دلا بھٹی (پاکستانی فلم)

پاکستانی پنجابی فلم

دُلا بھٹی ایورنیو فلمز کے بیانر تلے فلم ساز آغا جی اے گل کی 1956ء میں نمائش کے لیے پیش ہوئی پنجابی زبان میں پاکستانی گولڈن جوبلی فلم تھی۔ یہ فلم خطۂ پنجاب سے ایک مشہور داستانوی مسلم راجپوت کردار دلا بھٹی پر بنائی گئی تھی۔ دلا بھٹی کا اصل نام رائے عبد اللہ بھٹی شہید تھا لیکن دلا بھٹی کے نام سے مشہور ہوا جس نے شہنشاہ اکبر کے دور میں مغلوں کے خلاف بغاوت کی قیادت کی۔

دُلا بھٹی
ہدایت کارایم ایس ڈار
پروڈیوسرآغا جی اے گل
منظر نویسبابا عالم سیاہ پوش
کہانیانور کمال پاشا
ستارےسدھیر
صبیحہ خانم
آصف جاہ
آشا پوسلے
ایم اسماعیل
علاؤ الدین
شیخ اقبال
موسیقیجی اے چشتی
تقسیم کارایورنیو فلمز
تاریخ نمائش
  • 6 جنوری 1956ء (1956ء-01-06)
دورانیہ
3 گھنٹے
ملکپاکستان کا پرچم
زبانپنجابی

فلم دُلا بھٹی 6 جنوری، 1956ء میں پاکستان میں نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس کے فلم ساز آغا جی اے گل، ہدایت کار ایم ایس ڈار، موسیقار جی اے چشتی، کہانی کار انور کمال پاشا، مکالمہ نگار بابا عالم سیاہ پوش، نغمہ نگار طفیل ہوشیارپوری اور ایف ڈی شرف تھے۔ اس فلم نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ریکارڈ کاروبار کیا۔[1]

اداکار

ترمیم

فلم میں سدھیر نے دلا بھٹی کا کردار نبھایا ہے اور صبیحہ خانم نے نوراں کے کردار میں قابل قدر اداکاری کی۔ جب کہ دیگر اداکاروں میں آصف جاہ، آشا پوسلے، ایم اسماعیل، علاؤ الدین اور شیخ اقبال نے بھی اپنے کردار کو اچھے انداز میں پیش کیا۔[1]

موسیقی

ترمیم

اس فلم کی موسیقی جی اے چشتی نے نے ترتیب دی جبکہ نغمات مشہور شاعر طفیل ہوشیارپوری اور ایف ڈی شرف نے تحریر کیے۔ اس فلم کا ایک گیت جسے منور سلطانہ مترنم انداز میں واسطہ اے رب دا توں جاویں وے کبوترا کے بول کے ساتھ پیش کیا تھا، بہت مشہور ہوا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 118

بیرونی روابط

ترمیم