قاسم رضوی
ریاست حیدرآباد کے سیاستدان
قاسم رضوی (پیدائش: 17 جولائی 1902ء - پیدائش: 15 جنوری 1970ء) ریاست حیدرآباد کے ایک سیاست دان تھے۔ وہ 17 جولائی 1902ء کو آگرہ اور اودھ کے متحدہ صوبے میں پیدا ہوئے۔[1][2] علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ تعلیم مکمل ہونے کے بعد ریاست حیدرآباد منتقل ہو گئے۔ لاتور، ضلع عثمان آباد میں وکالت کی ابتدا کی۔ وہ دسمبر 1946ء سے 1948ء میں ریاست کے الحاق تک مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے صدر رہے۔ وہ ریاست میں رضاکار ملیشیا کے بانی بھی تھے۔[3] بھارتی فوج کی جانب سے آپریشن پولو کے بعد گرفتار کر لیے گئے اور 1948ء سے 1957ء تک جیل میں قید رہے۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد 48 گھنٹوں کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے۔ 15 جنوری 1970ء میں کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے۔
قاسم رضوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 جولائی 1902ء لکھنؤ ، اتر پردیش ، برطانوی ہند |
وفات | 15 جنوری 1970ء (68 سال) کراچی ، پاکستان |
مدفن | پاپوش نگر قبرستان |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | علی گڑھ مسلم یونیورسٹی |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Raghavan, War and Peace in Modern India 2010, p. 69.
- ↑ Syed Qasim Husain Rizvi, Geni database, 20 January 2015.
- ↑ "This day, that year: How Hyderabad became a part of the union of India"