محمد حسنین
محمد حسنین کی پیدائش بھارتی کی ریاست اتر پردیش کے شہر بہرائچ میں واقع محلہ چھاونی میں 2 جولائی، 1952ء کو جناب امیر بخش مرحوم کے یہاں ہوئی۔ آپ کی تعلیم بی۔ اے ہے اور سول کورٹ بہرائچ میں ریڈر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔ نیز محمد حسنین اردو سے انگریزی اور انگریزی سے اردو زبان کے ماہر ترجمہ نگار ہیں۔
محمد حسنین | |
---|---|
[[File:|200px=|alt=]] محمد حسنین | |
پیدائش | محمد حسنین 2 جولائی 1952ء محلہ چھاونی شہر بہرائچ، اتر پردیش، ہندوستان |
رہائش | محلہ چھاونی شہر بہرائچاتر پردیش ہندوستان |
اسمائے دیگر | محمد حسنین |
پیشہ | سول کورٹ بہرائچ سے سبکوش |
وجہِ شہرت | ترجمہ نگاری |
مذہب | اسلام |
ادبی خدمات
ترمیممحمد حسنین ایک نامور ترجمہ نگار ہیں۔ اب تک ان کی ترجمہ شدہ 100 سے زائد کہانیاں شائع ہو چکی ہیں اور کئی کتابوں کا ترجمہ کر چکے ہیں۔[1]
- نغمہ زیست(سانگ آف لائف) رفعت سروش
- یادوں کی سوغات (ڈاکٹر فراز حامدی)
- بوند بوند شبنم (اظہار وارثی)
- مجنوں کی اولاد (فراز حامدی) کا ترجمہ شائع ہو کر داد تحسین حاصل کر چکا ہے۔
- رینگاز (مناظر عاشق ہرگانوی) انگریزی ترجمہ (The Chain of Light) نام سے
- ایک نظم اپنے لیے (مناظر عاشق ہرگانوی) انگریزی ترجمہ (A Poem For My Self) نام سے
- ابر رحمت (مذہبی کتابوں کے تراجم)
ان کی ترجمہ شدہ کہانیاں بھارتی ماہنامہ" ایوان اردو " "امنگ" دہلی، نیز بھارت کے دیگر ماہناموں میں بھی شائع ہوتی رہتی ہیں۔
ادبی شخصیات سے رابطہ
ترمیمفراز حامدی، گلزار، گلزار دہلوی، رفعت سروش، اظہار وارثی، رفیق شاہین۔
اعزازات
ترمیممشہور و معروف ادبا کی تخلیقات پر لکھے گئے خطوط کے جواب میں ملے ان کے محبت نامے۔
نمونہ کلام
ترمیم” | نیتا جی جب منھ کھولیں گے وہ غربت پر ہی بولیں گے
اور ان کے بہتے بھاشن میں کچھ چمچے ہاتھ بھی دھولیں گے |
“ |
ہمارا پھوس کا گھر ہےاسی سے | نیا رشتہ کوئی آتا نہیں ہے | |
وہ توڑیں کیوں نہ دل حسنین میرا | کہ میری جیب میں پیشہ نہیں ہے |
بیرونی روابط
ترمیمhttp://www.jadeedmarkaz.com/epaper-urdu-may-22-2016/[مردہ ربط]
حوالہ جات
ترمیم- ورڈ پریس۔ کام
- ایوان اردو دہلی
- یادوں کی سوغات (ڈاکٹر فراز حامدی)
- بوند بوند شبنم اظہار وارثی