مخدوم شہاب الدین
مخدوم شہاب الدین جنوبی پنجاب پاکستان کے شہر رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاست دان اور سابقہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نا اہلیت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک صدر و صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طرف سے وزات عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔ اس سے پہلے وہ ٹیکسٹائل کے وزیر کے عہدے پر فائز رہے۔
مخدوم شہاب الدین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 اپریل 1947ء (77 سال) رحیم یار خان |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | فورمن کرسچین کالج صادق پبلک اسکول |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
عملی سیاست
ترمیم- 1990ء کے پارلیمانی انتخابات میں وہ کامیاب ہوئے لیکن ان انتخابات میں پیپلز پارٹی بری طرح ہار گئی تھی۔
- 1993ء کے انتخابات میں وہ رکن ایوان زیریں پاکستان منتخب ہوئے اور وزیر بنا دیے گئے۔
- 2002ء میں سابق فوجی جامع و سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے دور حکومت میں انتخابات میں انھیں ان کے رشتہ دار مخدوم خسرو بختیار سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، مخدوم خسرو بختیار لندن سے اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے۔
- 2008ء کے انتخابات میں مخدوم شہاب الدین اپنے آبائی حلقہ سے دوبارہ رکن ایوان زیریں منتخب ہوئے اور انھیں وفاقی وزیر بنا دیا گیا۔
- 2009ء میں انھیں وزیر صحت بنایا گیا۔
- دسمبر 2010ء میں کابینہ پاکستان میں رد و بدل ہوئی اور ڈیفنس پروڈکشن کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا اور فروری 2011ء میں انھیں ٹیکسٹائل کا وزیر بنا دیا گیا۔