شکر اللہ مبارک پوری

ہندوستانی عالمِ دین

شکر اللہ مبارک پوری (پیدائش 1895-96ء مطابق 1313-14ھ) بھارتی عالم دین اور تحریک آزادی کے ایک سرگرم کارکن تھےـ [1][2]

مولانا

شکر اللہ مبارک پوری
ذاتی
پیدائش1895 یا 1896
وفات23 مارچ 1942(1942-30-23) (عمر  46–47 سال)
مذہباسلام
جماعتاہل سنت
فقہی مسلکحنفی
اعتقادی مکتب فکرماتریدی
تحریکدیوبندی مکتب فکر
بنیادی دلچسپیمنطق، فلسفہ
قابل ذکر کامجامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور
مرتبہ

پیدائش اور تعلیم

ترمیم

مولانا شکر اللہ مبارکپوری 1895 یا 1896 میں پورہ رانی، مبارکپور میں پیدا ہوئےـ ان کے والد، جو کوپاگنج سے تعلق رکھتے تھے، مبارکپور میں رہائش پزیر ہوئے تھےـ

مولانا مبارکپوری نے عربی کی ابتدائی کتب جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور میں مولانا محمد محمود معروفی سے پڑھیں اور پھر لہرپور، سیتاپور کے ایک مدرسہ میں منطقی علوم پڑھےـ انھوں نے ماجد علی جونپوری سے بھی منطقی علوم میں استفادہ کیا اور پھر دار العلوم دیوبند میں داخلہ لیاـ انور شاہ کشمیری، شبیر احمد عثمانی، سید اصغر حسین دیوبندی اور حافظ محمد احمد سے دار العلوم دیوبند میں خاص طور پر استفادہ کیا اور 1336 ھ میں فارغ التحصیل ہوئے. [1][2][3]

درس و تدریس

ترمیم

مولانا شکر اللہ مبارک پوری دار العلوم دیوبند سے فراغت کے بعد اپنے مبارک پورواپس لوٹے اور یہاں آنے کے بعدجلد ہی 1336ھ مطابق 1918ء میں جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور سے تدریسی طور سے وابستہ ہو گئے، مدرسہ کے اس وقت کے مہتممم حضرت مولانا الٰہی بخش ؒ نے اہتمام کی بھی ذمہ داری آپ پر ڈال دی، آپ نے اپنے اہتمام کی ذمہ داریوں کے ساتھ بے شمار طلبہ کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کیا، آپ کا درس نہایت مقبول تھا، آخر عمر میں تدریس سے سبک دوش ہوکر صرف احیاء العلوم مبارک پور کا بار نظامت سنبھالنے لگے۔[1]

ممتاز تلامذہ

ترمیم

ان کے مایہ ناز تلامذہ:[1][2][4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت قاضی اطہر مبارکپوری۔ "مولانا شکر اللہ مبارکپوری"۔ تذکرہ علمائے مبارکپور (Urdu میں) (2010 ایڈیشن)۔ موؤ: مکتبہ الفہیم۔ ص 264–276{{حوالہ کتاب}}: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link)
  2. ^ ا ب پ Muhammad Salim Mubarakpuri۔ Maulana Shukrullah Mubarakpuri Sawanehi Khaka (Urdu میں)۔ Maulana Shukrullah Mubarakpuri Academy, مبارکپور۔ ص 3–13{{حوالہ کتاب}}: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link)
  3. نظام الدین اسیر ادروی۔ Karwan-e-Rafta (1994 ایڈیشن)۔ Darul Moallifeen, دیوبند۔ ص 123
  4. نظام الدین اسیر ادروی۔ Dastan Na'tamam (November, 2009 ایڈیشن)۔ Kutub Khana Husainia, Deoband