سید نگلی (انگریزی: Syed Nagli) بھارت کے صوبہ اترپردیش کے ضلع امروہہ کا ایک قصبہ ہے ــ

گاؤں/town
ملک بھارت
ریاستاتر پردیش
ضلعامروہہ
بلندی201 میل (659 فٹ)
آبادی (2016)
 • کل15,000
زبانیں
 • دفتریہندی،اردو و انگریزی
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک اشاریہ رمز244242
رمز ٹیلی فون05924

یہ قصبہ سنبھل اور حسن پور روڈ پر واقع ہے ،ـ اس کی تحصیل حسن پور ہے ــ

چند سال پہلے تک یہ ضلع مرادآباد سے تعلق رکھتا تھا ــ

یہ قصبہ سادات کا بسایا ہوا ہے ،ـ اسی بنا پراس کے نام میں شروع سے ہی سید کا لفظ استعمال ہوا ہے ــ

آج اس کی آبادی تقریباً پندرہ ہزار ہے ــ

تاریخ

ترمیم

اس قصبہ کی تاسیس سید محمد حسین حسینی باقری عرف حاجی حرمین سے منسوب ہے جو آج سے تقریباً پانچ سو سال قبل، سکندرلودھی بادشاہ کے زمانہ میں ترمذ سے ہجرت کر کے یہاں آئے تھے اورمذہب کے لحاظ سے شیعہ مسلمان تھے ،ـ شیعہ فرقہ کے پانچویں امام محمد باقرکی نسل میں ہونے کی وجہ سے باقری سادات میں شمار ہوتے تھے ،ـ ان کا مقبرہ زیارت کے نام سے سید نگلی میں معروف ہے اور مرجع خلائق بنا ہوا ہے ــ

یہاں کی سادات کا ایک سلسلہ باقری ہے جس کے مورث اعلیٰ، حاجی حرمین تھے ـ

اور ایک سلسلہ رضوی سادات کا ہے جو آج سے تقریباً دو سو سال قبل، قصبہ چھولس ضلع غازی آباد سے آئے ہوئے کسی بزرگ کے ذریعہ یہاں تک پہنچا ــ ،[1] [2]

رضوی سادات، مسلمانوں میں شیعہ فرقہ کے آٹھوین امام علی ابن موسی الرضا کی نسل میں ہیں ــ [3]

سید نگلی میں بعد کے عرصوں میں مسلمانوں اور ہندوؤں کی مختلف اقوام بھی آکر آباد ہوگئیں ـ آج یہ قصبہ اپنے اطراف و اکناف میں ایک تعلیمی اور ثقافتی مرکز شمار ہوتا ہے ــ

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. تاریخ سادات جارچہ و چھولس، صفحہ: 122
  2. تاریخ سادات ھندوستان (فارسی)، صفحہ: 73
  3. چودہ ستارے (نجم الحسن کراروی)، صفحہ: 494