دی انہیریٹنس آف لاس
دی انہیریٹنس آف لاس (انگریزی: The Inheritance of Loss) ہندوستان میں پیدا ہونے والی مشہور مصنفہ کرن ڈیسائی کا شہرہ آفاق ناول۔ 2006ء میں پہلی دفعہ شائع ہوا۔ مصنفہ کو اس ناول کی بدولت مین بکر پرائز سے نوازا گیا۔ اس کتاب کے بارے میں خود مصنفہ کا کہنا ہے کہ یہ کتاب میں نے اپنے والدین، ان کے والدین، اپنی کہانی اور دراصل اصل میں ٹوٹے ہوئے لوگوں کی کہانیاں اور آدھی زندگیوں اور ایک چوتھائی زندگیوں اور خوف اور کمیوں سے بھری زندگیوں کے بارے میں لکھتے ہوئے لکھی ہے۔
دی انہیریٹنس آف لاس | |
---|---|
(انگریزی میں: The Inheritance of Loss) | |
مصنف | کرن ڈیسائی |
اصل زبان | انگریزی |
موضوع | بھارت ، نیپال ، تشدد |
تاریخ اشاعت | 31 اگست 2006 |
اعزازات | |
مین بکر پرائز (2006)[1] |
|
او سی ایل سی | 65764578 |
درستی - ترمیم |
ناول کیمبرج سے تعلیم یافتہ ایک بھارتی قاضی کی کہانی ہے جو ہمالیہ میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔ جج کی زندگی میں سکون کے ان کی یتیم پوتی کی آمد اور ان کے باورچی کی امریکی محکمۂ امیگریشن کو دھوکا دینے کی کوششوں سے برباد ہو نے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