سومپال کامی (پیدائش: 2 فروری 1996ء) نیپالی پیشہ ور کرکٹ کھلاڑی ہے۔ کامی ایک دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ کے فاسٹ میڈیم باؤلر ہیں۔ [1] وہ اگست 2018ء میں نیدرلینڈ کے خلاف نیپال کے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں کھیلنے والے گیارہ کرکٹ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ جنوری 2019ء میں، وہ ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے نیپال کے پہلے بولر بن گئے۔ [2] ان کی باؤلنگ کی رفتار 140 کلومیٹر سے اوپر ناپی گئی۔ 2014ء آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے خلاف میچ کے دوران یہ پیمائش کی گئی۔ [3] وہ 17 جولائی 2015ء کو 316 ریٹنگ بینچ مارک حاصل کرتے ہوئے دنیا میں # [4] درجہ بندی کا ٹوئنٹی20 بین الاقوامی بولر تھا۔ وہ نیشنل لیگ کے نیپال آرمی کلب ، نیپال پریمیئر لیگ کے جگدمبا جائنٹس اور نیو ہورائزن کالج کی نمائندگی کرتا ہے، جو ایس پی اے کپ میں کھیلتا ہے۔

سومپال کامی
ذاتی معلومات
پیدائش (1996-02-02) 2 فروری 1996 (عمر 28 برس)
چندر کوٹ, گولمی
عرفگلمی ایکسپریس، سومو
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 10)1 اگست 2018  بمقابلہ  نیدرلینڈز
آخری ایک روزہ18 نومبر 2022  بمقابلہ  متحدہ عرب امارات
پہلا ٹی20 (کیپ 10)16 مارچ 2014  بمقابلہ  ہانگ کانگ
آخری ٹی2030 اگست 2022  بمقابلہ  کینیا
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2015–2015نیپال آرمی
2014–2014جگدامبا جائنٹس
2015–2015نیو ہورائزن
2015–2015کالوتارا فزیکل کلچر کلب
2017–2019کھٹمنڈو کنگز الیون
ونی پیگ ہاکس
2019- تاحالچٹوان ٹائیگرز
2021- تاحالمراٹھا عریبینز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹوئنٹی20آئی فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 33 3 51 38
رنز بنائے 221 77 564 225
بیٹنگ اوسط 15.78 25.66 18.19 16.07
100s/50s 0/0 0/1 0/1 0/0
ٹاپ اسکور 40 51 61 40
گیندیں کرائیں 636 336 2,212 696
وکٹ 31 6 67 35
بالنگ اوسط 23.51 41.50 27.86 22.48
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 1 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 3/20 2/8 5/27 3/20
کیچ/سٹمپ 10/– 2/– 10/– 11/–
ماخذ: ESPNcricinfo، 29 نومبر 2022ء

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Sompal Kami"۔ Cricinfo 
  2. "Nepal youngsters earn team big victory over UAE"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2019 
  3. "Scorecard of Nepal v Afghanistan - ICC World Twenty20 2014"۔ icc-cricket.com۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 دسمبر 2022 
  4. "Mens T20 - Player Rankings"۔ International Cricket Council۔ 22 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جولا‎ئی 2015