فرہنگ اصطلاحات حیاتیات
حیاتیاتی اصطلاحات کی فرہنگ دراصل حیاتیات، اس کی ذیلی شاخوں اور متعلقہ شعبہ جات کی تعریفوں کی ایک فہرست ہے۔
A
ترمیم- amino acid – امائنو تیزاب : وہ کیمیائی مرکبات جو لحمیات(proteins) کے ہضم ہونے سے پیدا ہوں
- amylase – امائی لیز : نشاشتے کو ہضم کرنے والا خامرہ (enzyme)۔
- inspiration – ہوا کشی : ہوا کا باہر سے پھیپھڑوں میں داخل ہونا۔
- invertiberates – غیر فقاریہ\غیر فقاریہ جانور : جانوروں کا گروہ جس میں ریڑھ کی ہڈی نہیں ہوتی۔(فقرہ کا مطلب مُہرہ یا ریڑھ کی ہڈی کا کڑاہے)
- athlete's foot – داد\پا انگشتی خارش : پھپھوندی(اُلّی) سے پیدا ہونے والی جلدی بیماری جس سے انگلیوں کے درمیان خارش ہوتی ہے اور کٹاؤ یا زخم ہو جاتے ہیں۔
- AIDS – ایڈز : یہ بیماری وائرس کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور انسان میں بیماریوں کے خلاف فطری مزاحمت ختم کر دیتی ہے۔یہ انگریزی الفاظ (ACQUIRED IMMUNO DEFICIENCY SYNDROME) کا مخفف ہے۔
- adenine – ایڈی نائن : پیورین سے اخذ کردہ مادہ جو تمام زندہ انسانی بافتوں میں پایا جاتا ہے اور RNA اور DNA کی بنیاد ہے۔
- aerobe – ہوا باش : ہوا میں جینے والا جرثومہ۔
- aerobic respiration – ہوائی تنفّس : وہ عملِ تنفس جو آزاد آکسیجن کی موجودگی میں انجام پاتا ہے۔ اسے مساوات سے اس طرح ظاہر کیا جاتا ہے۔
گلوکوز+آکسیجن= کاربن ڈائی آکسائیڈ +پانی+توانائی
- ecology – ماحولیات : جانداروں کے اپنے اور ماحول کے مابین تعلق کا مطالعہ۔
- alveoli – پھیپھڑی تھیلیاں : پھیپھڑوں کی خوردبینی تھیلیاں جہاں گیسوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔
- amphibians – جل تھلیے : ایسے جانور جو خشکی اور تری دونوں جگہوں پر رہتے ہیں۔
- anaerobic respiration – تنفسِ لاہوائی : آکسیجن کی غیر موجودگی میں کیمیائی طریقے سے غذا کی توڑ پھوڑ
- antheridium – زردانک : زردان میں بننے والی زردانے۔
- antibiotics – جراثیم کُش : جراثیموں کو مارنے والے مادے (ادویات)۔
- angiosperms – در تخمیے/در تخمی پودے\نہاں تخمی پودے : وہ پودے جن کے بیج پھل کے اندر ہوتے ہیں یا تمام پھولدار پودے۔
- archegonium – مادان : پودے کا مادہ تولیدی حصہ۔
- abiogenesis – غیر صنفی نظریہ : جانداروں کا بے جان چیزوں سے پیدا ہونے کا نظریہ۔
- autotrough plants – خود کفیل پودے : اپنی خوراک تیار کرنے میں خود کفیل پودے (غیر نامیاتی چیزوں سے اپنی ضرورت کے مطابق نامیاتی اجزاء تیار کرنے والے پودے)
- alternation of generation – تبادلہ نسل : پودوں کے دورِ زندگی میں کثیر خلوی غیر جنسی تخم کا کثیر خلوی زواجی تخم میں تبادلہ۔
- adino diphosphate – ایڈینو ڈائی فاسفیٹ : ایک خمیر جو شکر باشی کے عمل میں خلیے کے ذریعے انتقالِ توانائی میں بہت اہم ہے۔
B
ترمیم- binary fission – دو پارگی : یک خلوی جاندار کا ایک سے دو میں تقسیم ہونا۔
- bifacial leaf – دو رخی پتا : ایسا پتا جس کی بالائی اور زیریں سطح مختلف ہو۔
- binomial nomenclature – دو اسمی نظامِ تسمیہ\دو رکنی نظامِ تسمیہ\دو اسمی نظامِ اسم بندی : جانداروں کی کسی نوع کو
دو الفاظ پر مشتمل نام دینا۔
- – حیاتی ٹیکنالوجی/حیاتیاتی ٹیکنالوجی : زندہ اجسام اور ان سے حاصل ہونے والے مادوں کے لیے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی۔
