فرڈیننڈ میگلان
فرڈیننڈ میگلان (انگریزی: Ferdinand Magellan، پرتگالی: Fernão de Magalhães، ہسپانوی: Fernando or Hernando de Magallanes) (پیدائش: موسم بہار 1480ء – وفات: 27 اپریل 1521ء) ایک پرتگیزی بحری مہم جو اور جستجو گر تھے جو ہسپانیہ کے لیے خدمات انجام دیتے تھے۔ آپ دنیا کے گرد چکر لگانے کی پہلی کامیاب کوشش کے قائد تھے، البتہ مغرب کی سمت اپنے آخری بحری سفر کو مکمل نہ کر سکے اور فلپائن میں جنگ مکتان میں مارے گئے۔ تاہم آپ تمام خطوط طول بلد کو عبور کرنے والے اولین افراد میں سے ایک تھے۔
فرڈیننڈ میگلان | |
---|---|
(پرتگالی میں: Fernão de Magalhães) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1480 Sabrosa، Trás-os-Montes e Alto Douro، پرتگال |
وفات | اپریل 27، 1521ء (عمر 40–41) Kingdom of Mactan (now Mactan, فلپائن) |
وجہ وفات | لڑائی میں مارا گیا |
طرز وفات | قتل |
قومیت | پرتگالی |
عملی زندگی | |
پیشہ | مہم جو ، ملاح [1] |
پیشہ ورانہ زبان | اطالوی ، پرتگالی [2]، ہسپانوی |
وجہ شہرت | The first circumnavigation of the Earth, from Europe to East, and to West; for the first expedition from Europe to Asia by the West; and for captaining the first expedition across the Atlantic Ocean to the Strait of Magellan and across the Pacific Ocean |
عسکری خدمات | |
وفاداری | سلطنت ہسپانیہ |
عہدہ | کپتان |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
بحر الکاہل کو گہری خاموشی کے باعث "کاہل" کا نام میگلان ہی نے دیا تھا جو 28 نومبر 1520ء کو اس سمندر میں پہنچے تھے۔ وہ جنوبی امریکا کے انتہائی جنوبی حصے تیرا دیل فیگو تک پہنچنے والے پہلے یورپی تھے اور یہاں واقع آبنائے میگلان ان ہی کے نام سے موسوم ہے۔ وہ فلپائن کی سرزمین پر اترنے والے اور وہاں کے مقامی افراد سے ملنے والے بھی پہلے یورپی تھے۔
حقیقتاً میگلان کا مقصد دنیا کے گرد چکر لگانا نہیں تھا بلکہ ہسپانوی جہازوں کو انڈونیشیا کے جزائر ملوک (جنہیں جزائر مصالحہ بھی کہا جاتا ہے) تک جانے کے لیے ایک محفوظ راستہ تلاش کر کے دینا تھا۔ تاہم میگلان کے مارے جانے کے بعد یہ ان کے نائب ہوان سباستیان الکانو کا فیصلہ تھا کہ مغرب کی جانب سفر جاری رکھا جائے اور پوری دنیا کے گرد چکر لگایا جائے۔
دنیا کے گرد چکر کاٹنے کے لیے ان کے ساتھ جانے والے 237 یا 270 کے عملے کے اراکین میں سے محض 17 ہسپانیہ واپس پہنچ سکے تاہم وہ چکر لگانے میں کامیاب ہوئے۔ ان واپس آنے والے مہم جوؤں کی قیادت الکانو کر رہے تھے جنھوں نے میگلان کی موت کے بعد مہم کی قیادت سنبھالی تھی۔
تقریباً 232 ہسپانوی، پرتگیزی، اطالوی، فرانسیسی، انگریز اور جرمن جہاز راں اس مہم کے دوران میگلان کے ساتھ مارے گئے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://read.dukeupress.edu/hahr/article/51/2/313/152610/Magellan-Historiography — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اکتوبر 2023
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11935241t — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