شکیل احمد ضیا
شکیل احمد ضیا (پیدائش: 25 دسمبر، 1921ء - وفات: 7 مارچ، 1999ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو، ہندی، فارسی زبان کے ممتاز شاعر اور ادیب تھے۔
شکیل احمد ضیا | |
---|---|
پیدائش | شکیل احمد 25 دسمبر 1921 ء جھانسی، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان |
وفات | 7 مارچ 1999 کراچی،پاکستان | (عمر 77 سال)
قلمی نام | شکیل احمد ضیا |
پیشہ | شاعر، محقق |
زبان | اردو، ہندی، فارسی |
نسل | مہاجر قوم |
شہریت | پاکستانی |
تعلیم | بی اے (آنرز) |
مادر علمی | علی گڑھ مسلم یونیورسٹی |
اصناف | غزل، نظم، گیت، سیاسیات |
نمایاں کام | لمعۂ طور گیت مالا موج گل شعلۂ رنگ A History of Jewish Crimes |
حالات زندگی
ترمیمشکیل احمد ضیا 25 دسمبر، 1921ء کو جھانسی، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2]۔ ان کے والدناصرعلی، شیخ الہند محمود الحسن (اسیر مالٹا) کے بھتیجے تھے۔ سات سال کی عمر میں حفظ قرآن کے علاوہ فارسی کی چند درسی کتب اور مولوی محمد اسماعیل میرٹھی کی تمام اردو ریڈرز پڑھ لیں۔ انیس برس کی عمر میں انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے (آنرز) کیا اور اسی دوران الہ آباد بورڈ سے علوم شرقیہ کے تمام امتحانات پاس کیے[2]۔ 1934ء میں صحافت سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ انھیں شعر و سخن کا شوق کم عمری سے تھا۔ 1939ء میں صادق جھانسوی اور پھر مولانا حسرت موہانی سے شرف تلمذ حاصل کیا[1]۔ 1942ء میں ہندی کے شاعر کان شرن گپت کی شاگردی اختیار کی۔ تقسیم ہند کے بعد 1947ء میں شکیل احمد ضیا پاکستان منتقل ہو گئے اور کراچی میں سکونت پزیر ہوئے۔[2]
تصانیف
ترمیم- 1939ء - گیت مالا (ہندی گیتوں کا مجموعہ)* 1940ء - لمعۂ طور (اُردو اور فارسی غزلیات کا مجموعہ)
- 1944ء - توریت عجم (اُردو غزلیات و منظومات)
- 1966ء -جدید نظری سیاسیات (سیاسیات)
- 1974ء - موج گل (شاعری)
- 1980ء - شعلۂ رنگ (شاعری) * 1993ء - دوسرا قدم (شاعری)
- موج صبا (1970ء سے 1980ء تک کی غیر مطبوعہ غزلیات و منظومات کا مجموعہ)
- A History of Jewish Crimes (انگریزی، تاریخ)
وفات
ترمیمشکیل احمد ضیا 7 مارچ، 1999ء کو کراچی،پاکستان میں وفات پاگئے۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ص 835، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
- ^ ا ب پ ت تعارف، شکیل احمد ضیا، ریختہ ڈاٹ کام، بھارت