فان بنگ بنگ

ایک چینی اداکارہ

فان بنگ بنگ (چینی: 范冰冰) کی ولادت 16 ستمبر 1981ء کو ہوئی۔ وہ چینی اداکارہ، ماڈل، ٹی وی پروڈیوسر اور پاپ گلورہ ہیں۔ فان کو مشرقی ایشیا میں 1998ء-1999ء میں ایک ٹی وی سلسلہ مائی فیئر پرنسز کی وجہ سے خاصی شہرت ملی۔ 2003ء میں انھوں نے سیل فون-فلم میں اداکاری کی جو اس سال کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم تھی۔ اس کے لیے ان کو ہنڈریڈ فلوورس اوارڈ بھی ملا تھا۔ انھوں نے کئی چینی فلموں میں کام کیا جیسے لوسٹ کی بیجنگ (2007ء)، بدھا ماؤنٹین (2011ء) اور آئی ایم ناٹ میڈیم بوواری (2016ء) اور ان فلموں کے لیے ان کو گولڈن ہورس فلم فیسٹیول اند اوارڈس، ٹوکیو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور گولڈنروسٹر اوارڈس سے نوازا جا چکا ہے۔ انھوں نے دوسری زبانوں کی متعدد فلموں میں بھی کام کیا ہے جیسے فرانسیسی فلم اسٹریچ (2011ء)، کورین فلم مائی وے (2011ء) اور ہالی وڈ کی مشہور فلم ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ (2014ء)۔

فان بنگ بنگ
(چینی میں: 范冰冰 ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 16 ستمبر 1981ء (43 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
یانتائی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش یانتائی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت عوامی جمہوریہ چین   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت کیمونسٹ پارٹی چین   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ [1]،  گلو کارہ ،  فلم اداکارہ ،  منظر نویس ،  ماڈل ،  ٹی وی پروڈیوسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان چینی زبان [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل اداکاری [3]،  فلم [3]،  گلوکاری [3]،  فلم سازی [3]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الزام و سزا
جرم ٹیکس عدم تعمیل   ویکی ڈیٹا پر (P1399) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ[4]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

2006ء سے وہ فوربس کی چین کی 100 مشہور شخصیات کی فہرست میں پہلی 10 شخصیات میں مقام حاصل کرتی رہی ہیں جبکہ سنہ 2013ء میں وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بنیں۔[5][6][7] وہ دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں اور مختلف فلم فیسٹیول اور فیشن شو میں ریڈ کارپیٹ پر اکثر ظاہر ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کو فیشن آئیکن مانا جاتا ہے۔[8][9][10][11] 1 جولائی 2018ء کو چینی حکام نے فان کو 3 ماہ کے لیے خفیہ طور پر قید کر لیا تھا۔ اس کے بعد وہ سماجی روابط کی ویب سائٹوں پر ظاہر ہوئیں اور عوام سے ٹیکس چوری کی معافی چاہی۔ چینی حکام نے ان پر 883 ملین یوان (127.4 ملین امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا تھا۔[12][13][14]

ابتدائی زندگی

ترمیم

فان کی ولادت چنگڈاؤ میں ہوئی اور پرورش یانتائی میں ہوئی۔ انھوں نے اداکاری کی تعلیم شنگھائی شائی جن فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹ کالج اور شنگھائی ٹحیٹر اکیڈمی سے حاصل کی۔[15]

کیرئیر

ترمیم

1996ء-1999ء

ترمیم

فان کی اداکاری ٹی وی سلسہ پاور فل وومن سے شروع ہوئی جس میں انھوں نے دو سال تک چھوٹے کردار نبھائے، اس کے بعد 1999ء میں چینی ٹی وی سلسلہ مائی فیئر پرنسز میں معاون اداکار جن سو کے کردار کے لیے ان کی خوب شہرت ہوئی اور یہیں سے انھوں نے ترقی کی منزلیں طے کرنا شروع کیں۔یہ سلسلہ تائیوانی لکھاری چیونگ یاو کی تحریروں پر مبنی تھا۔[16] تائیوانی اداکارہ لیان لیو نے اس سلسلہ کے لیے انھیں نامزد کیا تھا۔[17] اس کے بعد فان کے چین میں خوب شہرت حاصل کی۔[18] پھر فان نے شیونگ یاو کی کمپنی کے ساتھ 8 سال کا قرار کر لیا۔

