محمد شفیع
پروفیسر ڈاکٹر مولوی محمد شفیع (پیدائش: 6 اگست، 1883ء - وفات: 14 مارچ، 1963ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے عربی زبان و ادب کے نامور عالم، اورینٹل کالج لاہور کے سابق صدر شعبۂ عربی، پرنسپل اور اردو دائرہ معارف اسلامیہ کے پہلے صدر و مدیر اعلیٰ تھے۔
محمد شفیع | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 اگست 1883ء قصور ، برطانوی پنجاب |
وفات | 14 مارچ 1963ء (80 سال) لاہور ، پاکستان |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | اسلامیہ کالج لاہور فورمن کرسچین کالج جامعہ پنجاب |
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی |
پیشہ | مصنف ، پروفیسر |
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، فارسی ، عربی |
ملازمت | اورینٹل کالج لاہور |
کارہائے نمایاں | دائرۃ المعارف الاسلامیہ |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیممولوی محمد شفیع 6 اگست، 1883ء کو قصور، صوبہ پنجاب (برطانوی ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔[1][2] قصور ہائی اسکول سے انٹرنس کا امتحان دیا۔ اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کیا اور فورمن کرسچین کالج لاہور سے 1905 میں انگریزی میں ایم اے کیا۔ ٹریننگ کالج لاہور سے ٹیچر ٹریننگ حاصل کی۔ 1913ء میں جامعہ پنجاب سے ایم اے (عربی) کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 1915ء میں برطانوی حکومت ہند کے وظیفے پر انگلستان گئے جہاں 1919ء میں جامعہ کیمبرج سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اسی سال وطن واپس لوٹے اور پہلے اورینٹل کالج لاہور میں عربی کے پروفیسر اور بعد ازاں اسی کالج کے وائس پرنسپل مقرر ہوئے۔ 1936 میں انھیں کالج کا پرنسپل کا عہدہ مل گیا۔ 30 ستمبر 1942 میں ریٹائرمنٹ لی۔
اردو دائرۃ المعارف
ترمیماپنے ایک شاگرد ڈاکٹر سید محمد عبد اللہ کے ہمراہ انسائیکلوپیڈیا آف اسلام کی تیاری کرنا چاہتے تھے لیکن قیام پاکستان سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے اجازت نہ دی۔ قیام پاکستان کے بعد طویل نشستوں اور مراسلوں کے بعد 1950ء میں ڈاکٹر محمد شفیع کی تحریک پر جامعہ پنجاب میں اردو دائرہ معارف اسلامیہ کا ادارہ قائم ہوا اور وہ اس کے پہلے صدر مقرر ہوئے۔ 1992 میں پہلا حصہ مکمل ہوا اور پہلا اردو اسلامی انسائیکلوپیڈیا شائع ہوا۔
تصانیف
ترمیموہ کئی کتابوں کے مصنف تھے جن میں مقالات دینی و علمی و دیگر شامل ہیں۔[3]۔
اعزازات
ترمیمحکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں ستارۂ پاکستان اور حکومت ایران نے نشان سپاس کا اعزاز عطا کیا۔[3]
ڈاکٹر مولوی محمد شفیع پرمقالہ
ترمیم- ڈاکٹر مولوی محمد شفیع: حیات و خدمات،(پی ایچ ڈی مقالہ)، امان اللہ غازی، پنجاب یونیورسٹی لاہور، 1997ء
وفات
ترمیممولوی محمد شفیع 14 مارچ، 1963ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے اور لاہور میں شادمان کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[3] [2][1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان، لاہور، اردو سائنس بورڈ، لاہور، 2006ء، ص 755
- ^ ا ب پروفیسر محمد اسلم، خفتگانِ کراچی، ادارہ تحقیقات پاکستان، دانشگاہ پنجاب لاہور، نومبر 1991، ص 246
- ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 211