صارف:AbdurRahman299/تختہ مشق/عبد الباری فرنگی محلی
AbdurRahman299/تختہ مشق/عبد الباری فرنگی محلی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
مولانا عبد الباری فرنگی محلی ایک ہندوستانی عالم تھے، دین جنہوں نے تحریک آزادی ہند کے دوران میں انگریز سرکار کے خلاف جہاد کا فتوی جاری کیا تھا۔ ان کی ولادت لکھنؤ کے فرنگی محل میں 1878ء میں ہوئی تھی۔ وہ اپنے زمانے کے جید علما اور مدرسین میں سے ایک تھے۔
خاندان
ترمیمان کا خاندان 1692ء میں مغل فرمانروا اورنگزیب عالمگیر کی مدد سے لکھنؤ آ کر فرنگی محل میں بس گیا تھا۔ یہ گھرانہ علم و عرفان کا گہوارہ تھا، جس نے برصغیر میں کئی اہم علماء پیدا کئے۔ خاندان کے کچھ افراد اترپردیش، حیدرآباد، دکن اور دیگر مقامات پر پھیل گئے تھے اور اسی وجہ سے خاندان کے مریدوں کا حلقہ کافی وسیع ہو گیا تھا۔ مہاتما گاندھی بھی آپ کا احترام کرتے تھے اور دونوں کے بیچ کئی خطوط کا تبادلہ عمل میں آیا تھا۔[1]
کارہائے نمایاں
ترمیم- انہوں نے عالمی سطح پر وہابی تحریک کے حامیوں کی جانب سے بزرگانِ دین اور صحابہ کرام کی قبور کی مسماری کے خلاف آواز اُٹھائی تھی۔ [2]
- انہوں نے تحریک خلافت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے انگریز حکومت کے خلاف جہاد کا فتوٰی جاری کیا تھا، جس کی پاداش میں فرنگی محل کے بعض علما کو پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔
- دیگر مسلمان رہنماؤں کی طرح فرنگی محل کے مولانا عبدالباری بھی ابتدائی طور پر ہندو مسلم اتحاد کے داعی تھے، انہوں نے 1920ء میں گاندھی کو ہندوؤں اور مسلمانوں کا مشترکہ قائد قرار دیا تھا۔[3]
- گاندھی کے علاوہ مولانا ابوالکلام آزاد، مولانا شوکت علی، سروجنی نائیڈو اور جواہر لعل نہرو جیسے مشاہیر فرنگی محل کی سماجی اہمیت کے پیش نظر یہاں آتے رہے تھے۔ گاندھی نے فرنگی محل میں چند دن قیام بھی کیا۔ وہ کمرہ جہاں وہ ٹھہرے تھے ان کی یاد میں وقف کیا گیا ہے۔ [4]
شاگرد
ترمیم- تحریک خلافت کے بانی مولانا محمد علی جوہر کے علاوہ پاکستانی عالم دین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد ڈاکٹر فرید الدین قادری بھی مولانا عبدالباری کے شاگردوں میں سے تھے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "GANDHI'S URDU LETTERS - The Maulana and the Mahatma - eBook by Mahmood Jamal - published by IDEAINDIA.COM - Gandhi's Urdu letters to Maulana Abdul Bari - eBook Gandhi letters ..."۔ 2016-03-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-24
- ↑ "روزنامہ دنیا"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-25
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2014-11-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-22
- ↑ Firangi Mahal – Lucknow | Firangi Mahal Photos, Sightseeing -NativePlanet
زمرہ:1878ء کی پیدائشیں زمرہ:1926ء کی وفیات زمرہ:اتر پردیش سے آزادی ہند کے فعالیت پسند زمرہ:بارہ بنکی، اتر پردیش کی شخصیات زمرہ:بیسویں صدی کے ہندوستانی اسکالر زمرہ:بھارتی اسکولوں و کالجوں کے بانیان زمرہ:بھارتی مسلم شخصیات زمرہ:لکھنوی شخصیات زمرہ:مسلم مصنفین