صوبیدار راجہ عبدالخالق جنجوعہ پرندہ ایشیاء 28 نومبر 1933ء کو ضلع چکوال میں راجہ جنڈل خان جنجوعہ کے آباد کیے ہوئے گاؤں جنڈ میں پیدا ہوئے تھے۔[1]

عبد الخالق

شخصی معلومات
پیدائش 23 مارچ 1934ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جند، چکوال   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 10 مارچ 1988ء (54 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راولپنڈی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
شرکت ایشیائی کھیل 1962ء
ایشیائی کھیل 1954ء
ایشیائی کھیل 1958ء
1960ء گرمائی اولمپکس
1956ء گرمائی اولمپکس
دولت مشترکہ کھیل، 1954ء
دولت مشترکہ کھیل، 1958ء   ویکی ڈیٹا پر (P1344) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اسپرنٹر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل ایتھلیٹکس   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں پاک بھارت جنگ 1965ء   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

پرندہ ایشیاء

ترمیم

وہ پرندہ ایشیاء (Fly ing bird of Asia) اور ایشیا کے تیز ترین آدمی کے طور پر جا نے جاتے ہیں۔ وہ پاکستان آرمی سے کھلاڑی ریٹائر ہوئے تھے جو بھاگنے کے 100 میٹر، 200 میٹر اور 4 بائی 100 میڑ کے مقابلوں میں حصہ لیتے رہے۔ انھوں نے 1954ء اور 1958ء کی ایشائی مقابلوں میں حصہ لیا۔ انھوں نے 1956ء کے میلبورن اولمپکس اور 1960ء کے روم اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔[2] قد-5فٹ 7 انچ(171 سینٹی میٹر)وزن- 152 پاؤنڈ (69 کلو گرام)

ابتدئی زندگی میں چکوال ثقافت کے ایک کھیل کبڈی میں بہت نامور کھلاڑی تھے۔ اس وقت پاک آرمی اسپورٹس بورڈ کے سربراہ بریگیڈئر سی ایچ ایم روڈھم کی نگاہ پڑی تو انہیںاسپورٹس میں بھرتی کر لیا، جہاں پر اعلیٰ تربیت اور کوچنگ نے انھیں بین الاقوامی معیار کا بنا دیا ۔

بین الاقوامی کردار

ترمیم

1954 ایشیین گیمز

ترمیم

1954ء کے ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا جہاں انھوں نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا اور 100 میٹر کے فاصلے کو صرف 10.6 سیکنڈز میں عبور کر لیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے نامور اتھلیٹ لیوے پنٹو کے پاس تھا جنھوں نے یہ فاصلہ 10.8 سیکنڈز میں عبور کیا تھا۔ اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم جواھر لعل نہرو نے عبد الخالق کو انعام دیتے ہوئے " فلائنگ برڈ آف ایشیا" یعنی ایشیا کا اڑنے والا پرندہ کا خطاب دیا اور اس کے علاوہ ان کا نام اس وقت کے دنیا بھر میں سات بہترین اتھلیٹس میں شامل کیا گیا۔عبد الخالق نے یہ خطاب صرف 21 سال کی عمر میں حاصل کیا۔عبد الخالق کو پاکستان کی طرف سے پرائڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ 100 میٹر کانسی کا تمغا 4*100 میٹر چاندی کا تمغا

اعزازات

ترمیم

عبد الخالق نے قومی کھیلوں میں 100 گولڈ میڈلز بین الاقوامی کھیلوں میں 26 گولڈ میڈل اور 23 سلور میڈل حاصل کیے۔ 1958ء میں صدر پاکستان کی طرف سے تمغا حسن کرکاردگی عطا کیا ۔

وفات

ترمیم

1988ء میں وفات پا گئے انھیں جنڈ چکوال میں دفن کیا گیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. تاریخ جنجوعہ راجپوت
  2. "Abdul Khaliq"۔ Sports Reference LLC۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-11-10