- bioeconomics – حیاتی معاشیات/حیاتیاتی معاشیات : جانداروں کا اقتصادی اور معاشی حوالے سے مطالعہ۔
- biogenesis – نظریہ حیاتِ مسلسل/حیات از حیات کا نظریہ : جانداروں کا جانداروں سے ہی پیدا ہونے کا نظریہ۔
- biochemistry – حیاتی کیمیا\حیاتیاتی کیمیا : جانداروں میں کیمیائی عوامل کا مطالعہ۔
- biology – حیاتیات : جاندار اشیاء کا مطالعہ
- biometry – حیاتی پیمائش\حیاتیاتی پیمائش : جانداروں پر تجربات سے حاصل ہونے والے نتائج کا شماریاتی تجزیہ۔
- bronchi – قصبی نالیاں : پھیپھڑوں میں ٹریکیا کی چھوٹی نالیاں۔
C
ترمیم- cell biology – خلوی حیاتیات : خلیے کے مختلف حصوں کی ساخت اور افعال کا مطالعہ۔
- cell membrane – خلوی جھلی : پودوں اور جانوروں کے خلمائع (cytoplasm) کے گرد پائی جانے والی نیم سرائت پزیر جھلی۔
- cell wall – خلوی دیوار : خلوی دیوار ایک سخت اور غیر لچکدار تہ جو خلیہ کا احاطہ کرتی ہے، خلوی جھلی سے باہر واقع ہوتی ہے۔ خلوی دیوار خلیہ کی ساخت کو سہارا اور تحفظ فراہم کرتی ہے۔یہ دیوار مقطار کی طرح کام کرتی ہے۔ جب پانی خلیہ کے اندر داخل ہوتا ہے تو خلوی دیوار خلیہ کو زیادہ پھیلاؤ سے بچاتی ہے۔ خلوی دیوار نباتاتی، بیکٹیریا اور الجی وغیرہ کے خلیات کے باہر پائی جاتی ہے۔ جبکہ تمام جانور اور زیادہ تر پروٹیسٹ (یک خلوی جاندار) کے خلیہ کے گرد خلوی دیوار نہیں ہوتی.
مختلف نوع کے جانداروں میں خلوی دیوار مختف مواد سے بنا ہوتا ہے۔ نباتات میں خلوی دیوار کا مضبوط تیرین حصہ ایک کثیر ترکیبی کاربو ہائیڈریٹ ہے جسے سیلیولوز کہتے ہیں۔ بیکٹیریا میں خلوی دیوار پیپٹیڈوگلائیکان سے بنی ہوتی ہے.
- cellular respiration – خلوی تنفس : خلیے کا آکسیجن جذب کر کے غذا ہضم کرنا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنا۔
- coelom – شکمک/معدہ ء صغیر : جانوروں کی میان ادمہ (mesoderm) کی دو تہوں کے درمیان بننے والا جوف۔
- coelentron – جوفِ خلیہ : کثیر خلوی جانوروں کے جسم میں موجود جوف (cavity)
- coenocyte – کثیر نیوکلیائی خلیہ : ایک کثیر نیوکلیائی خلمائع جو ایک ہی خلوی دیوار میں محیط ہو ۔ کائی اور پھپھوندی کے خلیات میں ایسا ہوتا ہے۔
- chlorophyll – سبزینہ/خضرہ : پودوں کے پتوں میں موجود سبز مادہ جو شمسی توانائی جذب کر کے خوراک بناتا ہے۔
- compound leaf – مرکب پتا : ایسا پتا جس کا پنجہء برگ چھوٹی چھوٹی پتیوں پر مشتمل ہو۔
D
ترمیم- dorsal nervous system – ظہری اعصابی نظام/بالائی اعصابی نظام : جسم کے بالائی حصے میں موجود اعصابی نظام۔
- dicot – دو دالہ : ایسے پودے جن کی بیج کی دو دالیں بنتی ہیں۔
- deamination – ازالہ امونیا : جگر میں امائنو ایسڈ کی شکستگی اور یوریا بننے کا عمل یا امائنو ایسڈ کا ریزہ ریزہ ہو کر پیشاب کی شکل میں باہر نکلنا۔
- deduction – استخراج : مفروضے کی بنیاد پراخذ کیے جانے والے منطقی نتائج۔
E
ترمیم- embryology – جنینیات/علم الجنین : میڈیکل سائنس کی وہ شاخ جو ماں کے رحم میں پرورش پانے والے جنین کی مکمل نشو و نما اور تکمیل کا مطالعہ کرتی ہے۔
- expiration – دم بر کشی/اخراجِ نفس : پھیپھڑوں سے ہوا کا باہر نکالنا۔
- embryophytes – جنین پودا : کثیر خلوی محفوظ جنین سے بننے والے پودے
- embryo – جنین : کثیر خلوی جاندار کی ابتدائی غیر مکمل شکل۔
