عبد الشکور

پاکستان میں سیاستدان

مفتی عبد الشکور ایک پاکستانی سیاست دان تھے۔ مفتی عبد الشکور یکم جنوری 1968ء کو لکی مروت کے گاؤں تاجبی خیل میں پیدا ہوئے۔ آپ [1] اپریل 2022ء سے موجودہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگ کے عہدے پر تھے۔ وہ اگست 2018ء سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن تھے، 15 اپریل 2023ء کو گاڑی کے حادثے کی وجہ اُن کا انتقال ہو گیا۔[2]

عبد الشکور
وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی
آغاز منصب
19 اپریل 2022ء
صدر عارف علوی
وزیر اعظم شہباز شریف
نور الحق قادری
 
رکن پاکستان کی قومی اسمبلی
آغاز منصب
13 اگست 2018ء
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1 جنوری 1968ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 15 اپریل 2023ء (55 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت متحدہ مجلس عمل   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

پیدائش

ترمیم

یکم جنوری 1968ء کو تاجبی خیل (سب ڈویژن بیٹنی / ضلع لکی مروت ) میں پیدا ہوئے ،

تعلیم

ترمیم

مختلف دینی مدارس سے درس نظامی کا نصاب مکمل کیا، مفتی کورس کی سند بھی حاصل کی ، انھوں نے فلسفے اور اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز کیا،

درس و تدریس

ترمیم

وہ پشاور میں ایک مسجد کے باقاعدہ خطیب بھی تھے اور اسی مسجد سے ملحقہ مدرسہ میں طلبہ کو پڑھاتے بھی تھے، لیکن وفاقی وزارت ملنے کے بعد انھوں نے مدرسہ میں تعلیم دینے کا سلسلہ مؤخر کر دیا تھا۔

مختلف مدارس میں فقۂ بھی پڑھاتے رہے۔

سیاسی دور

ترمیم

وہ 2018ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ NA-51 (Tribal Area-XII) سے متحدہ مجلس عمل (MMA) کے امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 21,896 ووٹ حاصل کیے اور قیصر جمال کو شکست دی۔ [3] مفتی عبد الشکور جمعیت علماءاسلام (ف) کے متحرک اور نظریاتی رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے، انھوں نے وزیر مذہبی امور کے طور پر بڑی محنت، اخلاص اور ایمانداری سے فرائض انجام دیے۔ مفتی عبد الشکور جے یو آئی ف فاٹا کے امیر تھے اور انھوں نے گذشتہ سال سال اپریل میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا قلم دان سنبھالا۔ [4]

وفات

ترمیم

15 اپریل 2023ء کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں عبد الشکور کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق، وہ گاڑی چلا رہے تھے کہ ایک اور گاڑی ان کی گاڑی کے ڈرائیور کی سائیڈ سے ٹکرا گئی۔ اسے پولی کلینک لے جایا گیا۔ لیکِن وہ تب تک دم توڑ چُکے تھے۔[5] عبد الشکور کو ان کے آبائی قبرستان تاجبی خیل، ضلع لکی مروت میں سپردِ خاک کیا گیا۔[6] پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔[7]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "نئی کابینہ کی حلف برداری، کون کون شامل؟"۔ 19 April 2022 
  2. "مفتی عبد الشکور"۔ 19 April 2022 
  3. "NA-51 Result - Election Results 2018 - Frontier Region Tribal Area 12 - NA-51 Candidates - NA-51 Constituency Details - thenews.com.pk"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2018 
  4. "مفتی عبد الشکور کے حالات زندگی"۔ 16 April 2023 
  5. "Federal minister Mufti Abdul Shakoor dies in road accident: Islamabad police"۔ Geo News۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اپریل 2023 
  6. "مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی"۔ 16 April 2023 
  7. "مفتی عبدالشکور کون تھے اور کس نشست سے الیکشن جیت کر قومی اسمبلی آئے تھے؟"۔ 19 April 2022 

بیرونی روابط

ترمیم

"Mr. Abdul Shakoor"، ذاتی تفصیل از سرکاری ویب سائٹ، قومی اسمبلی پاکستان، اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2022