عالم اسلام میں سائنس اور انجنئیرنگ کا خط زمانی
کام جاری
عالم اسلام میں سائنس اور انجنیئرنگ کا عہد آٹھویں صدی عیسوی سے شروع ہوتا ہے اور یہ عہدِ زریں تقریباً قرونِ وسطیٰ میں سقوطِ غرناطہ 2 جنوری 1492ء تک جاری رہا۔ اِس کے اثرات یورپ میں اُنیسویں صدی عیسوی تک محسوس کیے جاتے رہے اور تقریباً سترہویں صدی عیسوی کے بعد یورپ میں ایجادات کا سلسلہ مسلم سائنس کی بنا پر ہی وجود میں آیا۔
آٹھویں صدی
ترمیم- 721ء - 815ء: جابر بن حیان کا عہد۔ اِس دور میں جابر بن حیان نے گندھک کا تیزاب، شیشہ، نائٹرک ایسڈ، آکسائیڈز، مینگنیز ڈائی آکسائیڈ تیار کیے۔
- 780ء - 850ء: محمد بن موسیٰ الخوارزمی کا عہد۔ اِس دور میں الخوارزمی نے الکتاب المختصر فی حساب الجبر والمقابلۃ تصنیف کی۔
نویں صدی
ترمیممزید پڑھیں: یعقوب ابن اسحاق الکندی، عباس ابن فرناس، ثابت بن قرہ، ابوبکر محمد بن زکریا الرازی
- 810ء: بغداد میں بیت الحکمت کا قیام عمل میں آیا۔
- یعقوب ابن اسحاق الکندی کا عہد، الکِندی نے عمل تقطیر کے ذریعے شراب کو خالص کرنے کے متعلق مقالہ لکھا، علاوہ ازیں عرق گلاب کو بھی عمل تقطیر کے ذریعے خالص کیا۔ 107 قسم کی مختلف خوشبوؤں کو تیار کرنے کے طریقے لکھے۔ عمل تقطیر پر الکندی نے اپنی کتب رسالۃ فی كيمياء العطر، رسالۃ فی العطر وأنواعہ، رسالۃ فی التنبیہ على خدع الكيميائيين تصنیف کیں۔ یعقوب ابن اسحاق الکندی نے فلسفہ، طب، ریاضی، فلکیات پربھی کتب لکھیں۔
- اندلس میں عباس ابن فرناس کا عہد۔ ابن فرناس نے افلاک نما تیار کیے۔ ابن فرناس نے ہوا میں پرواز کرنے کی کوشش شروع کی لیکن اِسی کوشش میں وہ زخمی ہوکر جاں بحق ہوا۔
- ثابت بن قرہ کا بغداد میں عہد۔ ثابت بن قرہ نے بغداد میں بیت الحکمت میں بنو موسیٰ کے اساتذہ سے تعلیم حاصل کی۔ ثابت بن قرہ نے محبانہ اعداد دریافت کیے۔ ثابت بن قرہ 18 فروری 901ء کو بغداد میں فوت ہوا۔
- ابوبکر محمد بن زکریا الرازی کا عہد۔لرازی نے پٹرولیم کے عمل تقطیر کے متعلق اپنی کتاب کتاب سر الاسرار میں لکھا۔ بغداد میں اُس نے ہسپتال کے قیام کے لیے مختلف مقامات پر گوشت نصب کیا کہ جہاں جس قدر اُس کے تحلیل زیادہ مدت تک ہو، وہیں ہسپتال قائم کیا جائے۔ الرازی نے پہلی بار لکھا کہ: بیمار افراد ڈر اور خوف کے متعلق اپنے مرض کی نشانیاں درست نہیں بتاتے۔ علاوہ ازیں الرازی نے گلیسرین، الکلی، سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ اور صابن کے متعلق تفصیل سے لکھا۔الرازی نے 26 اکتوبر 925ء کو وفات پائی۔