مہر ایکسپریس
مہر ایکسپریس پاکستان ریلوے کی ایک مسافر ٹرین ہے جو روزانہ ملتان اور راولپنڈی کے درمیان چلتی ہے۔[1] یہ سفر 559 کلومیٹر (347 میل) کا فاصلہ طے کرنے میں تقریباً 14 گھنٹے، 30 منٹ کا وقت لیتا ہے۔ اس سفر کے دوران ٹرین کراچی-پشاور ریلوے لائن کے دو حصوں، شیر شاہ-کوٹ ادو برانچ لائن، کوٹری-اٹک ریلوے لائن کے ایک حصے اور گولڑہ-بسال برانچ لائن پر سفر کرتی ہے۔
مہر ایکسپریس Mehr Express | |
---|---|
مجموعی جائزہ | |
قسم سروس | ایکسپریس |
پہلی سروس | 2004 |
موجودہ آپریٹر | ایس جمیل اینڈ کمپنی |
موقع حبالہ | پاکستان ریلویز |
روٹ | |
آغاز | ملتان چھاؤنی |
اسٹاپ | 36 |
اختتام | راولپنڈی |
فاصلہ | 559 کلومیٹر (347 میل) |
اوسط سفر وقت | 14 گھنٹے، 30 منٹ |
سروس فریکوئنسی | روزانہ |
ٹرین تعداد | 127 اپ (ملتان ← راولپنڈی) 128 ڈاؤن (راولپنڈی ← ملتان) |
بورڈ خدمات | |
کلاسز | بزنس کلاس اکانومی |
بیٹھنے کا انتظام | دستیاب |
سونے کے انتظامات | دستیاب |
کیٹرنگ سہولیات | دستیاب |
سامان سہولیات | دستیاب |
تکنیکی | |
ٹریک گیج | براڈ گیج |
ٹریک مالک | پاکستان ریلوے |
روٹ
ترمیم- ملتان کینٹ-شیر شاہ جنکشن براستہ کراچی-پشاور ریلوے لائن
- شیر شاہ جنکشن-کوٹ ادو جنکشن براستہ شیر شاہ-کوٹ ادو برانچ لائن
- کوٹ ادو جنکشن-بسال جنکشن براستہ کوٹری-اٹک ریلوے لائن
- بسال جنکشن-گولڑہ شریف جنکشن براستہ گولڑہ-بسال برانچ لائن
- گولڑہ شریف جنکشن-راولپنڈی براستہ کراچی-پشاور ریلوے لائن
سٹاپ
ترمیممہر ایکسپریس درج ذیل اسٹیشنوں پر رکتی ہے۔[2]
- ملتان کینٹ
- شیر شاہ جنکشن
- مظفرگڑھ
- محمود کوٹ
- گرمانی
- سناواں
- کوٹ ادو جنکشن
- دائرہ دین پناہ
- اشان پور
- کوٹ سلطان
- جمان شاہ
- لیہ
- کروڑ
- بہل
- بھکر
- دریا خان
- کلور کوٹ
- پپلاں
- علووالی
- کندیاں جنکشن
- میاں والی
- پائی خیل
- داود خیل
- مخاد روڈ
- انجرا
- چھب
- جھامت
- اچھری
- جنڈ جنکشن
- دومیل
- بسال جنکشن
- بسال شریف
- فتح جنگ
- ترنول
- گولڑہ شریف جنکشن
- نور (راولپنڈی)
- راولپنڈی
درجے
ترمیمٹرین میں معیاری ایرکنڈیشنڈ اور اکانومی کلاس موجود ہیں۔
واقعات
ترمیم- 15 ستمبر 2016 کو فتح جنگ کے قریب حطار پھاٹک کی لیول کراسنگ پر راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس ایک گاڑی سے ٹکرا گئی، جس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ IRFCA: Pakistan Railway Train Names Author: Owais Mughal, Retrieved on 1 July 2013
- ↑ "Train Timings"۔ پاکستان ریلویز۔ 23 مارچ 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2023
- ↑ {{Cite web|url=https://www.samaa.tv/pakistan/ 2016/09/دو-ہلاک-دوسرے-مسافر-ٹرین-حادثے/|ٹائٹل = ایک اور مسافر ٹرین حادثے میں تین ہلاک | سماء}
{