شاہنواز دھانی

پاکستانی کرکٹ کھلاڑی

شاہنواز دھانی (پیدائش: 5 اگست 1998ء لاڑکانہ) ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی ہے۔[2][3] انھوں نے اپنی فرسٹ کلاس کا آغاز 25 نومبر 2019ء کو ، سندھ کے لیے 2019–20ء سیزن کی قائد اعظم ٹرافی میں کیا۔[4] انھوں نے 20 فروری 2021ء کو میں پاکستان سپر لیگ 2021ء میں ملتان سلطانز کے لیے ٹوئنٹی 20 کیریئر کا آغاز کیا۔[5]

شاہنواز دھانی
ذاتی معلومات
پیدائش (1998-08-05) 5 اگست 1998 (عمر 26 برس)
لاڑکانہ, سندھ, پاکستان
قد6 فٹ 2 انچ (188 سینٹی میٹر)[1]
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز
حیثیتبولر
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2019–2023سندھ (اسکواڈ نمبر. 58)
2021–تاحالملتان سلطانز (اسکواڈ نمبر. 11)
2022جافنا کنگز
2023چٹاگانگ چیلنجرز (اسکواڈ نمبر. 28)
2023–تاحالکراچی وائٹس
2023دمبولا اورا
2025-تاحالڈھاکہ ڈومینیٹرز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20 بین الاقوامی فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 2 11 21 47
رنز بنائے 4 16 32 66
بیٹنگ اوسط 16.00 2.28 6.00
100s/50s 0/0 0/0 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 4* 16 10 11
گیندیں کرائیں 96 212 3,330 2079
وکٹ 1 8 70 82
بالنگ اوسط 73.00 40.00 29.30 24.48
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 3 5
میچ میں 10 وکٹ 0 0 1 0
بہترین بولنگ 1/36 2/37 9/94 6/19
کیچ/سٹمپ 0/– 1/– 11/– 8/–
ماخذ: کرک انفو، 28 اکتوبر 2024

کیرئیر

ترمیم

سندھ، پاکستان کے شہر لاڑکانہ کے نواحی گاؤں میں پیدا ہوئے، دھانی کے مرحوم والد اس کے کرکٹ کھلاڑی بننے کی خواہش کے خلاف تھے اور ان کے لیے سرکاری نوکری کے کیریئر کو ترجیح دیتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ انھوں نے بی کام کی ڈگری حاصل کرکے، تعلیم مکمل کی۔[6][7] مارچ 2021ء میں ، دہانی کو زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔[8][9] جون 2021 میں ، انھیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔[10]

ایک روزہ کیرئیر

ترمیم

شاہنواز دھانی کو 2022ء میں ویسٹ انڈیز کی مہمان ٹیم کے خلاف ملتان میں منعقدہ تیسرے ایک روزہ میچ میں اپنے ایک روزہ ڈیبیو کا موقع ملا جہاں انھوں نے بیٹنگ میں صرف 4 رنز بنائے جبکہ باولنگ میں انھوں نے کائل مائرز کو امام الحق کے ہاتھوں کیچ کروا کے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کیرئیر

ترمیم

شاہنواز دھانی نے بنگلہ دیش کے خلاف 22-2021ء کی سیریز میں میرپورہں منعقدہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کا موقع دیا گیا جہاں انھوں نے باولنگ میں نجم الحسن شانتو کو بولڈ کرکے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Talent Spotter : Shahnawaz Dhani"۔ PakPassion۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2021 
  2. "Shahnawaz Dhani"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2020 
  3. "Shahnawaz Dhani"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2020 
  4. "26th Match, Karachi, Nov 25-28 2019, Quaid-e-Azam Trophy"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2020 
  5. "5th Match (N), Karachi, Feb 23 2021, Pakistan Super League"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2021 
  6. "Talent Spotter : Shahnawaz Dahani"۔ PakPassion۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2021 
  7. "شاہنواز ڈاھانی: 'ٹرائلز کے لیے میرے پاس جوتے، جرابیں نہیں تھیں'"۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 فروری 2021 – www.bbc.com سے 
  8. "Pakistan squads for South Africa and Zimbabwe announced"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2021 
  9. "Sharjeel Khan returns to Pakistan T20I side for tour of South Africa and Zimbabwe"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2021 
  10. "Mohammad Abbas, Naseem Shah return to Pakistan Test squad"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2021