زمین
زمین سورج سے تیسرا سیارہ ہے اور واحد فلکیاتی جسم ہے جس پر زندگی موجود ہے۔ یہ اس لیے ممکن ہے کہ زمین ایک سمندری دنیا ہے، جو نظام شمسی میں واحد ہے جو مائع سطحی پانی کو برقرار رکھتی ہے۔ زمین کے تقریباً تمام پانی اس کے عالمی سمندر میں موجود ہیں، جو زمین کی سطح کے 70.8% حصے کو ڈھانپتے ہیں. باقی 29.2% زمین کی سطح خشکی ہے، جس کا زیادہ تر حصہ براعظمی خشک رقبہ کی شکل میں زمین کے نصف کرہ میں پایا جاتا ہے۔ زمین کی زیادہ تر خشکی قدرے نم ہے اور نباتات سے ڈھکی ہوئی ہے، جبکہ زمین کے قطبی صحراؤں میں برف کی بڑی تہیں زمین کے زیرِ زمین پانی، جھیلوں، دریاؤں اور فضائی پانی سے زیادہ پانی اپنے اندر محفوظ رکھتی ہیں۔ زمین کی سطح آہستہ آہستہ حرکت کرنے والی ٹیکٹونک پلیٹوں پر مشتمل ہے، جو پہاڑی سلسلے، آتش فشاں اور زلزلے پیدا کرنے کے لیے آپس میں تعامل کرتی ہیں۔ زمین کا ایک مائع بیرونی کور ہے جو ایک مقناطیسی میدان پیدا کرتا ہے جو زیادہ تر تباہ کن شمسی ہواؤں اور کائناتی تابکاری کو موڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے.
دی بلیو ماربل، اپالو ١٧، دسمبر ١٩٧٢ | |||||||||
تعین کاری | |||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
دُنیا، گولا، دھرتی ماں، ارض | |||||||||
صفات | Earthly, terrestrial, terran, tellurian | ||||||||
محوری خصوصیات | |||||||||
مفروضہ وقت J2000[n 1] | |||||||||
اوج شمسی | 097597 کلومیٹر 152 | ||||||||
حضیض شمسی | 098450 کلومیٹر 147[n 2] | ||||||||
598023 کلومیٹر 149[1] | |||||||||
انحراف | 7086 0.016[1] | ||||||||
365.256363004 d[2] (1.00001742096 aj) | |||||||||
اوسط گردشی رفتار | 29.7827 km/s[3] | ||||||||
358.617° | |||||||||
میلانیت |
| ||||||||
64° – J2000 ecliptic −11.260[3] | |||||||||
2023-Jan-04[5] | |||||||||
83° 114.207[3] | |||||||||
قدرتی سیارچہ | 1, the Moon | ||||||||
طبیعی خصوصیات | |||||||||
اوسط رداس | 371.0 کلومیٹر 6[6] | ||||||||
خط استوائی رداس | 378.137 کلومیٹر 6[7][8] | ||||||||
قطبی رداس | 356.752 کلومیٹر 6[9] | ||||||||
چپٹا پن | 1/222101 ( 298.257ETRS89)[10] | ||||||||
محیط |
| ||||||||
حجم | 21×1012 km3 1.083[3] | ||||||||
کمیت | 168×1024 کلوg 5.972[13] | ||||||||
اوسط کثافت | 5.513 گرام/سینٹی میٹر3[3] | ||||||||
65 m/s2 9.806[14] (exactly 1 g0) | |||||||||
0.3307[15] | |||||||||
11.186 km/s[3] | |||||||||
1.0 d (24h 00 m 00s) | |||||||||
فلکی محوری گردش | |||||||||
استوائی گردشی_رفتار | 0.4651 کلو میٹر/سیکنڈ[17] | ||||||||
2811° 23.439[2] | |||||||||
Albedo | |||||||||
درجہ حرارت | 255 ک (−18 °C) (blackbody temperature)[18] | ||||||||
| |||||||||
−3.99 | |||||||||
فضا | |||||||||
سطحی ہوا کا دباؤ | کلوPa (at sea level) 101.325 | ||||||||
Composition by volume |
|
آبادی
ترمیمزمین کی انسانی آبادی سات ارب ساٹھ کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اور انسان اس پر ہمہ وقت جنگوں میں مصروف رہتے ہیں۔
تاریخ وار ترتیب
ترمیمنظام شمسی میں پائے جانے والے قدیم ترین مواد کی تاریخ ±0.0006 بلین سال قدیم ہے۔ 4.5672[22] آغاز میں زمین پگھلی ہوئی حالت میں تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ زمین کی فضا میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا اور اس کی سطح ٹھنڈی ہو کر ایک قرش(crust) کی شکل اختیار کر گئی۔ اس کے کچھ عرصہ بعد ہی چاند کی تشکیل ہوئی۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ مریخ کی جسامت کا ایک جسم تھیا (Theia)، جس کی کمیت زمین کا دسواں حصہ تھی، زمین سے ٹکرایا اور اس تصادم کے نتیجے میں چاند کا وجود عمل میں آیا۔ اس جسم کا کچھ حصہ زمین کے ساتھ مدغم ہو گیا، کچھ حصہ الگ ہو کر خلا میں دور نکل گیا اور کچھ الگ ہونے والا حصہ زمین کی ثقلی گرفت میں آگیا جس سے چاند کی تشکیل ہوئی۔
