سدیری سبعہ (عربی: السديريون السبعة، انگریزی: Sudairi Seven) کی اصطلاح آل سعود کے سات سگے بھائیوں کے ایک طاقتور اتحاد کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ انھیں بعض اوقات سدیری برادری یا سدیری دھڑے کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ تمام شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود اور حصہ بنت احمد السدیری کی اولاد ہیں۔ ان میں سب سے بڑا بھائی فہد بن عبدالعزیز آل سعود جو 1982ء سے 2005ء تک سعودی عرب کا بادشاہ رہا۔ دوسر اور چوتھے نمبر پر سلطان بن عبدالعزیز آل سعود اور نائف بن عبدالعزیز آل سعود ہیں جو عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کے دور میں ولی عہد سعودی عرب رہے۔ چھٹے نمبر پر سلمان بن عبدالعزیز آل سعود جو عبداللہ بن عبدالعزیز کے بعد 2015ء سے سعودی عرب کا موجودہ بادشاہ ہے۔

فہد بن عبدالعزیز آل سعود سدیری سبعہ میں سب سے بڑا بھائی

سدیری سبعہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Saudi Arabia's king appoints new وزیر داخلہ"۔ BBC۔ 5 نومبر 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 نومبر 2012