عبد المالک بلوچ
ڈاکٹر عبد المالک بلوچ بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ ہیں۔ ان کا تعلق نیشنل پارٹی سے ہے۔
عبد المالک بلوچ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
وزیر اعلیٰ بلوچستان | |||||||
مدت منصب 7 جون، 2013ء – 23 دسمبر 2015ء | |||||||
صدر | ممنون حسین | ||||||
وزیر اعظم | نواز شریف | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 15 جنوری 1958ء (66 سال) لاہور |
||||||
شہریت | پاکستان | ||||||
مذہب | اسلام | ||||||
جماعت | نیشنل پارٹی (پاکستان) | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
مادری زبان | اردو | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اردو | ||||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیم15 جنوری 1958ء کو ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے بلوچستان کے علاقے تربت میں پیدا ہوئے۔ آپ نے بچپن میں ابتدائی تعلیم روایتی انداز سے حاصل کی مسجد میں قرآن پاک پڑھا۔ 1975ء میں آپ نے انٹر سائنس کیا۔ اچھے نمبر آنے پر آپ کو بولان میڈیکل کالج، کوئٹہ میں داخلہ مل گیا۔ 1982ء میں آپ نے ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کیا۔ 1987ء میں آپ نے قوم پرست رہنما، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت، بلوچ نیشنل موومنٹ کی بنیاد رکھی۔ اسی اتحاد سے آپ نے الیکشن لڑا اور صوبائی امیدوار بننے میں کامیاب رہے۔ وزیر اعلیٰٰ بلوچستان"محمد اکبر خان بگٹی"نے آپ کو وزیر صحت بنایا اس حیثیت سے آپ نے اسپتال قائم کیے۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ 2008ء تا 2012ء سینٹ کے رکن بھی رہے۔
ابتدائی زندگی
ترمیمعبد المالک بلوچ جنوبی بلوچستان کے شہر تبت میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی۔ بولان میڈیکل کالج سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ماہر امراض چشم ہیں۔
سیاسی زندگی
ترمیماپنی سیاسی زندگی کا آغاز بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائیزیشن سے کیا۔ پھر 1988ء میں بلوچستان نیشنل موومنٹ نامی جماعت تشکیل دی۔ انتخابات کے بعد وہ اکبر بگٹی کی کابینہ کے وزیر صحت منتخب بنے۔ 2004ء میں میر بخش بزنجو کی جماعت نے ان سے سیاسی اتحاد کر لیا۔ وہ 1993ء میں وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔ 7 جون 2013ء کو انھیں وزیر اعلیٰٰ بلوچستان بنا دیا گیا اور مدت معاہدے کے تحت ختم ہو گئی جس کے بعد ان کے جانشین نواب ثناء اللہ خان زہری ہوئے۔ بلوچ قبائل میں ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