پگھلے ہوئے مادے سے گیسی اخراج اور آتش فشانی کے عمل سے زمین پر ابتدائی کرہ ہوا ظہور پزیر ہوا۔ آبی بخارات نے ٹھنڈا ہو کر مائع شکل اختیار کی اور اس طرح سمندروں کی تشکیل ہوئی۔ مزید پانی دمدار سیاروں کے ٹکرانے سے زمین پر پہنچا۔ اونچے درجہ حرارت پر ہونے والے کیمیائی عوامل سے ایک (self replicating) سالمہ (molecule) تقریباً 4 ارب سال قبل وجود میں آیا اور اس کے تقریباً 50 کروڑ سال کے بعد زمین پر موجود تمام حیات کا جد امجد پیدا ہوا۔
ضیائی تالیف کے ارتقا کے بعد زمین پر موجود حیات سورج کی توانائی کو براہ راست استعمال کرنے کے قابل ہو گئی۔ ضیائی تالیف سے پیدا ہونے والی آکسیجن فضاء میں جمع ہونا شروع ہو گئی اور کرہ ہوا کے بالائی حصے میں یہی آکسیجن اوزون (ozone) میں تبدیل ہونا شروع ہو گئی۔ چھوٹے خلیوں کے بڑے خلیوں میں ادغام سے پیچیدہ خلیوں کی تشکیل ہوئی جنھیں (eukaryotes) کہا جاتا ہے۔ آہستہ آہستہ یک خلوی جانداروں کی بستیاں بڑی سے بڑی ہوتی گئیں، ان بستیوں میں خلیوں کا ایک دوسرے پر انحصار بڑھتا چلا گیا اور خلیے مختلف کاموں کے لیے مخصوص ہوتے چلے گئے۔ اس طرح کثیر خلوی جانداروں کا ارتقا ہوا۔ زمین کی بالائی فضا میں پیدا ہونے والی اوزون (ozone) نے آہستہ آہستہ زمین کے گرد ایک حفاظتی حصار قائم کر لیا اور سورج کی بالائے بنفشی شعاعوں (ultra violet rays) کو زمین تک پہنچنے سے روک کر پوری زمین کو زندگی کے لیے محفوظ بنا دیا۔ اس کے بعد زندگی زمین پر پوری طرح پھیل گئی۔
زمین کی عمر
ترمیماگرچہ کائنات کی عمر کے بارے میں سائنس دان متفق نہیں ہیں، تاہم زمین کی عمر کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ آج سے پانچ ارب سال پہلے گیس اور غبار کا ایک وسیع و عریض بادل کشش ثقل کے انہدام کے باعث ٹکروں میں تقسیم ہو گیا سورج جو مرکز میں واقع تھا سب سے زیادہ گیس اس نے اپنے پاس رکھی ۔ باقی ماندہ گیس سے دوسرے کئی گیس کے گولے بن گئے ۔ گیس اور غبار کا یہ بادل ٹھندا تھا اور اس سے بننے والے گولے بھی ٹھندے تھے ۔ سورج ستارہ بن گیا اور دوسرے گولے سیارے ۔ زمین انہی میں سے ایک گولہ ہے ۔ سورج میں سارے نظام شمسی کا 99٪ فیصد مادہ مجتمع ہے ۔ مادے کی کثرت اور گنجانی کی وجہ سے اس میں حرارت اور روشنی ہے ۔ باقی ماندہ ایک فی صدی سے تمام سیارے جو نظام شمسی کا حصہ ہے بنے۔
نظام شمسی کے یہ گولے جوں جوں سکڑتے گئے ان میں حرارت پیدا ہونے لگی ۔ سورج میں زیادہ مادہ ہونے کی وجہ سے اس شدید سمٹاؤ کی وجہ سے ایٹمی عمل اور رد عمل شروع ہوا اور ایٹمی دھماکے شروع ہوئے ، جس سے شدید ایٹمی دھماکے ہوئے ، جن سے شدید حرارت پیدا ہوئی ۔ زمین میں بھی انھی اصولوںکے تحت حرارت پیدا ہوئی ۔ حرارت سے مادہ کا جو حصہ بخارات بن کر اڑا فضا کے بالائی حصوں کی وجہ سے بارش بن کر برسا ۔ ہزاروں سال یہ بارش برستی رہی ۔ ابتدا میں تو بارش کی بوندیں زمین تک پہنچتی بھی نہیں تھیں ۔ بلکہ یہ راستہ میں دوبارہ بخارات بن کر اڑ جاتی تھیں ۔ مگر لاکھوں کروڑں سال کے عمل سے زمین ٹھنڈی ہو گئی ۔ اس کی چٹانیں بھی صاف ہوئیں خشکی بھی بنی اور سمندر وجود میں آئے۔
ارضیاتی تاریخ
ترمیمساخت اور ڈھانچہ