2000ء-2006ء

ترمیم
 
14 مئی 2014ء کو ایکس مین کے لانچ کے موقع پر

2000ء میں فان نے برعظیم چین کے آرٹسٹ مینج ر وینگ جنگوا کی کمپنی کے ساتھ 6 سال کا قرار کیا اور کئی ٹی وی سلسوں میں کام کیا جیسے ینگ جسٹس باو دوم (2001ء)،[19] ویڈ پپل (2002ء)، [20] اور دی پراؤڈ ٹونز (2005ء)۔[21] 1999ء تا 2002ء کے دوران میں فان نے 17 ٹی وی سلسلوں میں کام کیا۔ اس دوران میں وہ فلموں میں کام کرتی رہیں، سیل فون (چینی فلم) ان کی کافی مقبول اور سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔[22][23] اس کے لیے ان کو بہترین اداراہ کا انعام بھی ملا۔[24] اس کے علاوہ انھوں نے دی لائن رورز (2002ء)، دی ٹون ایفیکٹ دوم (2004ء)، اے چائینیز ٹال اسٹوری (2005ء) اور ا بیٹل آف وٹز (2006ء) قابل ذکر ہیں۔[25]

2007ء-2010ء

ترمیم

فان اپنے ایک اسٹودیو کا افتتاح کیا اور 2007ء میں انھوں 7 فلموں میں کام کیا اور ان کی فلم دی میٹرومونی کے لیے انھیں بہترین اداکارہ کا اعزاز ملا۔[26] 2008ء میں انھوں نے ہوایرؤ ضلع، بیجنگ میں فنون لطیفہ کا ایک اسکول کھولا اور اس کی پرنسپل بنیں۔ اسی سال ان کے اسٹوڈیو نے پہلا ٹی وی سلسلہ بنایا۔ 2009ء میں اسٹوڈیو نے دی لاسٹ نائٹ آف میڈیم چن جیسا مقبول ٹی وی سلسلہ لانچ کیا۔ 2010ء میں شین کائگ کی تاریخی فلم سیکری فائز میں اداکاری کی۔ انھوں نے کہا تھا کہ انھوں اس کو فلم کو اس لیے منتخب کیا ہے کیونکہ وہ شہزادی شوانگ جی کی ہمت اور ان کی مادری محبت کی بہت قدر کرتی ہیں۔[27]

2011ء-2014ء

ترمیم

2011ء میں انھوں نے مارشل آرٹ فلم شاولن میں کام کیا جس میں جیکی چین کے ساتھ وہ لیڈ رول میں تھیں۔ دوسری فلم دی فاؤنڈیشن آف ا پارٹی تھی اور دونوں فلمیں چینی کمیونسٹ پارٹی کے 90 سال پورے ہونے کی خوشی میں بنائی تھیں۔[28][29] اسی سال انھوں نے فرانسیسی فلم اسٹریچ میں کام کیا اورجنوبی کوریا کی فلم مائی وے بھی اسی سال آئی۔[30] 2012ء کے نصف اول میں پیرس میں وہ کئی فیشن شو میں شریک ہوئیں۔[31][32][33][34] اسی سال ان کو فوربس نے چینی مشہور شخصیات کی فہرست میں تیسرا مقام دیا تھا۔[35]