- eukaryotic – حقیقی المرکز : وہ جاندار جن کے خلیات میں باقاعدہ مرکزہ اور جھلی پائی جاتی ہو۔
F
ترمیم- frond – عضوِ برگی : وہ ورق نما عضو جو بعض بے پھول فرن اور گھاس میں شاخ اور پتوں کے جوڑ پر پیدا ہو جاتا ہے۔
- fermentation – تخمیر : خمیر بننے کا عمل
- fossils – رکازات/گنجور/حیوانی باقیات : جانداروں کے مرنے کے بعد چٹانوں میں ان کے محفوظ شدہ حصے یا نقوش۔
- fatty acid – شحمی ترشہ/چربیلا تیزاب : تری یا چربیلے مادوں کے ہضم ہونے سے بننے والے یمیائی مرکبات۔
G
ترمیم- gamete – زواجہ : مخصوص جنسی تولیدی خلیے۔
- gametophyte – زواجی پودا/زواجی نسل : نسل تبدیل کرنے والے پودے جو لون جسیموں (chromosomes) کے اکہرے سیٹ والی نسل کے لیے زواجے (gametes) پیدا کرتے ہوں۔
H
ترمیم- hypothesis – مفروضہ : (): کسی سائنسی مسئلے کا ممکنہ حل جس کی سائنسی طریقے سے وضاحت کی جا سکے۔
- hibernation – سرمائی خوابیدگی\پوشیدگی : ماحول کے درجہ حرارت میں شدید کمی کے باعث جانوروں کا بے حس و حرکت ہو جانا۔
- histology – نسیجیات : جانوروں کی نسیجوں اور بافتوں کا مطالعہ۔
- histoplasmosis – ہسٹوپلازماسس : پھپھوندی کی وجہ سے پیدا ہونے والی پھیپھڑوں کی ایک بیماری جس کے خش دانے (خشخاش جیسے دانے) عام طور پر پرندوں کے فاسد مادوں والی مٹی میں پائے جاتے ہیں۔
- holozoic – حیوانیتِ کاملہ/ہم حیوانیت : جانوروں میں خوراک کے پیچیدہ مادوں کو ہضم کر کے دوران سادہ مادوں میں تبدیل کر کے استعمال کرنا۔
- holophytic nutrition – کامل نباتاتی غذا : پودوں میں سادہ مادوں سے خوراک کی تالیف۔
- hetrocyst – کیسہء مختلف : نیلی سبز کائی کے موٹے خول والے بڑے خلیے جو نائٹروجن کی تثبیت (fixation) میں مدد دیتے ہیں۔
- homologous organs – ہم اصل اعضاء : ایسے اعضاء جن کی بنیادی اندرونی ساخت ایک جیسی اور بیضہ سے ابتدا مشترک ہو۔
I
ترمیم- infectious diseases – متعدی بیماریاں : بیماری کا ایک جاندار سے دوسرے جاندار تک مختلف ذرائع سے پھیلنا
K
ترمیم- keel – کیل : پرندوں میں سینے کی ہڈی کے پاس موجود تکونی ہڈی۔
L
ترمیم- laryngitis – ورمِ حنجرہ/حنجرہ کی سوزش : حجنرہ یا خانہء صوت میں سوزش۔
- lichens – لائکنز : کائی اور پھپھوندی کے امتزاج سے بننے والے جاندار جن سے دونوں کو باہمی فائدہ پہنچے۔ پھپھوندی کو پودوں کی تیار شدہ خوراک ملتی ہے جبکہ کائی کو حفاظت اور پانی حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
- lignin – خَشبین/مادہء چوب : ایک نامیاتی مرکب جو پودوں کے اندر خلوی دیوار میں جمع ہو کر اس کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔
- lenticels – عدسی مسام : پرانے تنوں اور جڑوں میں عدسہ نما مسام جن سے گیسوں کا تبادلہ ہوتا ہے یا چوبی تنے کی چھال میں موجود مسام۔
M
ترمیم- malignant cancer – مہلک سرطان : شدید اور پھیلنے والا سرطان۔
- Morphology - علم اشکال الاعضا / شکلیات / صوریات : جانداروں کی شکل و صورت اور ساخت کا مطالعہ۔ / اعضا کے افعال ووظائف سے قطع نظر کرتے ہوئے حیوانات اور نباتات کی شکل اور ساخت کا مطالعہ۔