ترمیمزمین قطبین پر شلجم کی طرح تقریباً چپٹی گول شکل میں ہے۔[23] زمین کے گھومنے سے اس میں مرکز گریز اثرات شامل ہوجاتے ہیں۔ جس کے باعث یہ خط استوا کے قریب تھوڑی ابھری ہوئی ہے اور اس کے قطبین یا پولز قدرے چپٹے ہیں۔ ان مرکز گریز اثرات ہی کی وجہ سے زمین کے اندرونی مرکز سے سطح کا فاصلہ خط استوا کے مقابلے میں قطبین پر 33 فیصد کم ہے۔ یعنی مرکز سے جتنا فاصلہ خط استوا کے مقامات پر زمین کی سطح تک ہے مرکز سے قطبین کی سطح کا فاصلہ اس سے لگ بھگ ایک تہائی کم ہے۔[24]
کیمیائی ساخت
ترمیممقام | کلیہ | مرکب | |
---|---|---|---|
براعظم | سمندری | ||
سایقہ | SiO2 | 60.2% | 48.6% |
ایلومینا | Al2O3 | 15.2% | 16.5% |
لائم | CaO | 5.5% | 12.3% |
Magnesia | MgO | 3.1% | 6.8% |
آیرن آکسائڈ | FeO | 3.8% | 6.2% |
دوڈیم آکسائڈ | Na2O | 3.0% | 2.6% |
پوٹاشیم آکسائڈ | K2O | 2.8% | 0.4% |
آئرن آکسائڈ 3 | Fe2O3 | 2.5% | 2.3% |
پانی | H2O | 1.4% | 1.1% |
کاربن دو اکسید | CO2 | 1.2% | 1.4% |
ٹٹانیم ڈائےآکسائڈ | TiO2 | 0.7% | 1.4% |
Phosphorus Pentoxide | P2O5 | 0.2% | 0.3% |
Total | 99.6% | 99.9% |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب
- ^ ا ب
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح
- ↑
- ↑ Park، Ryan (9 مئی 2022)۔ "Horizons Batch Call for 2023 Perihelion"۔ NASA/JPL۔ 2022-07-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-07-03
- ↑
- ↑
- ^ ا ب World Geodetic System (WGS-84). Available online آرکائیو شدہ 11 مارچ 2020 بذریعہ وے بیک مشین from National Geospatial-Intelligence Agency.
- ↑
- ↑
- ↑
- ↑
- ↑
- ↑
- ↑
- ↑
- ↑ "Atmospheres and Planetary Temperatures"۔ American Chemical Society۔ 18 جولائی 2013۔ 2023-01-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-01-03
- ↑
- ↑ Jones, P. D.; Harpham, C. (2013). "Estimation of the absolute surface air temperature of the Earth". Journal of Geophysical Research: Atmospheres (انگریزی میں). 118 (8): 3213–3217. Bibcode:2013JGRD..118.3213J. DOI:10.1002/jgrd.50359. ISSN:2169-8996.
- ↑
- ↑
- ↑
- ↑
- ↑
حواشی
ترمیم- ↑ All astronomical quantities vary, both secularly and تعدد. The quantities given are the values at the instant J2000.0 of the secular variation, ignoring all periodic variations.
- ↑ aphelion = a × (1 + e); perihelion = a × (1 – e), where a is the semi-major axis and e is the eccentricity. The difference between Earth's perihelion and aphelion is 5 million kilometers.
- ↑ Earth's circumference is almost exactly 40,000 km because the meter was calibrated on this measurement—more specifically, 1/10-millionth of the distance between the poles and the equator.
- ↑ Due to natural fluctuations, ambiguities surrounding ice shelves, and mapping conventions for vertical datums, exact values for land and ocean coverage are not meaningful. Based on data from the Vector Map and Global Landcover آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ landcover.org (Error: unknown archive URL) datasets, extreme values for coverage of lakes and streams are 0.6% and 1.0% of Earth's surface. The ice shields of انٹارکٹکا and گرین لینڈ are counted as land, even though much of the rock that supports them lies below sea level.
- ↑ Source for minimum,[19] mean,[20] and maximum[21] surface temperature
مزید دیکھیے
ترمیملوا خطا ماڈیول:Navbox_with_columns میں 228 سطر پر: bad argument #1 to 'inArray' (table expected, got nil)۔
ویکی ذخائر پر زمین سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |