مقری (محمد عمر مقری): پیدائش 5 جنوری 1922ء، بالی وڈ ہندی فلموں میں بہت چھوٹے قد کے معروف مزاحیہ اداکار ،۔[1] دلیپ کمار کے ہم جماعت ،[2] فلم ’امر اکبر انتھونی ‘ میں گیت طیب علی پیار کا دشمن ہائے ہائے اور فلم شرابی کا ڈائیلاگ مونچھیں ہوں تو نتھو لال جی کے جیسی ان کی پہچان بنا۔ مدر انڈیا، پڑوسن، اناڑی، چوری چوری، برسات، انورادھا، جوہر محمود ان گوا، میرا سایا، ملن، رام اور شیام، میرا نام جوکر، دو راستے، بمبے ٹو گوا، کنوارا باپ، فقیرا، امر اکبر انتھونی، برننگ ٹرین، قرض، خوددار، ودھاتا، قلی، شرابی، مہان، کرما، داتا، رام لکھن سمیت 200 سے زیادہ ہندی فلموں میں کام کیا۔[3][4] پانچ دہائیوں پر محیط کیریئر میں انھوں نے 600 سے زائد فلموں میں کام کیا۔[5]

مقری
معلومات شخصیت
پیدائش 5 جنوری 1922(1922-01-05)
علی باغ، بمبئی پریزیڈنسی، برطانوی ہند
وفات 4 ستمبر 2000(2000-90-40) (عمر  78 سال)
ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ممبئی، بھارت
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1945–1994
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مقری نے اپنی بغیر دانتوں والی مسکراہٹ، پست قد اور مزاحیہ اداکاری سے 600 سے زائد فلموں میں سامعین کو ہنسایا۔

ان کی قابل ذکر فلمیں مدر انڈیا (1957ء)، شرابی (1984ء)، امر اکبر انتھونی (1977ء)، لاوارث (1981ء)، بمبئی ٹو گوا (1972ء)، گوپی (1972ء)، کوہ نور (1960ء) اور کئی دیگر ہیں۔

کیریئر ترمیم

فلموں میں ان کا کیریئر دلیپ کمار کے ساتھ شروع ہوا۔ وہ اور دلیپ کمار ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے۔ دلیپ اور مقری نے اپنے پیشے کا آغاز بومبے ٹاکیز اور ہدایت کار پی۔ جے راج کی فلم ”پرتیما“ سے کیا۔[5] فلم انڈسٹری میں شامل ہونے سے قبل مقری ایک قاضی کے طور پر کام کرتے تھے۔

ذاتی زندگی ترمیم

مقری کی بیوی کا نام ممتاز تھا اور ان کے پانچ بچے (2 بیٹیاں نسیم اور آمنہ اور تین بیٹے ناصر، فاروق اور بلال) تھے۔[6] اس کی بیٹی نسیم مقری نے فلم دھڑکن اور ہاں میں نے بھی پیار کیا کے ڈائیلاگ لکھے، اس نے دھڑکن کا منظر نامہ لکھا اور اس فلم میں اداکاری بھی کی۔[7][8]

وفات ترمیم

مقری نے دل کا دورہ پڑنے سے 4 ستمبر 2000ء کو 78 سال کی عمر میں ممبئی کے لیِلاوتی اسپتال میں وفات پائی۔[9]

حوالہ جات ترمیم

  1. ہندوستانی سینما میں مزاح
  2. مقری (دلیپ کمار کی آپ بیتی)[مردہ ربط]
  3. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر مقری
  4. Gulzar، Govind Nihalani، Saibal Chatterjee (2003)۔ Encyclopaedia of Hindi Cinema۔ Popular Prakashan۔ صفحہ: 341۔ ISBN 8179910660۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2017 
  5. ^ ا ب "Eminent Koknis>> Mr. Mohammed Umer Mukri"۔ 18 مارچ 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2017 
  6. Eminent Koknis >> Mr. Mohammed Umer Mukri آرکائیو شدہ 18 مارچ 2014 بذریعہ وے بیک مشین
  7. Biography IMDB.
  8. "Heart of darkness"۔ میڈ ڈے۔ 2 نومبر 2010 
  9. Mukhri dies at 78

بیرونی روابط ترمیم