عارف عبد المتین

اردو اور پنجابی شاعر اور نقاد
(عارف عبدالمتين سے رجوع مکرر)

عارف عبد المتین (پیدائش: یکم مارچ، 1923ء - وفات: 30 جنوری، 2001ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور پنجابی زبان کے ممتاز شاعر اور نقاد تھے۔

عارف عبد المتین
معلومات شخصیت
پیدائش 1 مارچ 1923ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
امرتسر ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 30 جنوری 2001ء (78 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن میانی صاحب قبرستان ،  لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شاعر ،  ادبی نقاد ،  مدیر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  پنجابی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل غزل ،  ادبی تنقید ،  نعت ،  ادارت   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
باب ادب

حالات زندگی

ترمیم

عارف عبد المتین یکم مارچ، 1923ء کو کوچہ وکیلاں، امرتسر، برطانوی ہندوستان میں خواجہ عبد الحمید کے گھر پیدا ہوئے[2][3][4][5]۔ امرتسر سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ لاہور آ گئے۔ قیام پاکستان کے بعد انھوں نے کئی ادبی جریدوں کی ادارت کی جن میں ادب لطیف، سویرا، جاوید، اوراق اور ماحول کے نام شامل ہیں۔ 1970ء میں انھوں نے جامعہ پنجاب سے ایم اے کا امتحان پاس کیا، جس کے بعد وہ گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں اسلامیات کے لیکچرار مقرر ہوئے اور پھر تمام عمر تدریس کے پیشے سے وابستہ رہے۔[5]

ادبی خدمات

ترمیم

عارف عبد المتین کا شمار اردو اور پنجابی کے اہم جدید شعرا میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایک نقاد کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ ان کی شاعری کے مجموعے دیدہ و دل، آتشِ سیال، موج در موج،صلیبِ غم، اکلاپے دا مسافر، سفر کی عطا، دریچے اور صحرا اور امبر تیری تھاں کے نام سے اشاعت پزیر ہوئے۔ جبکہ ان کے تنقیدی مضامین کے مجموعے امکانات اور پرکھ پڑچول بھی پڑھنے والوں نے بہت پسند کیے۔ پرکھ پڑچول پر انھیں پاکستان رائٹرز گلڈ کا انعام بھی ملا۔[5]

تصانیف

ترمیم

شاعری

ترمیم
  • خشبو دا سفر
  • دھوپ کی چادر
  • حرف دعا
  • موج در موج
  • آتشِ سیال
  • دریچے اور صحرا
  • صلیب غم
  • دیدہ دل
  • بے مثال (نعتیہ مجموعہ، 1985ء)
  • امبر تیری تھاں (پنجابی نعتیہ مجموعہ، 1990ء)
  • اکلاپے دا مسافر (پنجابی شاعری)

تنقید

ترمیم
  • امکانات
  • پرکھ پڑچول

نمونۂ کلام

ترمیم

غزل

میں جس کو راہ دکھاؤں وہی ہٹائے مجھےمیں نقش پا ہوں کوئی خاک سے اٹھائے مجھے
مہک اٹھے گی فضا میرے تن کی خوشبو سےمیں عود ہوں کبھی آ کر کوئی جلائے مجھے
چراغ ہوں تو فقط طاق کیوں مقدر ہوکوئی زمانے کے دریا میں بھی بہائے مجھے
میں مشت خاک ہوں صحرا مری تمنا ہےہوائے تیز کسی طور سے اڑائے مجھے
اگر مرا ہے تو اترے کبھی مرے گھر میںوہ چاند بن کے نہ یوں دور سے لبھائے مجھے
وہ آئینے کی طرح میرے سامنے آئے مجھے نہیں تو مرا عکس ہی دکھائے مجھے
امنڈتی یادوں کے آشوب سے میں واقف ہوںخدا کرے کسی صورت وہ بھول جائے مجھے
وفا نگاہ کی طالب ہے امتحاں کی نہیںوہ میری روح میں جھانکے نہ آزمائےمجھے

غزل

زمیں سے تا بہ فلک کوئی فاصلہ بھی نہیںمگر افق کی طرف کوئی دیکھتا بھی نہیں
سنا ہے سبز ردا اوڑھ لی چمن نے مگرہوا کے زور سے برگِ خراں گرا بھی نہیں
بہت بسیط ہے دشتِ جفا کی تنہائیقریب و دور کوئی آہوئے وفا بھی نہیں
مجھے تو عہد کا آشوب کرگیا پتھرمیں درد مند کہاں درد آشنا بھی نہیں
کبھی خیال کے رشتوں کو بھی ٹٹول کے دیکھمیں تجھ سے دور سہی تجھ سے کچھ جدا بھی نہیں
قدم قدم پہ شکستوں کا سامنا ہے مگر یہ دل وہ شیشۂ جاں ہے کہ ٹوٹتا ہی نہیں
مرے وجود میں برپا ہے اس خیال سے حشرجو میرے ذہن میں پیدا ابھی ہوابھی نہیں
میں جس کے سحر سے کوہِ ندا تک آ پہنچاوہ حرف ابھی مرے لب سے ادا ہوا بھی نہیں
میں ایک گنبدِ بے در میں قید ہوں عارفمری نوا کا سفرورنہ بے ردا بھی نہیں


اعزازات

ترمیم

عارف عبد المتین کو ان کی ادبی خدمات کے صلہ میں حکومت پاکستان کی جانب سے 1992ء میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی دیا گیا۔[6]

وفات

ترمیم

عارف عبد المتین 30 جنوری، 2001ء کو ریاستہائے متحدہ امریکا میں وفات پا گئے۔ وہ لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[4][5][3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب https://www.rekhta.org/authors/arif-abdul-mateen
  2. حمید اللہ ہاشمی، مختصر تاریخ زبان و ادب پنجابی، ادارہ فروغ قومی زبان پاکستان، 2018ء، ص 290
  3. ^ ا ب ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات نعت گویان پاکستان، نعت ریسرچ سینٹر کراچی، اگست 2015ء، ص 72
  4. ^ ا ب عارف عبد المتین، بائیو ببلوگرافی ڈاٹ کام، پاکستان
  5. ^ ا ب پ ت عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ پبلی کیشنز، کراچی، 2010ء، ص 360
  6. حمید اللہ ہاشمی، مختصر تاریخ زبان و ادب پنجابی، ادارہ فروغ قومی زبان پاکستان، 2018ء، ص 292