راحت فتح علی خان

پاکستانی گلوکار اور قوال

راحت نصرت فتح علی خان یا صرف راحت فتح علی خان (فیصل آباد، پنجاب[3]، پاکستان میں 1974ء کو پیدا ہوئے۔ وہ ایک پاکستانی موسیقار اور گلوکار ہیں۔ وہ بنیادی طور پر پنجابی قوالی کے ایک گلوکار ہیں۔ وہ فرخ فتح علی خان کے صاحبزادے اور استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے ہیں[3] قوالی کے علاوہ بھی وہ غزل اور ہلکی پھلکی موسیقی گاتے ہیں۔ وہ بڑے پیمانے پر پاکستان، بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کا دورہ کر کے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔آپ کی دادا افغانستان کے درالحکومت کابل کے رھنے والے پٹھان کے شاخ نورزئی سے تعلق رکھتے تھے جو بعد میں بھارت مشترکه ھندوستان کے صوبے مشرقی پنجاب کی شہر جلندھر میں آبسے.[4]

راحت فتح علی خان
(انگریزی میں: Rahat Fateh Ali Khan)،(اردو میں: راحت فتح علی خان‎‎ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 9 دسمبر 1974ء (50 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فیصل آباد ،  پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد فرخ فتح علی خان   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فنکارانہ زندگی
نوع قوالی ،  فلمی ،  غزل   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آلہ موسیقی ہارمونیم ،  صوت ،  ہارمونیم,   ویکی ڈیٹا پر (P1303) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ موسیقار [1]،  پس پردہ گلوکار ،  قوال ،  ریکارڈنگ آرٹسٹ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (2011)
اپسرا اعزاز برائے بہترین پس پردہ مرد گلوکار (2011)
ایفا اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (2011)
لکس اسٹائل اعزاز   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ[2]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تربیت

ترمیم

راحت فیصل آباد میں 1974ء میں روایتی موسیقاروں کے ایک خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام فرخ فتح علی خان تھا۔ انھوں کلاسیکی موسیقی اور قوالی کے فن میں اپنے چچا نصرت فتح علی خان سے تربیت حاصل کی تھی۔[5]

پیشہ ورانہ زندگی

ترمیم

راحت کا پہلا عوامی فنی مظاہرہ دس یا گیارہ برس کی عمر میں ہوا جب انھوں نے اپنے چچا کے ساتھ 1985 میں برطانیہ کا دورہ کیا اور قوالی پارٹی کے ساتھ گانے کے علاوہ سولو گانے بھی گائے۔[6] 27 جولائی، 1985ء کو برمنگہم میں ایک کنسرٹ میں انھوں نے سولو غزل مکھ تیرا سوہنیا شراب نالوں چنگا اے گائی۔ 1985 میں ہائرو تفریحی مرکز کے ایک کنسرٹ میں انھوں نے ایک سولو گانا گن گن تارے لنگھ گئیاں راتاں گایا۔

پاپ (2004) کے ہٹ گانے من کی لگن سے انھوں نے بالی وڈ میں پس پردہ گلوکار کے طور پر اپنا نام درج کروایا۔ بالی وڈ فلموں کے گانوں کی وجہ سے وہ ہندوستان میں بھی بہت مقبول ہیں۔ ۔[7]

2010ء میں انھوں نے برطانیہ کے ایشیائی موسیقی اعزازات میں "بہترین بین الاقوامی ایکٹ" کا اعزاز جیتا (AMAs برطانیہ)۔[8]

آج کل ان کے پاکستانی قومی گیت دھرتی دھرتی اور ہم پاکستان زبان زد عام ہیں؛ اس کے علاوہ ہندوستانی فلموں میں ان کے گیت بھی بہت مقبول ہیں۔

ٹیلی ویژن

ترمیم

راحت فتح علی خان بھارتی گلوکار سونو نگم کے ساتھ مل کر 24 جولائی 2010 سے شروع ہونے والے بچوں کے گانے کے پروگرام چھوٹے استاد کے منصف کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

گرفتاری

ترمیم

13 فروری 2011 کو راحت فتح علی خان کو 124000 ڈالر برآمد ہونے پر نئی دہلی ہوائی اڈے پرگرفتار کر لیا گیا، راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انھیں دہلی ایئرپورٹ پر ایک بھارتی نجی کمپنی کے عہدے دار کی جانب سے رقم فراہم کی گئی لیکن انھیں قانون کا علم نہیں تھا کہ رقم کے بارے میں پہلے سے کسٹمز حکام کو بتانا ضروری ہوتا ہے۔ ان کے طائفے میں شامل دیگر 16ا فراد کو بھی ان کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا تھا تا ہم ان کو بھارتی حکام نے 25 گھنٹے تک اپنی تحویل میں رکھنے کے 14 فروری 2011ء کو ساتھیوں سمیت رہا کر دیا گیا۔

