ریاست بوندی
ریاست بوندی [1] برٹش راج میں واقع ایک شاہی ریاست تھی۔ اِس ریاست کا الحاق راجپوتانہ ایجنسی کے ساتھ ایسٹ انڈیا کمپنی کے مقبوضات میں تھا۔ یہ ریاست 1342ء میں قائم ہوئی اور 1949ء میں اِس کا الحاق بھارت میں کر لیا گیا۔ اِس ریاست کی حدود دئیولی، راجستھان، ریاست ٹونک، ریاست شاہپورہ سے ملتی تھیں۔[2]
ریاست بوندی बूंदी रियासत | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
1342ء–7 اپریل 1949ء | |||||||
Flag | |||||||
امپیرئیل گیزیٹئیر آف انڈیا کے مطابق ریاست بوندی کا نقشہ | |||||||
رقبہ | |||||||
• 1931 | 5,750 کلومیٹر2 (2,220 مربع میل) | ||||||
آبادی | |||||||
• 1931 | 216722 | ||||||
تاریخ | |||||||
تاریخ | |||||||
• | 1342ء | ||||||
• | 7 اپریل 1949ء | ||||||
| |||||||
آج یہ اس کا حصہ ہے: | India | ||||||
اس مضمون میں ایسے نسخے سے مواد شامل کیا گیا ہے جو اب دائرہ عام میں ہے: ہیو چھزم, ed. (1911). "Bundi". انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا (انگریزی میں) (11واں ed.). کیمبرج یونیورسٹی پریس. {{حوالہ موسوعہ}} : پیرامیٹر |ref=harv درست نہیں (help) |
تاریخ
ترمیمریاست بوندی کی بنیاد 1342ء میں رکھی گئی جبکہ اُس وقت دہلی سلطنت کا زمانہ عروج پر تھا۔ 10 فروری 1818ء کو ریاست بوندی ایسٹ انڈیا کمپنی کی تحویل میں آ گئی۔ ریاست کے آخری راجا مہاراؤ راجا شری بہادر سنگھ بہادر نے 7 اپریل 1949ء کو ریاست کو بھارت میں ضم کرنے کے معاہدہ پر دستخط کردیے۔[3] 1931ء میں ریاست بوندی کا رقبہ 5,750 مربع کلومیٹر یعنی 2,220 مربع میل تھا جبکہ آبادی 1931ء کے مطابق 216,722 تھی۔ 37.7 افراد فی مربع کلومیٹر آباد تھے۔
حکمران
ترمیمریاست بوندی کے راجا موروثی تھے اور اِن کا شاہی لقب راؤ تھا جبکہ مغلیہ سلطنت میں یہ شاہی لقب راجا نام میں شامل کیا کرتے تھے۔
- راؤ دیوا 1342ء تا 1343ء
- راؤ نپوجی 1343ء تا 1384ء
- راؤ ہمولی 1384ء تا 1400ء
- راؤ بیرسنگھ 1400ء تا 1415ء
- راؤ بیرو 1415ء تا 1470ء
- راؤ بندو 1470ء تا 1491ء
- راؤ نارائن داس 1491ء تا 1527ء
- راؤ سورج مل سنگھ 1527ء تا 1531ء
- راؤ سورتن سنگھ 1531ء تا 1544ء
- راؤ راجا سورجن سنگھ 1544ء تا 1585ء
- راؤ راجا بھوج سنگھ 1585ء تا 1608ء
- راؤ راجا رتن سنگھ 1608ء تا 1632ء
- راؤ راجا چھتر سال سنگھ 1632ء تا 1658ء
- راؤ راجا بھاؤ سنگھ 1658ء تا 1682ء
- راؤ راجا انیرودھ سنگھ 1682ء تا 1696ء
- راؤ راجا بدھ سنگھ 1696ء تا 1735ء (وفات: 1739ء)
- راؤ راجا دلیل سنگھ 1735ء تا 1749ء (پیدائش: 1729ء، وفات: 1804ء)
- راؤ راجا اُمَید سنگھ 1749ء تا 1770ء
- راؤ راجا اَجِیت سنگھ 1770ء تا 1773ء
- راؤ راجا اُمَید سنگھ 1773ء تا 1804ء دوسری بار۔
- راؤراجہ بشھن سنگھ 1804ء تا 14 مئی 1821ء م
- مہاراؤ راجا رام سنگھ صاحب بہادر 15 مئی 1821ء تا 28 مارچ 1889ء
- کرنیل راجا رام سنگھ صاحب بہادر 12 اپریل 1889ء تا 28 جولائی 1927ء
- میجر ہز ہائینس مہاراؤ راجا شری سر ایشوری سنگھ بہادر 8 اگست 1927ء تا 3 اپریل 1945ء (پیدائش: 1893ء، وفات: 3 اپریل 1945ء)
- کرنیل ہز ہائینس مہاراؤ راجا شری بہادر سنگھ بہادر 4 اپریل 1945ء تا 1977ء بطور سربراہ خاندانِ چوہان ریاست بوندی
- ہزہائینس مہاراؤ راجا رنجیت سنگھ 1977ء تا 7 جنوری 2010ء بطور سربراہِ خاندانِ چوہان ریاست بوندی۔
بھی دیکھیں
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ شاہی راجپوتانہ کی بھارت، v. 9, p. 80.
- ↑ شاہی راجپوتانہ بھارت کے والیوم۔
- ↑ شاہی امریکا بھارت کے