٹیشن میں ہریہارن چوپڑا کو مارنے کا انتظام کرتا ہے جسے تیس سال قبل اس نے جلادیا تھا اور متعدد پولیس افسران کو ہلاک کر دیا تھا ، اس طرح اس کی بیٹی کی موت کا بدلہ لیا اور ممبئی میں امن کا جذبہ پیدا کیا۔

کردار

ترمیم

سنجے راگھوان -بطور- پولیس انسپکٹر

  • مانسوی -بطور- للی کی بھانجی
  • راجیش چنٹو

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Darbar (2019)"۔ British Board of Film Classification۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جنوری 2020 
  2. "Premkumar R's tweet - "Vikatan Diwali spl magazine. (1/2) #Darbar #Superstar #Rajinikanth ""۔ Trendsmap۔ 16 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2019 
  3. "'He's MY appa, Aaditya Arunachalam': Nivetha Thomas on playing Rajinikanth's daughter in 'Darbar'"۔ دی نیو انڈین ایکسپریس۔ 18 October 2019۔ 23 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2019 

بیرونی روابط

ترمیم