چوہدری ممتاز احمد ججہ (15 جون 1948 - 30 ستمبر 2011)، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سے وابستہ ایک پاکستانی سیاست دان تھے جنھوں نے 1985 سے 1988 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 2008 کے عام انتخابات کے بعد رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے۔ [1] پیشے کے اعتبار سے ایک کاشتکار اور پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل یزمان کا رہائشی جس کے والد قلعہ کلر والا کے قریب موہری کے ججہ سے ہجرت کر کے آئے تھے۔ ججہ نے اپنے ابتدائی سیاسی کیریئر میں بہاولپور کی ضلعی حکومت کے رکن کے طور پر دو مدتوں (1979-83 اور 1983-87) تک کام کیا۔ وہ ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھے۔ وفات سے قبل وہ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ [1] ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد 30 ستمبر 2011 کو لاہور کے جناح ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ انھوں نے اپنے پیچھے پانچ بچے چھوڑے ہیں۔

ممتاز ججہ
معلومات شخصیت
پیدائش 15 جون 1948ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
یزمان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 29 ستمبر 2011ء (63 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات ڈینگی بخار   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ بہاؤ الدین زکریا   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Ch. Mumtaz Ahmed Jajja"۔ Provincial Assembly of the Punjab۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2011