طاہرہ آصف

پاکستانی سیاست دان

طاہرہ آصف (انگریزی: Tahira Asif) (ولادت: 1961ء - وفات: 19 جون 2014ء) ایک پاکستانی سیاست دان تھیں جو جون 2014ء میں اپنے قتل تک (جون 2013ء) پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن تھیں۔ ان کا تعلق پہلے مسلم لیگ (ق) سے تھا۔ 2007ء میں طاہرہ نے متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوئیں۔

طاہرہ آصف
رکن قومی اسمبلی پاکستان
مدت منصب
1 جون 2013 – 19 جون 2014
معلومات شخصیت
پیدائش 13 جولا‎ئی 1961ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 20 جون 2014ء (53 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات قتل   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت متحدہ قومی موومنٹ   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

طاہرہ آصف 1961ء میں پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔[1]

سیاسی زندگی

2002ء کے عام انتخابات

طاہرہ 2002ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ق) کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔[2]

طاہرہ نے 2007ء میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) میں شامل ہونے کے لیے مسلم لیگ (ق) کو خیرباد کہہ دیا اور اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔[1]

وفات

طاہرہ 18 جون 2014ء کو دو مسلح افراد (تہدّفی قتل) نے اس وقت قتل کیا تھا جب وہ اپنی بیٹی اور ڈرائیور کے ساتھ لاہور میں سفر کررہی تھیں۔[3] ان کو شیخ زید اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں 19 جون 2014ء کو ان کی موت ہو گئی۔[4][5][6]

ایم کیو ایم نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔[7] قومی اسمبلی نے طاہرہ کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔[8] ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین نے کہا کہ طاہرہ کا قتل مذہبی انتہا پسندوں کا تہدّفی قتل تھا کیونکہ طاہرہ کو مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔[6]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. ^ ا ب "Slain Muttahida MNA Tahira Asif — a profile"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 21 جون 2014۔ 11 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2017 
  2. "Slain Muttahida MNA Tahira Asif — a profile"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 21 جون 2014۔ 11 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2017 
  3. "MQM MNA succumbs to injuries - The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 20 جون 2014۔ 27 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2017 
  4. "MQM lawmaker Tahira Asif dies of bullet wounds" 
  5. "MQM MNA Tahira Asif passes away in Lahore hospital" 
  6. ^ ا ب "MQM lawmaker Tahira Asif passes away - The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 20 جون 2014۔ 27 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2017 
  7. "MQM announces 3-day mourning on killing of MNA Tahira Asif"۔ Business Recorder۔ 20 جون 2014۔ 16 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2017 
  8. "National Assembly session: House mourns murder of MNA - The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 21 جون 2014۔ 13 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2017