ویکیپیڈیا:بقید حیات شخصیات کی سوانح نگاری
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ |
یہ صفحہ ایک نظر میں: زندہ شخصیات پر مضامین لکھنے کے دوران اضافہ احتیاط نیز ویکیپیڈیا:معتدل نقطہ نظر، ویکیپیڈیا:قابل تثبیت اور ویکیپیڈیا:اصل تحقیق نہیں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ |
ویکیپیڈیا میں زندہ شخصیات پر مضامین نویسی کے دوران خصوصی خیال رکھا جائے، کیونکہ یہ مضامین انتہائی حساسیت کے حامل ہیں اور امریکی قوانین نیز درج ذیل ویکی حکمت عملیوں کے تابع ہیں:
طرز تحریر
ترمیملب و لہجہ
ترمیمبقید حیات شخصیات کی سوانح نگاری کے دوران میں ذمہ داری، محتاط انداز اور غیر جانبداری کو مد نظر رکھتے نیز ادھورے یا مبالغہ آمیز بیانات سے بچتے ہوئے مضامین لکھیں۔ مضامین کو محض غیر جانبدار رہ کر لکھنا کافی نہیں، بلکہ اس پہلو سے بھی جانچا جائے کہ جو لکھا گیا ہے آیا اس کی تصدیق قابل اعتماد ثانوی ذرائع کر رہے ہیں یا نہیں؟ (جو معلومات شامل کی گئیں ہیں) کیا ان کو کسی نے شائع کیا ہے؟ یا بعض صورتوں میں خود اس شخصیت نے لکھا ہے؟ بقید حیات شخصیات کی سوانح نگاری ایک انتہائی اہم اور ذمہ دارانہ کام ہے جس کی ادائیگی میں مکمل احتیاط ملحوظ رہنی چاہیے۔
توازن
ترمیماگرقابل اعتماد ثانوی ذرائع میں تنقید اور تعریف موجود ہو تو انہیں شامل کریں، بشرطیکہ متعلقہ مواد معتدل اور غیر جانبدار لب و لہجہ میں پوری ذمہ داری سے پیش کیا گیا ہو۔
مخصوص نقطۂ ہائے نظر کو قطعاً جگہ نہ دی جائے: چھوٹی جماعت (اقلیت: یعنی اکثریت کی ضد) کے خیالات درج کرنے سے گریز کریں۔ اس بات کا خیال رکھا جانا ضروری ہے کہ، مضمون کی مجموعی ساخت تعارفی ہو اور ذیلی سرخیوں کے عنوانات غیر جانبدار ہوں۔ کسی گروہ (یہاں گروہ سے مراد کسی خاص مقصد؛ نیک یا بد کے لیے لوگوں کا گٹھ جوڑ یا اتحاد مراد ہے) کی طرف سے مجرم قرار دیے جانے اور جانبدارانہ بدنیتی پر مبنی یا زیادہ ترویجی مواد سے خبردار رہیں۔
حملہ
ترمیمبلا حوالہ اور منفی لب و لہجہ والے صفحات، خاص طور پر جب ان کی تخلیق کا مقصد ہی ہتک عزت ہو، ایسے صفحات کو یک بارگی حذف کر دینا چاہیے۔ غیر منتظم صارفین ایسے صفحات پر {{Db-g10}} سانچہ چسپاں کر دیں۔