- mitosis – خیطیت : خلیے کے مرکزے کی تقسیم کا ایک طریقہ جس میں لون جسیموں (کروموسومز( کے دھاگوں کی نقل اور علیحدگی یوں ہوتی ہے کہ نئے بننے والے خلیوں کے دونوں دختری مرکزوں کے لون جسیمے اپنے والدین مرکزے سے ہو بہو مشابہ ہوتے ہیں۔باالواسطہ تقسیم بِلاراست تَقسیم ۔ خُلیوں کی عام تقسیم ۔ خُلیَہ کی تَقسیم کا طَریقَہ جو غَیر تولیدی خُلیوں میں ہوتا ہے ۔ ایک سے دو خُلیے بَنتے ہَیں اور کَروموسوم کی تَعداد پہلی جَیسی ہی رہتی ہے
•بالواسطہ تقسیمی آلہ(mitotic apparatus):اس کے ذریعے خلیے کی تقسیم کے دوران تکلہ نما ساخت وجود میں آتی ہے۔ •حلقوی یا قطعاتی تقسیم(metameric segmentation): جسم کی بیرونی اور اندرونی طور پر قطعوں میں تقسیم۔ •یک تفاعل در تخمی پودے (monocot angiosperm):ایسے پودے جن کا بیج ایک تفاعل ہو اور بیج پھل کے اندر بنے جیسے سیب وغیرہ۔
- meiosis – تخفیفی تقسیم : اس عمل میں خلیے کی تقسیم کے دوران لون دانوں (chromosomes) کی تعداد آدھی رہ جاتی ہے۔
- metamorphoses – دگر شکلیت/کایا پلٹ : جانور کا انڈے سے بالغ حالت تک پہنچنے کے دوران مختلف حالتوں سے گذرنا۔
- mitochondria – خیطی ریزہ : اکثر تولیدی خلیوں میں پایا جانے والا جسیمہ جس میں تنفس اور توانائی کی پیدائش کے لیے خامرے (enzymes) موجود ہوتے ہیں۔
P
ترمیم- prokaryotic cells – بدائی المرکز خلیے/مجازی المرکز خلیے : ایسے خلیات جن میں با قاعدہ جھلی دار مرکزہ نہ ہو ۔ یک خلوی جانداروں میں ایسے خلیات ہوتے ہیں۔
- paleontology – رکازیات/علمِ رکازیات/علم رکاز/حیاتیاتی باقیات : جانداروں کی باقیات کا مطالعہ
- peristalsis – لہریہ حرکت :بخوراک کی نالی کے عضلات کی لہرے دار حرکت جس میں یہ عضلات لہری انداز سے سکڑتے اور پھیلتے ہیں۔
- pleurisy – ذات الجَنب/جرسام/پسلی کا درد : پھیپھڑوں کے گرد پلوری جھلی کی سوزش۔
- thallus – تالوس/اُشنہ/ٹُنڈ : نباتاتی جسم جس میں جڑ، تنے اور پتے کی تمیز نہ کی جا سکے۔ جیسے تالوسی پودا
- thallophytes – تالوسی پودے : کائیوں اور پھپھوندیوں پر مشتمل سادہ جانداروں کا گروہ۔
- pteridophytes – بے تخمیے/کرفیہ پودے : بغیر پھولوں یا بغیر بیجوں والے پودے۔
- prothallus – سرخسی زواجی پودا : بعض نباتاتی انواع خصوصاً سرخسوں (ferns) کا گمٹے دار یا زواجی پودا۔
- pyrenoids – گٹھلک(چھوٹی گٹھلی نما ساخت) : کائی کے سبزک (chloroplast) میں نشاستہ جمع کرنے والی گٹھلی نما ساختیں۔
- protests – یک خلوی عضویے : یک خلوی یا سادہ کثیر خلوی حقیقی المرکز (prokaryotic)جاندار۔
- protein – لحمیہ : ایسے پیچیدہ کیمیائی مرکبات کی ایک قسم جو زندہ مادے کے لازمی اجزائے ترکیبی کی شکل میں پائے جاتے ہیں۔
R
ترمیم- ribosome – ربو سوم : لحمیات کی تیاری میں کردار ادا کرنے والے عضویے۔
- rhizoids – بیخچے : سرخسی (فرن) پودوں میں جڑوں کے طور پر استعمال ہونے والے ساختے۔
- ring worm – داد : پھپھوندی سے پیدا ہونے والی ایک جلدی بیماری جس میں پھپھوندی درمیاں سے باہر کی جانب دائرے کی شکل میں پھیلتی ہے۔
- rachis – پَت ڈنڈی : مرکب پتے کی ڈنڈی جس کے اطراف پتے لگے ہوتے ہیں۔
T
ترمیم- tendril – بیل ڈورا : کمزور تنے والے پودے میں لمبی تار جیسی لپٹنے والی ساختیں جو بیل کو سہاروں پر چڑھنے میں مدد دیتی ہیں۔
- tracheal tubes – تنفسی نالیاں : حشرات میں باریک تنفسی نالیوں کا جال۔
- tube feet – نال پائے : ستارہ مچھلی کے زیریں جانب چھوٹی چھوٹی نالیاں جو اسے چلنے پھرنے میں مدد دیتی ہیں۔