فرحت اللہ بابر
فرحت اللہ بابر، ایک پاکستانی سیاست دان، انجینئر اور سابق سینیٹر ہیں۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹیکے ایک اہم رکن ہیں، پارٹی کے ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ [1] وہ پشتون تحفظ موومنٹ کے حامی ہیں۔
فرحت اللہ بابر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20ویں صدی پشاور |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور جامعۂ پشاور |
پیشہ | سول انجیئنر ، انجینئر ، سیاست دان |
درستی - ترمیم |
پس منظر اور پیشہ ورانہ کیریئر
ترمیمبابر کرامت اللہ خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ [2] انھوں نے انجینئرنگ کے ساتھ گریجویشن کیا۔ 1965 میں پشاور یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں ایم اے کیا۔ [3] [2] 1963 میں انھوں نے پشتو میں کورس مکمل کیا اور بعد ازاں 1981 میں فرانسیسی زبان کا کورس کیا۔ [3] بابر ایک کیمیکل انجینئر کے طور پر کام کرتے تھے۔ وہ 1983 سے 1994 تک پاکستان انجینئرنگ کونسل کے صدر رہے اور کچھ عرصہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن میں بھی کام کیا۔ انھوں نے ریاض میں مقیم رائل سعودی ایئر فورس کے ساتھ ٹرانس عربیہ پروجیکٹ میں منیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ [3]
سیاسی کیریئر
ترمیمبابر نے 1990 کی دہائی میں بے نظیر بھٹو کے بطور ترجمان اور تقریری مصنف کے طور پر خدمات انجام دیں۔ [3] بعد میں، انھوں نے آصف علی زرداری کے پریس سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، جب وہ 2008 میں پاکستان کے صدر منتخب ہوئے تھے ۔ اس تقرری سے قبل، بابر 2003 اور 2006 کے درمیان پی پی پی سے سینیٹ آف پاکستان کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ [3] انھوں نے 2012 سے 2018 تک سینیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں [2] ان کا شمار پیپلز پارٹی کی قیادت میں ایک سینئر رکن کے طور پر کیا جاتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Abubakar Siddique (2014)۔ The Pashtun Question: The Unresolved Key to the Future of Pakistan and Afghanistan۔ Hurst۔ ص 108–۔ ISBN:978-1-84904-292-5
- ^ ا ب پ "Farhatullah Babar"۔ Senate of Pakistan۔ 2020۔ 2017-07-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-05-18
- ^ ا ب پ ت ٹ "Farhatullah Babar"۔ Senate of Pakistan۔ 2011-06-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-05-18