12 جون 1897ء کو بھارت کے علاقہ آسام میں انتہائی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر اندازہً 8.3 تھی۔ اِس زلزلے میں 1542 ہلاک ہوئے اور کافی تعداد میں مکانات تباہ ہوئے۔ اس زلزلے کی شدت کا اندازہ کلکتہ میں بھی ہوا جہاں کئی عمارات لرز گئیں اور بری طرح منہدم ہوئیں۔ زلزلے کی شدت احمد آباد شہر اور پشاور شہر تک محسوس کی گئی اور برما میں بھی زلزلے کی لہر محسوس کی گئی۔

زلزلہ آسام 1897ء is located in ٰبھارت
زلزلہ آسام 1897ء
یو ٹی سی وقت??
تاریخ *12 جون 1897ء
شدت8.3 Mw
مرکز26°00′N 90°42′E / 26.0°N 90.7°E / 26.0; 90.7[1]
متاثرہ علاقےIndia
ز س ز. شدتVII (Very strong) or IX (Violent)[2]
اموات1,542[2]
فرسودہ دستاویز دیکھیے.

زلزلہ

ترمیم

اِس زلزلے کا مقام بھارت کی ایک ریاست میگھالیہ کے سطح مرتفع شیلانگ کے قریب تھا۔ زلزلے کا سبب بننے والی انڈین پلیٹ تھی [3][4] جو اپنے مقام ساکنہ سے 11 میٹر یعنی 36 فٹ سرک گئی تھی اور یہ 16 میٹر یعنی 52 فٹ تک سرکتی گئی۔ یہ پیمائش سابقہ تمام زلزلوں میں پلیٹوں کے سرک جانے میں سب سے زیادہ تھی۔ جتنے علاقہ میں یہ انڈین پلیٹ سرکتی گئی اُس کا رقبہ 180 کلومیٹر یعنی 110 میل تھا اور اُس کے ہمراہ 9 سے 45 کلومیٹر کی چوڑائی والا حصہ اِس کی زد میں آگیا تھا۔

نقصانات

ترمیم

زلزلے کی گہرائی 32 کلومیٹر یعنی 20 میل زیر زمین تھی۔ یہ زلزلہ 390,000 مربع کلومیٹر یعنی 150,000 مربع میل پر عمارات و مکانات کو منہدم کرگیا۔ دہلی سے برما تک کے کل علاقہ میں جس کا رقبہ 650,000 مربع کلومیٹر یعنی 250,000 مربع میل تھا، میں محسوس کیا گیا۔ بھارت کے ہمسایہ ملک بھوٹان میں بھی کئی عمارات میں دراڑیں پڑگئیں اور متعدد منہدم ہوگئیں۔ زلزلے کے بعد کئی دن تک آفٹر شاک محسوس کیے جاتے رہے جن میں آخری آفٹر شاک 9 اکتوبر 1897ء کو کلکتہ میں عالمی وقت کے مطابق بعد از نصف شب 1 بج کر 40 منٹ پر محسوس کیا گیا۔

اِس زلزلے میں سطح مرتفع شیلانگ 11 میٹر تک سرک گئی اور 110 کلومیٹر کی لمبائی میں نقص پیدا ہوا۔ اِس سے سطح مرتفع شیلانگ کی گہرائی میں 18 میٹر کا فرق پیدا ہوا۔ سب سے زیادہ نقصان شہر شیلانگ میں ہوا جو ریاست میگھالیہ کا مرکزی شہر ہے۔ لکڑی کے بنے تمام گھر منہدم ہو گئے اور ہر پختہ مکان میں دراڑیں پیدا ہوئیں۔شیلانگ میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔ ریاست میگھالیہ کے شہر چیراپونجی میں 600 اموات ہوئیں۔ ضلع گوالپارا کے مرکزی شہر گوالپارا میں زلزلے سے دریائے برہم پتر میں سیلابی لہریں پیدا ہوئیں جس سے دریائے برہم پتر نلباری شہر میں دریاء کنارے واقع مارکیٹ کو تباہ کر دیا۔ اِن لہروں کی بلندی 6۔7 فٹ بلند ہو گئی تھی۔ اِس نتیجے میں ریلوے کی پٹڑیاں اور جزیرہ امانندا تباہ ہو گیا اور 5 افراد ہلاک ہوئے۔ گوہاٹی شہر میں زلزلہ 3 منٹ تک محسوس کیا جاتا رہا۔ آسام کے ضلع ناگاؤں کے مرکزی شہر ناگاؤں میں ہر پختہ مکان منہدم ہو گیا، لکڑی کے روایتی مکانات بھی تباہ ہوئے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Shiba Subedi، György Hetényi (2021-10-01)۔ "Precise Locating of the Great 1897 Shillong Plateau Earthquake Using Teleseismic and Regional Seismic Phase Data"۔ The Seismic Record (بزبان انگریزی)۔ 1 (3): 135–144۔ ISSN 2694-4006۔ doi:10.1785/0320210031 
  2. ^ ا ب "Documentation on past disasters, their impact, Measures taken, vulnerable areas in Assam." (PDF)۔ 11 جولا‎ئی 2015 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ April 29, 2015 
  3. Bilham, Roger; England, Philip (2001). "Plateau 'pop-up' in the great 1897 Assam earthquake". Nature. 410 (6830): 806–809.
  4. Hough, S.E.; Bilham, R.; Ambraseys, N.; Feldl, N. (2005). "Revisiting the 1897 Shillong and 1905 Kangra earthquakes in northern India: Site response, Moho reflections and a triggered earthquake"

مزید پڑھنے کے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم