محمد عبد القیوم خان

پاکستانی سیاستدان
(مجاہد اول سے رجوع مکرر)

سردار محمد عبد القیوم خان آپ کا شمار تحریک آزاد کشمیر کے بانیوں میں ہوتا ہے، آپکو بھارتی فوج کے خلاف آزادی کی تحریک میں پہلی گولی چلانے کا اعزاز حاصل ہے۔ اسی لیے آپ کو مجاہد اول کا لقب دیا گیا۔ آپ کا تعلق مغل خاندان سے ہے۔آپ نے مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

محمد عبد القیوم خان
مناصب
آزاد کشمیر کا وزیر اعظم [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
29 جولا‎ئی 1991  – 29 جولا‎ئی 1996 
معلومات شخصیت
پیدائش 4 اپریل 1924ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع پونچھ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 10 جولا‎ئی 2015ء (91 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسلام آباد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ولادت

ترمیم

چار اپریل 1924ء میں آزاد کشمیر کے ایک قصبہ جولی چیڑموجودہ نام غازی آباد ضلع باغ میں پیدا ہوئے۔

حالات زندگی

ترمیم

سردار قیوم آزاد کشمیر کی سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کے سپریم لیڈر، صدر اور وزیر اعظم اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے والد تھے۔ 8سمبر1956 کو پہلی بار آزاد کشمیر صدر بنے اور تین بار یہ اعزاز حاصل رہا اور29جولائی 1991ء سے 31جون 1996ء تک آزاد کشمیر کے وزیر اعظم رہے ،لیکن 1957 سے ہی مسلم کانفرنس تاحیات ان ہی کے پاس رہی ۔ پاکستانی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا چئیرمین ،تین با ر آزاد کشمیر کا صدر ،ایک بار وزیر اعظم ،14بار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور تا حیات سپریم کمانڈر ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔ سردار عبد القیوم خان تنازع کشمیر اور خطہ کشمیر کی ایک ایسی زندہ تاریخ تھی جن کی مثال شائد ملے۔ دو دہائیوں میں دونوں جانب کے کشمیری دو ہی آدمیوں کا دل سے احترام کرتے تھے جن میں ایک محترم سید علی گیلانی اور دوسرے سردار عبد القیوم خان۔

وفات

ترمیم

سردار محمد عبد القیوم خان سابق صدر وزیر اعظم آزاد کشمیراور 10جولائی 2015ء کو 91سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. بنام: Muhammad Abdul Qayyum Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2022
  2. "مجاہد اول سردار عبد القیوم خان ۔۔۔۔ ایک روشن باب – Pak News Live | Pakistan's Urdu News | پاک نیوز لائیو"۔ 11 جولا‎ئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2017