محمد بن نایف
شہزادہ محمد بن نایف بن عبد العزیز سعودی عرب کے سابقہ ولی عہد ہیں۔ وہ 30 اگست 1958ء کو جدہ میں پیدا ہوئے۔۔ ان کے والد شہزادہ نایف بن عبد العزیز سعودی عرب کے وزیرداخلہ اور سابق ولی عہد تھے۔ شہزادہ محمد کی والدہ شہزادی الجوہرہ بنت عبد العزیز بن مساعد آل سعود کے نام سے مشہور ہیں۔ انھوں نے شہزای ریما بنت سلطان بن عبد العزیز آل سعود سے شادی کی۔ اس کے نتیجے میں ان کی دو بیٹیاں شہزادی سارہ اور شہزادی لولو ہیں۔
| |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(عربی میں: محمد بن نايف بن عبد العزيز آل سعود) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 30 اگست 1958ء (66 سال) جدہ |
||||||
شہریت | سعودی عرب | ||||||
والد | نائف بن عبدالعزیز آل سعود [1] | ||||||
بہن/بھائی | |||||||
خاندان | آل سعود | ||||||
مناصب | |||||||
نائب ولی عہد | |||||||
اختتام منصب 29 اپریل 2015 |
|||||||
| |||||||
ولی عہد سعودی عرب [2] | |||||||
برسر عہدہ 29 اپریل 2015 – 21 جون 2017 |
|||||||
دیگر معلومات | |||||||
پیشہ | سیاست دان ، وزیر | ||||||
مادری زبان | عربی | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | عربی | ||||||
اعزازات | |||||||
درستی - ترمیم |
تعلیم
ترمیمشہزادہ محمد نے ابتدائی، مڈل اور ہائی اسکول کی تعلیم ریاض سے حاصل کی۔ گریجویشن کے لیے وہ امریکا چلے گئے جہاں 1981ء میں سیاسیات میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔ وہ اندرون اور بیرون ملک کئی اعلٰی سطحی فوجی کورس بھی کیے جن میں حفاظتی امور اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تربیت حاصل کی۔
ادارہ جاتی رکنیت
ترمیمسعودی عرب کی پارلیمنٹ کی جانب سے انسداد منشیات کمیٹی کے قیام کے بعد سے اب تک شہزادہ محمد بن نایف کمیٹی کے مسلسل رکن چلے آ رہے ہیں۔۔ شاہی فرمان کے تحت انھیں 28 شوال 1430ء کوانہیں سعودی عرب کی اقتصادی کونسل کا مستقل رکن مقرر کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی وہ کئی اداروں کے رکن ہیں۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی
- ↑ بنام: Muhammad bin Nayef — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اگست 2022
- ↑ العزیز۔html سوانحی خاکہ: شہزادہ محمد بن نایف بن عبد العزیزسوانحی خاکہ: شہزادہ محمد بن نایف بن عبد العزیز[مردہ ربط]