شاہراہ شاہ
شاہراہ شاہ (انگریزی: King's Highway) (عربی: الطريق الملوكي أو طريق الملك) قدیم مشرق قریب میں ایک تجارتی گزرگاہ تھی جو افریقا کو بین النہرین سے ملاتی تھی۔ یہ مصر سے شروع ہو کر جزیرہ نما سینا سے ہوتے ہوئے عقبہ تک جاتی تھی، جہاں سے یہ مڑ کر شمالی سمت میں شرق اردن سے ہوتے ہوئے دمشق اور دریائے فرات تک جاتی تھی۔ مسلمانوں کی زرخیز ہلال کی فتح کے بعد ساتویں صدی سے سولہویں صدی یہ حج اور زائرایں کے لیے استعمال ہوتی تھی جس سے سوریہ اور عراق سے حجاج مکہ کے لیے سفر کرتے تھے۔ [1]
راستہ
ترمیمشاہراہ شاہ عين شمس، مصر سے شروع ہوتی ہے اور مشرقی سمت میں کلایسما (جدید سوئیز) کی طرف جاتی ہے اور پھر یہ درہ متلہ سے قدیم مصر کے قلعہ نخل اور صحرائے سینا سے ہوتے ہوئے ایلات اور عقبہ تک جاتی ہے۔ یہاں سے شاہراہ شمالی سمت میں مڑ کر وادی عربہ سے ہوتے ہوئے بترا، معان، اذرح، سلع اور شوبک تک جاتی ہے۔ اس کے بعد یہ الکرک، موآب سے ہوتے ہوئے مادبا، عمون، فلاڈیلفیا (جدید عمان شہر)، جرش، بصریٰ، دمشق اور تدمر سے ہوتے ہوئے بالائی فرات کے نزدیک رصافہ پر اختاتم پزیر ہوتی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Lonely Planet, Jordan