دینو شفیق (پیدائش غلام دینو شفیق21 مارچ 1930ء-10 مارچ 1984ء) ایک برطانوی پاکستانی مزاحیہ اداکار تھے۔ شفیق ڈھاکہ میں پیدا ہوئے، وہ 1958ء میں برطانیہ چلے گئے اور 1970ء اور 1980ء کی دہائی کے اوائل میں کئی سٹ کام میں نظر آئے۔   انھیں بی بی سی سیٹ کام'' اٹ اینٹ ہاف ہاٹ مم'' میں چائے والا محمد کا کردار ادا کرنے اور آئی ٹی وی سیٹ کام مائنڈ یور لینگویج میں علی ندیم کے مشہور کردار کے لیے جانا جاتا ہے۔[3]

دینو شفیق
معلومات شخصیت
پیدائش 21 مارچ 1930ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈھاکہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 10 مارچ 1984ء (54 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش
برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ ڈھاکہ
گلڈ ہال اسکول آف میوزک اینڈ ڈراما   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مزاحیہ اداکار ،  اداکار [1]،  فلم اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیریئر

ترمیم

شفیق ڈھاکہ بنگلہ دیش میں تھیٹر سے وابستہ تھے اور 1958ء میں انگلینڈ ہجرت کرنے کے بعد گلڈ ہال اسکول آف میوزک اینڈ ڈراما میں داخلہ لیا۔   ان کا پہلا فلمی کردار فلم دی لانگ ڈوئل (1967ء) میں 'اکبر' کے طور پر تھا جس میں یول برینر نے اداکاری کی تھی۔ [4]

اٹ اینٹ ہاف ہاٹ مم

ترمیم

''اٹ اینٹ ہاف ہاٹ مم'' بی بی سی کامیڈی سیریز تھی جسے جمی پیری اور ڈیوڈ کرافٹ نے لکھا تھا۔ یہ سیریز کی کہانی دوسری جنگ عظیم میں برٹش انڈیا میں قائم، رائل آرٹلری سے منسلک دستے کی ر سرگرمیوں کے بارے میں ہے۔ اس سیریز کو بی بی سی نے 1974ء سے 1981ء تک نشر کیا اور اس میں ونڈسر ڈیوس نے دیولالی، بمبئی پریزیڈنسی میں فوجیوں کی بیرکوں کے بیٹری سارجنٹ میجر کے طور پر کام کیا۔اس سیریز میں دینو شفیق نے چائے والا محمد کا کردار ادا کیا۔[5]

مائنڈ یور لینگویج

ترمیم

شفیق نے آئی ٹی وی/لندن ویک اینڈ ٹیلی ویژن سیٹ کام مائنڈ یور لینگویج میں ایک طالب علم علی ندیم کا کردار ادا کیا۔ اس ڈرامے میں وہ لندن کے نائٹ اسکول میں غیر ملکی زبان کی کلاس کے طور پر انگریزی زبان سیکھنے والوں میں سے ایک تھے۔ علی ایک مسلمان پاکستانی تھا جو برطانیہ ہجرت کر گیا تھا، اور اسے اکثر رنجیت سنگھ (البرٹ موسی) کے ساتھ جھگڑا کرتے دکھایا گیا تھا جو ہندوستان سے تعلق رکھنے والا ایک سکھ تھا۔۔[6]

دیگر کردار

ترمیم

شفیق نے فلموں اور ٹی وی میں کردار ادا کیے، جیسے: کیری آن ایمنیول، مائنڈر، اسپیشل برانچ اور دی ونڈن لائن وغیرہ۔ [4][7] ان کا آخری کردار'' ہائی روڈ ٹو چائنا ''میں تھا۔ [4]

وفات

ترمیم

شفیق اپنی 54 ویں سالگرہ سے گیارہ دن قبل 10 مارچ 1984ء کو اپنی منگیتر لیسلی ڈڈکاک کے ساتھ گھر پر رہتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. CineMagia person ID: https://www.cinemagia.ro/actor.php?actor_id=194588 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
  2. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/126507107
  3. Simon Morgan-Russell (1988)۔ Jimmy Perry and David Croft۔ Manchester University Press۔ صفحہ: 72۔ ISBN 0-7190-6555-0۔ 09 ستمبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2022 
  4. ^ ا ب پ "Dino Shafeek"۔ BFI۔ 26 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2021 
  5. "BFI Screenonline: It Ain't Half Hot Mum (1974-81)"۔ www.screenonline.org.uk۔ 21 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2021 
  6. "BFI Screenonline: Mind Your Language (1977-79, 1986)"۔ www.screenonline.org.uk۔ 19 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2021 
  7. "Dino Shafeek"۔ www.aveleyman.com۔ 26 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2021 

بیرونی روابط

ترمیم