ضلع کراچی
ضلع کراچی پاکستان کے صوبہ سندھ کا ضلع اور صوبائی دار الحکومت ہے۔ 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے سے قبل اسے ڈویژن کی حیثیت حاصل تھی اور اس میں پانچ اضلاع کراچی شرقی، کراچی غربی، کراچی جنوبی، کراچی وسطی اور ضلع ملیر شامل تھے تاہم بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے بعد اسے 14 اگست 2000ء کو شہری ضلعی حکومت قرار دے کر 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا۔ ان 18 قصبہ جات کے علاوہ شہر میں 6 چھاؤنی علاقے بھی ہیں۔
ضلع کراچی | |
---|---|
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
تقسیم اعلیٰ | سندھ |
متناسقات | 25°04′22″N 67°12′12″E / 25.07267°N 67.20346°E |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 1174870 |
درستی - ترمیم |
ضلع کراچی کا کل رقبہ 3530 مربع کلومیٹر ہے جبکہ 2009ء کے اندازوں کے مطابق کل آبادی ایک کروڑ 80 لاکھ ہے۔
رقبے کے لحاظ سے یہ صوبہ سندھ کا سب سے چھوٹا لیکن آبادی کے لحاظ سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا اور گنجان آباد ضلع ہے۔ ضلع میں فی مربع کلومیٹر 5 ہزار سے بھی زائد لوگ بستے ہیں۔
یہ ضلع پاکستان کا صنعتی و تجارتی قلب ہے جہاں ملک کی تین میں سے دو بندرگاہیں کراچی بندرگاہ اور بندرگاہ محمد بن قاسم واقع ہیں۔
انتظامی تقسیم
ترمیمشہر انتظامی طور پر 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم ہے، جبکہ چھ چھاؤنیاں بھی واقع ہیں۔
قصبہ جات
ترمیمچھاؤنیاں
ترمیمیونین کونسلیں
ترمیمشہر کے 18 قصبہ جات مزید اکائیوں یونین کونسلوں میں تقسیم ہیں۔ کراچی میں کل 178 یونین کونسلیں ہیں۔[2] جن کی فہرست درج ذیل ہے [3][4]:
کیماڑی ٹاؤن
بلدیہ ٹاؤن
اورنگی ٹاؤن
سائٹ ٹاؤن
لیاری ٹاؤن
صدر ٹاؤن
شمالی ناظم آباد ٹاؤن
گلبرگ ٹاؤن
لیاقت آباد ٹاؤن
|
نئی کراچی ٹاؤن
جمشید ٹاؤن
گلشن اقبال ٹاؤن
کورنگی ٹاؤن
شاہ فیصل ٹاؤن
لانڈھی ٹاؤن
ملیر ٹاؤن
گڈاپ ٹاؤن
بن قاسم ٹاؤن
مندرجہ بالا نقشے میں کراچی کے 18 قصبہ جات اور 6 چھاؤنیاں دکھائی گئی ہیں۔ 1- لیاری ٹاؤن، 2- صدر ٹاؤن، 3- جمشید ٹاؤن، 4- گڈاپ ٹاؤن، 5- سائٹ ٹاؤن، 6- کیماڑی ٹاؤن، 7- شاہ فیصل ٹاؤن، 8- کورنگی ٹاؤن، 9- لانڈھی ٹاؤن، 10- بن قاسم ٹاؤن، 11- ملیر ٹاؤن، 12- گلشن اقبال ٹاؤن، 13- لیاقت آباد ٹاؤن، 14- شمالی ناظم آباد ٹاؤن، 15- گلبرگ ٹاؤن، 16- نئی کراچی ٹاؤن، 17- اورنگی ٹاؤن، 18- بلدیہ ٹاؤن۔ ا- کراچی چھاؤنی، ب- کلفٹن چھاؤنی، ج- کورنگی کریک چھاؤنی، د- فیصل چھاؤنی، ہ- ملیر چھاؤنی، و- منوڑہ چھاؤنی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ ضلع کراچی في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 اکتوبر 2024ء
- ↑ شہری ضلعی حکومت کی تاریخ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ 125.209.91.254 (Error: unknown archive URL) - شہری ضلعی حکومت کراچی کی باضابطہ ویب گاہ
- ↑ کراچی شہری ضلعی حکومت آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ karachicity.gov.pk (Error: unknown archive URL) - قصبہ جات کے نقشے
- ↑ کراچی پلس ڈاٹ کام آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ karachiplus.com (Error: unknown archive URL) - شہر کراچی کے نقشے