راحت فتح علی خان کے خلاف جولائی 2010ء میں بھی بھارتی شہر گڑ گاؤں میں ایک تھانے میں ایک مقدمہ درج کروایا گیا تھا جو ایک پروگرام کے منتظمین نے درج کرایا تھا۔ ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ راحت فتح علی خان نے ایک شو میں پرفارم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ شو میں نہیں آئے جبکہ انھیں معاوضہ پیشگی ادا کیا گیا تھا۔ نئی دہلی کے ایک صحافی کے مطابق عین ممکن ہے کہ راحت فتح علی خان کو مذکورہ کیس کے حوالے سے بھی گرفتار کر لیا جائے۔

اعزازی ڈگری

ترمیم

آکسفورڈ یونیورسٹی نے 2019 میں راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا۔

ریکارڈ نامہ

ترمیم

ﺍﻧﻔﺮﺍﺩﯼ ﮔﺎﻧﮯ

ترمیم
No. ﮔﺎﻧﺎ
1 ﺩﮬﺮﺗﯽ ﺩﮬﺮﺗﯽ
2 ﻣﯿﮟ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺳﻤﺠﮭﺎﻭﺍﮞ ﮐﯽ
3 ﮨﻢ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ
4 ﺍﻣﻦ ﮐﯽ ﺁﺷﺎ

البم

ترمیم
سال البم
- تصویر - والیم11
- بلبل کو پھول
- جنہاں دے ماہی دور وسدے
- ماں اور دھی - والیم 13
- تار میری ب رہی - والیم 5
- آنکھ سے آنکھ ملاؤ - والیم 9
- کھمبے والی گلی وچہ یار دا مکان - والیم 7
- پلا دے ساقیا - والیم 2
- علی مولا علی - والیم 3
- صوفیانہ کلام - والیم 14
- ربا میرا یار موڑ دے - والیم 10
- میری توبہ کرو قبول - والیم 15
- سحر قریب ہے - والیم 17
- شیرِ خدا - والیم 22
- جشن عید میلاد النبیصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم - والیم 21
- بیسٹ آف خان - والیم 12
- بیسٹ آف خان (حصہ دوم) - والیم 6
- پردیسیا 2 - والیم 20
- مائٹی کنگ - والیم 23
- کرائی فار یو (Cry For You) - والیم 1
- وائسز فرام ابو (Voices From Above)- حصہ 4
- میں نے بوتل سے کرنی ہے شادی - Vol.8
- ماہ جاندا ہویا - والیم 4
- اکہاں ہجر تیرے نے لا لئیاں - والیم 5
- عشق اکھیاں چوں نیندراں - والیم 9
- شاہسوارِ کربلا - والیم 6
- بیسٹ ہٹس راحت فتح علی خان
- جانشین - حصہ اول
- جانشین - حصہ دوم
- جانشین - حصہ سوم
- جانشین - حصہ چہارم
- جانشین - حصہ پنجم
- رت ساون کی
- سانوں روگ لاؤن والیا
- راحت
- آنکھ سے آنکھ ملاؤ
- پردیسیا
2007 چرخہ
2009 نصرت فتح علی خان کی یاد میں: استاد نصرت فتح علی خاں میموریل کنسرٹ
2009 نذرانۂ عقیدت
2009 کوئی امید
2010 علامہ اقبال کی یاد میں
2010 مرزا غالب کی یاد میں

پاکستان ڈراموں کے گیت

ترمیم
ڈراما سیریل گانا
تھوڑی سی وفا چاہیے تھوڑی سی وفا چاہیے
خدا زمیں سے گیا نہیں خدا زمیں سے گیا نہیں
میری ذات ذرۂ بے نشاں میری ذات
بھردے جھولی بھردے جھولی
انوکھا بندھن بے وفا
کیسا یہ جنوں کیسا یہ جنوں
جھمکا جان زندگی عشق ہے
چبھن عشق بھی ہے چبھن
نور بانو بات کر لے
تعلق تم سے ہے تعلق
چین آئے نہ چین آئے نہ
عشق جنوں دیوانگی عشق جنوں دیوانگی
اجازت اجازت
صد قے تمھارے صدقے تمھارے

بالی وڈ فلمی گانے

ترمیم
سال فلم گانا تفصیل
2004 عشق قیامت میں نے اسے دیکھا ہے
کسی روز ملو
2004 پاپ لال (الاپ)
من کی لگن
2005 کلیگ جیا دھڑک دھڑک
2006 اومکارا نینا
2007 جھوم برابر جھوم بول نا ہلکے ہلکے
2007 اوم شانتی اوم جگ سونا سونا لاگے
2007 نمستے لندن میں جہاں رہوں
2007 آجا نچ لے او رے پیا یہ گانا ملیالم فلم ٹیلنٹائم میں بھی شامل کیا گیا۔
2008 سنگھ از کنگ تیری اور
2008 حال دل حال دل
2008 وڈ سٹاک ولا کوئی چلا جا رہا ہے
2008 دل کبڈی زندگی یہ (فلم میں خصوصی آمد) اس فلم میں ان کی خصوصی آمد بھی ہوئی
2009 آسماں - دی سکائی از دی لمٹ من بانورا
2009 میں اور مسز کھنہ ربا
2009 بلو باربر جاؤ کہاں
2009 لو آج کل اک دن چڑھیا سٹار سکرین اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (2010ء) - فاتح
2009 دیکھ بھئی دیکھ آنکھوں میں کیوں
سپنے بھائے ہیں
2009 جگ جیوندیاں دے میلے جگ جیوندیاں دے میلے
2009 لندن ڈریمز خواب جو
2009 دے دنا دن رشتے ناطے
2009 ویر سریلی اکھیوں والے اور سریلی اکھیوں والے (دوگانا)
2010 مائی نیم از خان سجدہ
2010 عشقیا دل تو بچہ ہے جی سٹار سکرین اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (2011) - فاتح

فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (2011) - فاتح

2010 تو بات پکی پھر سے
2010 اٹز ونڈرفل آفٹر لائف گم سم
2010 لاہور او رے بندے
2010 بدمعاش کمپنی فقیرا
2010 ورثہ میں تینوں سمجھاواں کی
2010 آئی ہیٹ لو سٹوریز بہاراں
2010 ملیں گے ملیں گے عشق کی گلی
2010 ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی تم جو آئے
2010 وئی آر فیملی آنکھوں میں نیندیں
2010 دبنگ تیرے مست مست دو نین بگ سٹار انٹرٹینمنٹ اعزاز برائے بہترین گلوکار (2010ء) - فاتح

مرچی اعزاز موسیقی برائے بہترین گلوکار (2011ء) - فاتح

آپسارا اعزاز برائے بہترین گلوکار (2011ء) - فاتح

2010 انجانا انجانی آس پاس ہے خدا اور آس پاس ہے خدا - (دوگانا)
2010 آکروش من کی مت
2010 ناک آؤٹ خوشنما سا یہ روشن ہو
2010 یملا پگلا دیوانہ چڑھا دے رنگ
2010 ست رنگی پیراشوٹ للابی
2010 گڈ بائے چمپینزی ساری دنیا ربا نوں

ہالی وڈ فلمی گانے

ترمیم
سال فلم
2002 فور فیدرز (Four Feathers)
2006 ایپوکلپٹو (Apocalypto)

بین الاقوامی کام

ترمیم
سال گلوکار گانا البم
2002 دی ڈیرک ٹرکس بینڈ مکی مدنی جوائے فل نائس
2008 علی عظمت گرج برسآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cokestudio.com.pk (Error: unknown archive URL) کوک سٹوڈیو حصہ اول
2009 سکھشندر شندا گم سم گم سم Collaborations 2
2010 شفقت امانت علی خان امتحان ہے امتحان ----
2011 ڈی جے وکس گدا بولیے (روشن پرنس کے ساتھ) Ultimate

حوالہ جات

ترمیم
  1. ربط: https://d-nb.info/gnd/135295246 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/014431e3-c5a3-4a57-b86b-fe8f2e3253ff — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
  3. ^ ا ب "راحت فتح علی خان کا تعارف"۔ Answers.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2010 
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 29 اکتوبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اکتوبر 2010 
  5. "Prince of Qawwalis"۔ 26 جنوری 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اکتوبر 2010 
  6. نصرت فتح علی خان کا تعارف DVD Live in Concert in the U.K.، Vol. 8 (Oriental Star Agencies)
  7. Pallavi Jassi (Apr 20, 2008)۔ "Sufi sublime"۔ انڈین ایکسپرییس۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اکتوبر 2010 
  8. "BBC – Asian Network – BBC Asian Network AMA 2010 – Winners"۔ bbc.co.uk۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2010 

بیرونی روابط

ترمیم