ملابار
ملَبار (مالابار) (Malabar) جنوبی ہند کی ریاست کیرالا کے شمالی علاقہ ہے جو مغربی گھاٹیوں اور بحیرۂ عرب کے درمیان واقع ہے۔ اس خطے میں کیرلا کے 6 شمالی اضلاع ۔۔ کاسرگوڈ، کنور، کوژیکوڈ، وایاناڈ، ملا پُرم اور پالاکاڈ ۔۔ شامل ہیں۔ شہر کوژیکوڈ ملابار کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔
മലബാര് | |
---|---|
خطہ | |
سرکاری نام | |
دریائے کوراپوژا ، داخلۂ شمالی ملابار دریائے کوراپوژا ، داخلۂ شمالی ملابار | |
کیرلا میں ملابار خطّہ | |
ملک | بھارت |
ریاست | کیرالا |
• کثافت | 816/کلومیٹر2 (2,110/میل مربع) |
زبانیں | |
• دفتری | ملیالم، انگریزی |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30) |
آیزو 3166 رمز | ISO 3166-2:IN |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | KL-09 to KL-14,KL-18,KL-49 to KL-60,KL-65 and KL-70 to KL-73 |
اضلاع کے اعداد | 6 (کاسرگوڈ ، کنور، وائےناڈ، کالی کٹ ، ملاپورم ، پالاکاڈ ) |
عظیم ترین شہر | کالی کٹ |
خواندگی | 91.74% |
موسم | Tropical (Köppen) |
نام
ترمیمزمانۂ وسط میں کیرلا عام طور پر ملابار کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اور پورے جنوب مغربی ساحل ملابار ساحل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ملابار ملیالم اور تمل کے الفاظ 'مَلا' یعنی پہاڑ اور 'وارم' یعنی علاقہ ہیں۔
تاریخ
ترمیمپرانے زمانے میں ملابار مختلف دیسی حکومتوں کے ماتحت تھا۔ ان میں کالیکٹ کی زمورن سلطنت، کنور کی کولاتیری اور چیراکل سلطنتیں وغیرہ اہم ہیں۔ ٹیپو سلطان کی کیرلا میں آمد سے ملابار کو موجودہ شکل ملی ہے۔ اور کچھ عرصہ سلطنت میسور کے زیر حکومت رہا۔ 1773ء کی جنگ میسور کے بعد یہ علاقہ برطانوی راج کے ماتحت آیا۔[1] اس زمانے میں ملابار مدراس پریذیڈنسی کا ایک ضلع رہا۔ 1956ء تک یہ مدراس پریذیڈنسی کا حصہ رہا ہے۔
زبان
ترمیمملابار میں عام طور ملیالم بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ بعض علاقوں میں اردو، کنڑا، تولو اور کونکنی بھی بولی جاتی ہیں۔