2015ء تا حال

ترمیم

2015ء میں ان کو چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کی جانب سے امیزنگ چائنیز میں جج بننے کا موقع ملا۔[36][37] ہدایت کار لی یو کے ساتھ انھوں چوتھی فلم ایول سنس وی لو کی۔[38] اسی سال کو فوربس نے چین کی چوتھے نمبر کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہونے کا درجہ دیا۔[39] 2017ء میں سال کی سو سب سے با اثر شخصیات میں ٹائم ان کو جگہ دے کر انھیں اعزاز سے نوازا۔کان فلم فیسٹیول میں انھیں جج بننے کا موقع ملا۔[40] اسی سال انھوں نے اسکائی ہنٹر فلم میں کام کیا۔[41] 2018ء میں انھوں نے پرفیکٹ بلیو میں اداکاری کی۔[42] ان کو کئی برانڈوں کا برانڈ امبیسڈر بنایا گیا جیسے ری فے کیئر ٹولز، [43] دی بیئرز، [44] کنگ پاور، [45] اور موں بلاں۔[46]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Deutsche Synchronkartei actor ID: https://www.synchronkartei.de/darsteller/83808 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
  2. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/178252131
  3. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0159403 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  4. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/19e62fde-cab5-4d3f-a9f7-522893e14b28 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
  5. Russell Flannery (6 May 2014)۔ "Actress Fan Bingbing Repeats At No. 1 On New Forbes China Celebrity List"۔ Forbes 
  6. "Actress Fan Bingbing Repeats For A Third Year Atop New Forbes China Celebrity List"۔ فوربس (جریدہ)۔ 13 May 2015 
  7. Russell Flannery (22 September 2017)۔ "Actress Fan Bingbing Tops New Forbes China Celebrity List"۔ Forbes 
  8. Fajr Muhammad (5 March 2012)۔ "Style Icon: Fan Bingbing"۔ stylishthought.com۔ 13 جون 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  9. Sun Peng (14 October 2010)۔ "Behind the Scenes with Fan Bingbing"۔ China Daily (بزبان چینی) 
  10. Leo Lewis (15 September 2012)۔ "Why 550 million women want what she's got"۔ لندن ٹائمز 
  11. "新任时尚偶像范冰冰横扫巴黎时装周 火红造型引围观"۔ Phoenix New Media (بزبان چینی)۔ 9 March 2011 
  12. "'I was in pain and agony': Fan Bingbing speaks out after secret detention"۔ South China Morning Post (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2018 
  13. "Chinese actress Fan Bingbing released from secret detention, told to pay US$130 million for tax offences - Asean Plus | The Star Online"۔ www.thestar.com.my۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2018 
  14. "上海师范大学谢晋影视艺术学院简介"۔ Xin Jin Film and Television Art College of Shanghai Normal University (بزبان چینی)۔ 05 اگست 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2010 
  15. "范冰冰报恩邀刘雪华演创业作 曝当年本该演紫薇"۔ Sohu (بزبان چینی)۔ 19 August 2007 
  16. "范冰冰:刘雪华把我推荐给琼瑶"۔ eastday.com (بزبان چینی)۔ 22 April 2003۔ 24 دسمبر 2004 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2019 
  17. "红遍两岸三地的格格戏《还珠格格》"۔ ent.hunantv.com (بزبان چینی)۔ 28 September 2008 
  18. "范冰冰曾花20万买自由 单方面与琼瑶公司解约"۔ ifeng.com (بزبان چینی)۔ 17 January 2008 
  19. "宋佳范冰冰加盟 《尘埃落定》主演锁定"۔ Sina (بزبان چینی)۔ 30 January 2002 
  20. "《小鱼儿与花无缺》热翻天 范冰冰版铁心兰大火"۔ Sina (بزبان چینی)۔ 7 June 2005 
  21. ""最大赢家"范冰冰:借《手机》成功转型"۔ Sina (بزبان چینی)۔ 10 December 2003 
  22. ""Cell Phone" Top Box Office Movie in 2003"۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل۔ 15 November 2004 
  23. "The 24th Golden Rooster and Hundred Flowers awards"۔ Sohu۔ 20 September 2004۔ 17 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2019 
  24. "24th Golden Rooster Awards nomination list"۔ Sina (بزبان چینی)۔ 21 August 2004 
  25. "12th Golden Bauhinia Awards Nominations"۔ China.com (بزبان چینی)۔ 17 August 2007۔ 21 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2019 
  26. "Fan received the Best actress Award at the 4th Eurasia International film festival"۔ Sina (بزبان چینی)۔ 9 October 2007 
  27. "Fan Bingbing believes in 'Buddha Mountain'"۔ China Daily۔ 1 March 2011 
  28. "Characters at Founding of a Party"۔ CCTV۔ 24 June 2011۔ 11 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2019 
  29. "Un certain regard"۔ The Global Times۔ 27 October 2013۔ 07 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2019 
  30. "Fan Bingbing and Jang Dong-gun promote 'My Way'"۔ China.org.cn۔ 16 May 2011 
  31. "Fan Bingbing in Salvatore Ferragamo"۔ tomandlorenzo.com۔ 13 June 2012۔ 15 جون 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  32. "The Fan Bingbing Sensation"۔ Vanity Fair۔ 25 July 2012 
  33. "Milla Jovovich and Fan Bingbing compete for Pierce Brosnan's attention at Paris fashion show"۔ Daily Mail۔ 3 July 2012 
  34. "L'oreal Paris Ambassadors at Cannes 2012 Red Carpet : Fan Bingbing"۔ corallista.com۔ 23 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2012 
  35. "Fan Bingbing Promotes "Double Xposure" in Beijing"۔ Chinese Films۔ 18 July 2012۔ 17 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2019 
  36. "《挑战者联盟》开播 明星化身出租车司机- 范冰冰变绿巨人徒手推汽"۔ NetEase (بزبان چینی)۔ 12 September 2015۔ 22 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2019 
  37. "'Ever Since We Love' debuts at film festival in Beijing"۔ The Global Times۔ 8 April 2015 
  38. "1st Berlin Chinese Film Festival"۔ CNC News۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2017 
  39. "Cannes: Fan Bingbing Joins Jackie Chan Action Comedy 'Skiptrace'"۔ The Hollywood Reporter۔ 5 June 2016 
  40. "ReFa Names Chinese Actress Fan Bingbing as Global Ambassador"۔ ReFa USA۔ 10 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2018 
  41. "Introducing Fan Bingbing"۔ De Beers Official Website۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2018 
  42. "King Power flexes star power"۔ The Nation۔ 3 February 2018۔ 10 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2018 
  43. "Montblanc Names Fan Bing Bing as Global Ambassador"۔ WWD۔ 26 April 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2018 
  44. "Fan Bingbing and Li Chen admit they are dating"۔ China Daily۔ 31 May 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2017 
  45. "Video of Li Chen's proposal to Fan Bingbing goes viral"۔ The Straits Times (بزبان انگریزی)۔ 20 September 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2017 
  46. "Fan Bingbing: My brother is doing well on his own"۔ Yahoo۔ 13 March 2018