سردار اختر

بھارتی اداکارہ

سردار اختر (Sardar Akhtar)( ولادت: 9 ستمبر 1907[2] - وفات: 28 مئی 1964) بھارتی سنیما کی ایک ہندی/اردو اداکارہ تھی۔ وہ بھارتی فلمساز محبوب خان کی بیوی تھیں جو مدر انڈیا (1957) کی ہدایت کاری کے لیے مشہور ہیں۔اس فلم کو بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار کے لیے فلم فیئر ایوارڈ، دو قومی فلم ایوارڈ ملا اور بہترین غیر ملکی زبان فلم کے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔[3] سردار اختر نے اپنے اداکاری کا آغاز اردو اسٹیج سے کیا۔ ان کی ابتدائی فلمیں سروج موویوتون کے ساتھ تھیں، جہاں انھوں نے اسٹنٹ (ایکشن) کے زیادہ تر کردار کیے تھے۔ سردار اختر سہراب مودی کی فلم پکار (1939) میں رامی دھوبن کے کردار میں واشر عورت کی حیثیت سے مقبول ہوئیں۔ انھوں نے فلم میں جو مقبول گانا گایا تھا وہ "کاہے موہے چھیڑے " تھا ۔[4]

سردار اختر
Sardar Akhtar
سردار اختر، فلم آسرا (1941)

معلومات شخصیت
پیدائش 1915
لاہور، برطانوی ہند
وفات 1986ء (عمر 70–71)
نیو یارک شہر، ریاستہائے متحدہ[1]
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات محبوب خان
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ
دور فعالیت 1933–45, 1971–73
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

سردار اختر 1915 میں برطانوی ہند کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں تھیں۔ انھوں نے اپنا کیریئر ایک معاون رقاصہ کی حیثیت سے شروع کیا ۔[5]

ذاتی زندگی

ترمیم

سردار اختر ایک خواہش مند اداکارہ بہار اختر کی بڑی بہن تھیں۔[6] بہار اختر کی پہلی فلم قتل کترتھی جو زیر تکمیل تھی اور عبد الرشید کاردار فلم کے اداکار تھے۔ اس فلم کی زیر تکمیل کے دوران، بہار اختر اور عبد الرشید کاردار دونوں فرار ہو گئے۔ پروڈکشن کو روک دیا گیا اور بالآخر بہار اختر نے فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا۔

سردار اختر نے علی بابا بنانے کے دوران محبوب خان سے ملاقات کی تھی اور دونوں نے رشتہ طے کیا اور 1942 میں ان دونوں کی شادی ہو گئی۔ یہ محبوب کی دوسری شادی تھی۔[7]

وفات

ترمیم

سردار اختر 2 اکتوبر 1986 کو امریکا کے شہر نیویارک میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال کر گئیں۔[1] محبوب اور اختر کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Urvi Mahajani (12 فروری 2014)۔ "Two charged with forging will to take over Mehboob Studio"۔ Diligent Media Corporation Ltd.۔ dna۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-21
  2. Mehboob Khan آرکائیو شدہ 21 مئی 2011 بذریعہ وے بیک مشین at filmreference.com.
  3. "The 30th Academy Awards (1958) Nominees and Winners"۔ oscars.org website۔ 2 اپریل 2015 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2021
  4. Ashish Rajadhyaksha؛ Paul Willemen (10 جولائی 2014)۔ Encyclopedia of Indian Cinema۔ Taylor & Francis۔ ص 1994–۔ ISBN:978-1-135-94325-7۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-21
  5. Bunny Reuben (1994)۔ Mehboob, India's DeMille: The First Biography۔ Indus۔ ص 67۔ ISBN:978-81-7223-153-8۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-19
  6. Bunny Reuben (1994)۔ Mehboob, India's DeMille: The First Biography۔ Indus۔ ص 67۔ ISBN:978-81-7223-153-8۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-19
  7. Rauf Ahmed (1 جنوری 2008)۔ Mehboob Khan: The Romance of History۔ Wisdom Tree۔ ص 34۔ ISBN:978-81-8328-106-5۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-21

بیرونی روابط

ترمیم