دیوار گریہ

یہودیوں کی یروشلم میں ایک مقدس مقام

اسے مغربی دیوار (عبرانی:הכותל המערבי) بھی کہا جاتا ہے، قدیم شہر یروشلم میں واقع یہودیوں کی اہم مذہبی یادگار ہے۔ یہودیوں کے بقول 70ء کی تباہی سے ہیکل سلیمانی کی ایک دیوار کا کچھ حصہ بچا ہوا ہے جہاں دو ہزار سال سے یہودی زائرین آ کر رویا کرتے تھے اسی لیے اسے "دیوار گریہ" کہا جاتا ہے جبکہ مسلمان اس کو دیوارِ براق کہتے ہیں۔

دیوار گریہ/مغربی دیوار
Western Wall
دیوار گریہ is located in یروشلم
دیوار گریہ
اندرون یروشلم
متبادل نامدیوارِ براق
مقامقدیم یروشلم
اونچائیexposed: 62 فٹ (19 میٹر)
تاریخ
معمارہیرودیس
موادلائم سٹون
قیام19 قبل مسیح – پہلی صدی عیسوی کے درمیان میں
اہم معلومات
حالتمحفوظ
دیوارِ گریہ، جہاں آکر رونا یہودیوں کے نزدیک مذہبی فرائض میں سے ایک ہے

یہودی نقطۂ نظر

ترمیم

یہودی مذہب کے مطابق یہ دیوار مقدس معبد کی باقیات میں سے ہے اور اسی لیے یہودیت کے مقدس مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ یہودیوں کے لیے زیارت گاہ ہے۔ اس کے قریب ہی یہودیوں کا مقدس ترین کنیسہ ہے، جس کو بنیادی پتھر کہا جاتا ہے۔ زیادہ تر یہودی ربیوں کے مطابق اس مقدس پتھر کے اوپر، کوئی یہودی پیر نہیں رکھ سکتا اور جو ایسا کرتا ہے، عذاب میں مبتلا ہوجاتا ہے بہت سے یہودیوں کے مطابق وہ تاریخی چٹان جس پر قبۃ الصخرۃ واقع ہے، مقدس بنیادی پتھر ہے۔[1] جبکہ کچھ یہودیوں کے عقیدے کے مطابق یہ مقدس بنیادی پتھر دیوارِ گریہ کے بالکل مخالف سمت میں واقع الکاس آبشار کے نزدیک ہے۔[2] یہ مقام مقدس ترین مقام تھا، جب مقدس معبد قائم تھا۔ یہودی روایات کے مطابق دیوارِ گریہ کی تعمیر داؤد نے کی تھی اور موجودہ دیوارِ گریہ اُسی دیوار کی بنیادوں پر قائم کی گئی تھی، جس کی تاریخ ہیکلِ سلیمانی سے جاملتی ہے۔[3]

اسلامی نقطۂ نظر

ترمیم
 
کچھ مسلمان اس دیوار کو مسجد اقصٰی کا حصہ بھی قرار دیتے ہیں۔

مسلمان اس دیوار کو دیوارِ براق کہتے ہیں۔[4] دو وجوہات کی بنا مسلمان اس دیوار کو مقدس کہتے ہیں۔ پہلی تو یہ کہ اس دیوار کو الإسراء والمعراج سے نسبت ہے، شبِ معراج میں حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی براق یہیں آکر رُکی تھی۔

 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2017ء میں دیوار گریہ پہ حاضری

حوالہ جات

ترمیم
  1. Radbaz Responsa 691: "Under the dome on the Temple Mount, which the Arabs call El-Sakhrah, without a doubt, is the location of the Foundation Stone."; Ya'ari, Avraham: Igrot Eretz Yisrael by Obadiah ben Abraham، رمات گان 1971: "I sought the place of the Foundation Stone where the تابوت سکینہ was placed, and many people told me it is under a tall and beautiful dome which the Arabs built in the Temple precinct."
  2. Sternbuch, Moishe Teshuvos Ve-hanhagos Vol. 3, Ch. 39: “In truth they have erred, thinking that the stone upon they built their dome was in fact the Foundation Stone, however, most possibly, the Stone is located further to the south in the open space opposite the exposed section of the Western Wall.”
  3. Frishman, Avraham; Kum Hisalech Be’aretz، Jerusalem 2004
  4. ہلیل حالکن (جنوری 12, 2001ء)۔ "مغربی دیوار یا دیوارِ گریہ؟"۔ یہودی ورچوئل لائبریری۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2008