محمد شفیع عباسی قریشی (24 نومبر 1928-28 اگست 2016) ایک بھارتی سیاست دان اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاستدان اور بھارتی ریاست جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کے رکن تھے۔

محمد شفیع قریشی
(ہندی میں: मोहम्मद शफ़ी कुरैशी ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
گورنر بہار   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
19 مارچ 1991  – 13 اگست 1993 
 
اخلاق الرحمن قدوائی  
گورنر مدھیہ پردیش   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
24 جون 1993  – 21 اپریل 1998 
گورنر اتر پردیش   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
3 مئی 1996  – 19 جولا‎ئی 1996 
گورنر اتر پردیش   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
17 مارچ 1998  – 19 اپریل 1998 
معلومات شخصیت
پیدائش 24 نومبر 1929ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سری نگر   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 28 اگست 2016ء (87 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نئی دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان ،  بیڈمنٹن منیجر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل بیڈمنٹن   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زندگی

ترمیم

محمد شفیع قریشی 24 نومبر 1928ء کو کشمیر میں ٹھیکیدار حاجی محمد امین عباسی کے ہاں پیدا ہوئے جو 1947ء سے پہلے پاکستان کے ایبٹ آباد ضلع کوہالہ برج کے قریب یونین کونسل بیروٹ کے پہلے ٹرانسپورٹر تھے۔ انھوں نے ٹنڈیل بسکو اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ [1] انھوں نے اپنے طویل اور بہت فعال سیاسی کیریئر میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ 1965ء میں جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور بعد میں 1971ء اور 1977ء کے انتخابات میں اننت ناگ سے لوک سبھا کے لیے انتخاب ہوئے۔[2] وہ 28 جنوری 1966ء سے 14 فروری 1969ء تک کامرس کے مرکزی نائب وزیر، 15 فروری 1969ء سے 2 مئی 1971ء تک اسٹیل اور ہیوی انجینئرنگ کے مرکزی نائب، 10 اکتوبر 1974ء سے مارچ 1977ء تک ریلوے کے مرکزی نائب اور سیاحت اور شہری ہوا بازی کے وزیر (31 جولائی 1979ء) رہے۔ [2] انھوں نے 19 مارچ 1991ء سے 13 اگست 1993ء تک بہار کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے اور 24 جون 1993ء کو مدھیہ پردیش کے گورنر کے طور پر حلف لیا، 3 مئی 1996 سے 19 جولائی 1996 کو اتر پردیش کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔ [2][2]

محمد شفیع سال 1953ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا کے سیکرٹری تھے۔ [2]

وہ 3 ستمبر 2007ء سے کابینہ وزیر کے عہدے کے ساتھ قومی کمیشن برائے اقلیتوں کے چیئرپرسن رہے جب تک کہ وجاہت حبیب اللہ نے عہدہ سنبھالا۔

محمد شفیع قریشی 28 اگست 2016ء کو دہلی کے بترا اسپتال میں انتقال کر گئے۔ جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی گورنر این این ووہرا نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "About Shri Mohammad Shafi Qureshi"۔ 12 جولائی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2015 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ "About Shri Mohammad Shafi Quresi"۔ Governor of Uttar Pradesh۔ 12 جولائی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 اگست 2011