ضلع جام شورو پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ یہ ضلع موجودہ حیثیت سے قبل ضلع دادو کا حصہ تھا تاہم 2004ء میں اسے جداگانہ حیثیت دے دی گئی۔


ضلعو ڄام شورو
ضلع
ضلع جام شورو کا محل وقوع
ضلع جام شورو کا محل وقوع
متناسقات: 25°25′57″N 68°15′47″E / 25.432512°N 68.263171°E / 25.432512; 68.263171
ملکپاکستان
ضلعسندھ
Headquartersجامشورو
حکومت
 • چیئرمینملک شاہنواز سکندر
آبادی (2017)
 • کل993,142
تحصیلوں کی تعداد5
ویب سائٹwww.jamshoro.gos.pk

انتظامی تقسیم

ترمیم

ضلع انتظامی طور پر 4 تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:

جام شورو شہر ضلعی صدر مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔

اہمیت

ترمیم

سندھ کی ایک اہم تعلیمی درسگاہ جامعہ سندھ جامشورو میں ہی واقع ہے جبکہ دیگر اہم جامعات میں جامعہ لیاقت برائے طب و صحت (LUMS) اور جامعہ مہران برائے مہندسی و طرزیات (MUET) بھی یہیں واقع ہیں۔ کوٹری اور نوری آباد کے صنعتی علاقوں میں مصنوعات تیار کر کے سندھ اور ملک بھر کو بھیجی جاتی ہیں۔ عظیم صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار کے باعث اس ضلع کے شہر سیہون کو اہم حیثیت حاصل ہے۔

کوٹری بیراج بلا شبہ ضلع کی سب سے اہم جگہ ہے۔ یہیں سے دریائے سندھ کا ڈیلٹائی علاقہ شروع ہوتا ہے۔

محل وقوع

ترمیم

ضلع جام شورو کے شمال میں ضلع دادو، شمال مشرق میں نواب شاہ اور مٹیاری، مشرق میں ضلع حیدرآباد، جنوب میں ضلع ٹھٹہ اور جنوب مغرب میں ضلع کراچی واقع ہے۔ مغرب میں اس کی سرحدیں صوبہ بلوچستان سے ملتی ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم